برصغیر پاک و ہند کے علمی و دینی خاندانوں میں خاندان غزنویہ (امرتسر) ایک عظیم الشان خاندان ہے اس خاندان کی علمی و دینی اور سیاسی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے جو کہ ایک ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔تحریک آزادئ وطن میں اس خاندان کے افراد نے عظیم کارنامے سرانجام دیئے۔مختلف اہل قلم نے خاندان غزنویہ کی مختلف شخصیات کے تعارف تدریسی و تبلیغی خدمات کے متعلق مضامین لکھے اور کتب تصنیف کیں۔ زیرنظر کتاب ’’ ارمغان پروفیسر سید ابوبکر غزنوی رحمہ اللہ ‘‘ شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم رحمہ اللہ بن قاری اویس ادریس العاصم،سید کلیم حسین شاہ بخاری (فاضل مدینہ یونیورسٹی )کی مشترکہ کاوش ہے ۔یہ کتاب دس ابواب پر مشتمل ہے۔اللہ تعالیٰ مرتبین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں اسلاف کی سیرت سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (م۔ا)