#6036

مصنف : حافظ زید ملک

مشاہدات : 4245

ڈاکٹر ملک غلام مرتضٰی چند یادیں چند ملاقاتیں

  • صفحات: 303
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7575 (PKR)
(ہفتہ 29 فروری 2020ء) ناشر : ایمل مطبوعات اسلام آباد

ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ مرحوم کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ وہ ایک معروف عالم، مبلغ اور مفسر قرآن کی حیثیت سےشہرت رکھتے تھے۔ موصوف مدینہ یونیورسٹی،مدینہ منورہ کے فاضل اور وہیں مدرس کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دیتے رہے ۔علاوہ ازیں انہوں نے ایک عرصہ تک لاہور میں بھی درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا اور ریڈیو ، ٹی وی سمیت مختلف فورموں پر اسلامی تعلیمات کے روشنی میں خطبات اور تقاریر کے ذریعے دلوں کو سیراب کرتے رہے ہیں۔فہم قرآن  کےسلسلے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔تقریباً 18 ؍سال قبل 7؍مئی 2002ء کو  علامہ اقبال،ٹاؤن،لاہور میں انہیں شہید کردیا گیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے ۔ڈاکٹر مرحوم کی حیات وخدمات  کے  متعلق کئی رسائل وجرائد اور اخبارات میں  مختلف قلم کاروں کے مضامین شائع ہوئے اور مستقل کتابیں بھی لکھی  گئیں۔جن  میں  سے ایک کتاب ڈاکٹر محمد اسلم خا ن  نے ’’ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ۔۔۔ احوال و آثار‘‘ کے عنوان سے لکھی اس کتاب  میں  ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ملک  کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ نیز  اس کتاب میں ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ کے قتل کے انکشافات اور حالات و واقعات سے پردہ اُٹھایا گیا ہے۔ ان کے قتل کے ذمہ دار کون تھے اور انھیں اپنے قتل کا یقین کیوں تھا؟ ان کی زندگی کے وہ گوشے جو میڈیا تک نہیں پہنچ سکے، سب اس سوانح عمری میں درج ہیں۔ یہ کتاب ولید پبلشرز ،جوہر ٹاؤن ،لاہور نےنے شائع کی ہے۔  دوسری زیر نظر اہم کتاب بعنوان’’ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ چند یادیں چند ملاقاتیں‘‘ ڈاکٹر مرحوم  کےصاحبزادے  جناب ڈاکٹر حافظ محمد زید ملک (اسسٹنٹ پروفیسر کنگ سعود یونیورسٹی ،ریاض) کی مرتب شدہ ہے ۔یہ کتاب ڈاکٹر  ملک غلام مرتضیٰ کے افراد خانہ ،رشتہ داروں،دوستوں علماء کرام، مداحوں  کے تاثرات اور ڈاکٹر ملک  غلام  مرتضیٰ کی شہادت پر ملکی اخبارات وجرائد کے اداریے،اہل علم ودانش کے ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ کی شہادت پر تعزیتی خطوط پرمشتمل ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف آغاز

9

حرف ناشر

13

الف۔ افراد خانہ کے تاثرات

 

1۔میرے شریک حیات

17

2۔پیارے ابو

20

3۔مرد مومن

29

4۔ابوجان

35

5۔میرے پیارے ابواوردوست

46

6۔الشیخ الوالد

112

7۔ڈاکٹر ملک غلام مرتضی بحیثیت والد اورمبلغ

120

8۔شمعِ محبت

124

9۔میرے ابوحضور

127

ب۔ رشتہ داروں کے تاثرات

 

10۔میرابھائی اوردوست

133

11۔شہید ڈاکٹر غلام مرتضی ملک﷫

145

12۔ڈاکٹر غلام مرتضی ٰ۔ ایک ماہرتعلیم

149

ج۔ دوستوں کےتاثرات

 

13۔میرا اچھا دوست

153

14۔میرےدوست کی یادیں ، بچپن سےشہادت تک

157

15۔غلام مرتضیٰ۔ چند یادیں

167

16۔معلم قرآن

182

17۔شیخ محترم کے بارے میں میری یادداشتیں

185

18۔ڈاکٹر ملک

190

19۔ڈاکٹر غلام مرتضی ٰ ۔ علوم اسلامی کے ایک نامور محقق

196

20۔زمین کھا گئی آسماں کیسے کیسے

202

21۔اک چراغ مصطفویٰ ﷺ

206

22۔ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰچند سطور میں

210

23۔Dr.Malik Ghulam Murtaza

212

24۔Murtaza: My Friend

213

د۔ علماء کے تاثرات

 

25۔ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰ۔داعی الی القرآن

217

26۔مردِ قلندر۔ چند یادیں کچھ باتیں

230

27۔ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰ

233

ح۔ مداحوں کے تاثرات

 

28۔خادم ِقرآن ۔ کچھ یادیں ۔ کچھ باتیں

239

29۔خاموش ہو گیا ہے چمن بولتا ہوا

242

30۔ایک عظیم شخصیت

245

31۔ڈاکٹر غلام مرتضی ٰ ملک : میرے استاد،میرے محسن

248

32۔ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰشہید ﷫

255

33۔ایک محب وطن اسلامی اسکالر

259

34۔میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں

261

35۔زمانہ یاد رکھے گا وہ داستان ہیں ہم

262

36۔ڈاکٹر غلام مرتضی ٰ ملک شہید کی شہادت

266

37۔عاشق پاک طینت

269

38۔موت العالم ، موت العالم

271

ز۔  ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰ کی شہادت پر ملکی اخبارات وجرائد کے اداریے

 

39۔ ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰشہید کا مشن

277

40۔مظلومیت اورشہادت

280

41۔ اک چراغ اور بجھا اوربڑھی تاریکی

282

42۔دہشت گردی کی نئی لہر

283

و۔ اہل و علم و دانش کے  ڈاکٹر ملک غلام مرتضی ٰ کی شہادت پر تعزیتی خطوط

 

43۔حافظ سعید احمد ( مرحوم)

287

44۔ سید عارف حسین

288

45۔محمد اکرم خان وبیگم محمد اکرم خان

290

46۔طاہر زبیدی

291

47۔غلام مصطفی توشی

293

یسین شاہد بھٹی

294

خواجہ عبد الغفور

295

محمد سخاوت علی

296

صادق رشید بلوچ

297

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59031
  • اس ہفتے کے قارئین 246107
  • اس ماہ کے قارئین 820154
  • کل قارئین110141592
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست