#5894

مصنف : قاری محمد شریف نوراللہ

مشاہدات : 6460

الکلام المفید فی اجراء التجوید

  • صفحات: 114
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2850 (PKR)
(جمعرات 03 اکتوبر 2019ء) ناشر : مکتبہ القراءۃ، لاہور

تلاوت ِقرآن کا  بھر پور اجروثواب اس  امر پرموقوف ہے کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم  کی تلاوت  کا صحیح  طریقہ جاننا اورسیکھنا علم ِتجوید کہلاتا ہے  ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ  وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی  حاصل کرے ۔ کیونکہ  قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی  وہ عظیم الشان کتاب ہے کہ ہر مسلمان پراس کتاب کو صحیح پڑھنا لازمی اور ضروری ہے جس  کاحکم  ورتل القرآن ترتیلا سے واضح ہوتا ہے۔ اس قرآنی حکم کی تکمیل اور فن تجویدکوطالب تجوید کےلیے  آسان اورعام فہم بناکر پیش کرناایک استاد کے منصب کا  اہم فریضہ ہے ۔ایک اچھا استاد جہاں اداء الحروف کی طرف توجہ دیتا ہے ۔ وہیں وہ اپنے  طالب علم کو  کتاب کےذریعے بھی مسائل تجوید ازبر کراتا ہےعلم تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک  ہے اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری صدی کے  نصف سے ہوا۔ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی  ایک طویل فہرست ہے  اور تجوید وقراءات کے موضوع    پرماہرین تجوید وقراءات  کی بے شمار کتب موجود ہیں    جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔حتیٰ کہ اب  تجویدی  مصاحف    نے  قرآن مجید کو تجوید سے پڑھنا مزید آسان کردیا ہے۔ زیر نظر کتاب’’ الکلام المفید فی  اجراء  التجوید‘‘ معروف شیخ القراء  قاری محمد شریف ﷫ (بانی مدرسہ دار القرآن ،لاہور) کی مرتب شدہ ہے۔موصوف نے اس کتاب  میں جمال القرآن ، معلم التجوید،فوائد مکیہ،اور مقدمہ الجزریہ کےمسائل کو  طلباء کےلیے  سہل اور مفید انداز میں پیش کردیا ہے ۔تاکہ طلباء  عملی مشق کےساتھ ساتھ ان کتابوں میں پڑھےہوئے مسائل کے علمی  اجراءمیں بھی ماہر بن جائیں اور انہیں اس فن میں صحیح معنیٰ میں  بصیرت حاصل ہوجائے ۔یہ کتاب روایت ِ حفص کے اساتذہ وطلبا کے لیے  ایک انمول اور شاندار تحفہ  ہے۔ قاری  شریف مرحوم اس کتاب کے علاوہ کئی تجوید وقراءت کی کتب کےمصنف ہیں ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

4

ترتیب بیان

6

حرفوں کے مخارج ،صفات لازمہ اور پہلی آٹھ صفتوں کی بناء حرفوں کی قسمیں اور ان کے تلفظ کی وضاحت

7

بسم اللہ کااجراء

25

سورۃ فاتحہ کا اجراء

28

سورۂ بقرہ کا اجراء

37

خالی جگہ پُر کیجیے

89

چند متفرق مقامات کا اجراء

93

سوالات

99

تنبیہ ( بابت وقوف)

102

اجراء کی دوسری صورت

108

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 82112
  • اس ہفتے کے قارئین 115940
  • اس ماہ کے قارئین 1732667
  • کل قارئین111054105
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست