#6872

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 1739

اربعین خصائل النبی صلی اللہ علیہ وسلم ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 83)

  • صفحات: 64
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2560 (PKR)
(جمعہ 16 دسمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج اورحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں   جن میں  چالیس احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زوائد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری  حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  سے متعلق  40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع  کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النبوی‘‘  کے تقریباً 110 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلۂ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین  وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

تقریظ

5

اعلیٰ نسل انسانی میں سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا چناؤ

14

مخصوص معجزات نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم

16

ابتدائے وحی اور کیفیت نزول

20

دعوت اسلام پر بے مثال صبر

23

علامات نبوت

29

معراج مصطفیٰ  صلی اللہ علیہ وسلم

32

روز قیامت اور خصوصیات پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم

41

پیش گوئی کا ظہور

42

علامات ومعجزات

44

مہر نبوت

49

خوشبودار جسم اطہر

49

نرم خوئی وکرم نوازی اور قبول عذر

50

جرأت وشجاعت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

51

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تواضع

52

دنیا سے  بے نیازی

53

چند نمایاں صفات پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم

54

وفات کے قریب وصیت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

55

اتباع پیغمبر او ر محبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم 

57

بے مثال  تحمل وشجاعت

57

فہرست آیات قرآنیہ

59

فہرست احادیث نبویہ

60

مراجع ومصادر

63

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 86042
  • اس ہفتے کے قارئین 119870
  • اس ماہ کے قارئین 1736597
  • کل قارئین111058035
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست