#6874

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 1693

اربعین فضائل سنن اللیل ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 89)

  • صفحات: 48
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1920 (PKR)
(اتوار 18 دسمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج اورحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں   جن میں  چالیس احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زوائد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری  حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  سے متعلق  40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع  کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النبوی‘‘  کے تقریباً 110 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلۂ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین  وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

تقریظ

5

باوضو سونے کی فضیلت

14

اندھیرے میں نماز کی ادائیگی کے لیے جانے کی فضیلت

15

مسواک  کرنے کی فضیلت

16

نماز جمعہ باجماعت  پڑھنے کی فضیلت

16

چاند گرہن کے ختم ہونے تک نماز، صدقہ ، خیرات، توبہ واستغفار میں مشغول رہنا

17

قیام اللیل اور رات کو گھروالوں کو نماز کے لیے اٹھانے کی فضیلت

18

رات کا قیام جہنم سے بچنے کا سبب ہے

19

رات کے قیام  کی فضیلت

21

قرآن کی تلاوت واطاعت کی فضیلت

22

وتر کی فضیلت

23

آدمی  کو صبح اٹھنے کا یقین نہ ہو تو سونے سے پہلے وتر پڑھ لے

23

آخر رات میں وتر پڑھنے کی فضیلت

24

اللہ کے ہاں سب سے محبوب نماز داؤد علیہ السلام کی نماز ہے

24

صبح کی سنتوں کی فضیلت

25

رات کو رہ جانے والے عمل یا وظیفے کی قضا دینے کی فضیلت

26

سوتے وقت قیام کی نیت کرنے والے کی فضیلت

26

اللہ کے قیام رمضان یعنی تراویح پڑھنے کی فضیلت

27

لیلۃ القدر کے قیام کی فضیلت

27

سحری کی فضیلت

28

سحری دیر سے اورا فطاری جلد کرنے کی فضیلت

28

راہِ جہاد  میں ایک شام گزارنے کی فضیلت

29

اللہ کی راہ میں سرحد  پر پہرہ دینے کی فضیلت

29

سورۂ ملک ( تبارک الذی ) کی فضیلت

31

سوتےوقت سورۂ قل یأایھا الکافرون پڑھنے کی فضیلت

32

قل ھواللہ احد اور معوذتین کی فضیلت

33

بعد از نماز فجر طلوع آفتاب تک اللہ کے ذکر کی فضیلت

33

شام کے وقت ”اعوذبکلمات اللہ التّامَّاتِ “ پڑھنے کی فضیلت

35

رات پڑاؤ ڈال کر” اعوذ بکلمات اللہ التَّامَّاتِ“ پڑھنے کی فضیلت

36

صبح وشام اور سوتے وقت یہ دعاضرور پڑھیں

36

صبح وشام سیّد الاستغفار پڑھنے کی فضیلت

37

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح وشام یہ دعائیں ضرور  پڑھتے تھے

38

صبح وشام سو مرتبہ سبحان اللہ وبحمدہ پڑھنے کی فضیلت

39

سوتے وقت سورۂ بقرہ کی آخری آیتیں  پڑھنے کی فضیلت

40

سوتے وقت سبحان اللہ ، الحمدللہ اور اللہ اکبر کی فضیلت

40

بچوں کے لیےنیند سے قبل اللہ سے پناہ مانگنا

42

فہرست آیات قرآنیہ

43

فہرست احادیث نبویہ

44

مراجع ومصادر

47

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 80125
  • اس ہفتے کے قارئین 160203
  • اس ماہ کے قارئین 569177
  • کل قارئین114461177
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست