اسلام کا تصور نبوت ان تمام تصورات سے جدا ہے جو دوسرے مذاہب و ادیان نے پیش کیے ہیں۔ وہ کہیں بھی خالق و مخلوق کو ذات و صفات کے لحاظ سے ملنے نہیں دیتا۔ بلکہ ہر ایک کو اس کا اپنا مقام عطا کرتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’اسلام کا تصور نبوت‘‘حکیم محمود احمد ظفر صاحب کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں محدثین، متکلمین اور فلاسفہ اسلام کی کتابوں سے استفادہ کر کے نبوت کے بارہ میں پیچیدہ اور دقیق مسائل کو آسان زبان میں بیان کیا ہے کہ ایک کم تعلیم یافتہ آدمی بھی اسے بخوبی استفادہ کر سکتا ہے ۔(م۔ا)