#5684

مصنف : قاری انیس احمد خان فیض آبادی

مشاہدات : 4476

الفوائد المتممہ لقراءت العشر

  • صفحات: 40
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1000 (PKR)
(پیر 28 جنوری 2019ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی، گجرات

قرآن مجید     نبی کریم ﷺپر نازل کی جانے والی   آسمانی کتب میں سے  آخری  کتاب ہے ۔ نبی کریم ﷺ نے  اپنی زندگی میں    صحابہ کرام ﷢ کے سامنے  اس کی مکمل تشریح وتفسیر  اپنی  عملی زندگی،  اقوال  وافعال اور اعمال کے  ذریعے پیش فرمائی اور  صحابہ کرام ﷢کو مختلف قراءات میں  اسے پڑھنا  بھی سکھایا۔ صحابہ کرام   ﷢ اور ان کے بعد آئمہ  فن اور قراء نے  ان قراءات کو آگے منتقل کیا۔  کتبِ احادیث میں  احادیث کی طرح  مختلف قراءات کی اسناد  بھی موجود ہیں۔ قراءاتِ سبعہ  متواترہ  کے  علاوہ اور بھی  قراءات زبان مبارک  ﷺ سے منطوق  اور  ثابت ہیں اور وہ قراءات  ثلاثہ ہیں  اور یہ بھی  عند الجمہور  متوار ہیں ۔  بے شمار اہل   علم اور قراء نے   علوم قراءات کے موضوع پرسینکڑوں کتب تصنیف فرمائی ہیں  اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب  گ‎’’الفوائد لمتمّمة لقراءات العشر‘‘ استاذ االاستاتذہ قاری المقری  انیس احمد خاں فیض آبادی﷫ کی قراءات ثلاثہ پر مختصر مگر جامع  مفید کتاب ہے طلباء قراءات کےلیے بیش قیمت تحفہ ہے  ۔ یہ کتاب  ہمیں ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی ﷾ (مدیر  کلیۃ  القرآن جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور )کے توسط سے پی ڈی ایف  فارمیٹ میں  موصول ہوئی  ہے  افادۂ عام کےلیےاسے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ۔(م۔ا)

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1943
  • اس ہفتے کے قارئین 318332
  • اس ماہ کے قارئین 105577
  • کل قارئین113997577
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست