#6035

مصنف : ابو طلحہ محمد اظہار الحسن محمود

مشاہدات : 5653

ایک دن حضور ﷺ کے ساتھ ( صدارتی ایوارڈ یافتہ )

  • صفحات: 245
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6125 (PKR)
(جمعہ 28 فروری 2020ء) ناشر : المیزان ناشران و تاجران کتب، لاہور

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے  حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد کرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول سیدنا آدم ﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت  کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج  انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی  ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے  قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے  ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیرنظر کتاب’’ایک دن  حضور ﷺکے ساتھ ‘‘ مولانا محمد اظہار الحسن محمودصاحب کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کو اس خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے کہ قاری   میں  نبی کریم ﷺ کے مبارک معمولاتِ زندگی کو اپنے زندگی میں  جاری وساری کرنے   کا اشیتاق پیدا ہو ۔ وہ کوشش کرے کہ اس  کی راتیں ،اس کی نمازیں ایسے ادا ہوں جیسے نبی ﷺکی  ہوتی تھی۔اس کی عائلی اور معاشرتی زندگی، اسکی تجارت ،اس کے انتظامی معاملات وغیرہ ہرروز ایسے ہوں جیسے  آپﷺ کے ہوتے تھے  وعلیٰ ہذاالقیاس وہ اپنی پوری زندگی کا ہر دن حضورﷺ کےگزارے ہوئے دن کو سامنے رکھ گر گزارے اور یوں ددنیا وآخرت کی فلاح وکامرانی  سےہمکنارہو۔اللہ تعالیٰ  مصنف کی  اس کاوش کو قبول فرمائے اوراسے سیرتِ طیبہ کی روشنی میں زندگی گزارنے کا ذریعہ بنائے ۔ آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

4

رائے گرامی : حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد صاحب ، کندیاں شریف

21

تقریظ : ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری ،وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی

22

حرف مدعا

28

پہلے مجھے پڑھئے !

30

حضور اپنے گھر میں آرام فرماتے ہوئے

31

نبی ﷤سیدہ عائشہ rکے پاکیزہ حجرہ میں

31

نرم بستر کی فرمائش آپﷺنے رد فرما دی

32

مبارک پیشانی پر پسینے کی بوندیں

32

آہِ سحر گاہی کے لیے آپ ﷺبیدار ہوتے ہیں

33

آپﷺمسواک کرتےہوئے

33

حضرو ﷺوضو فرماتے ہیں

34

وضو کے بعد کی دعا

34

اس وقت ان آیات کی تلاوت آپﷺکا معمول ہے

35

نماز تہجد ، شہنشاہ اعظم کی بارگاہ میں حاضری

35

ام المؤمنین سیدہ عائشہ rبیدار ہوتی ہیں

35

امت کےحق میں آقا ﷤کی دعا

36

آہِ سحر گاہی میں زلا دینے والا منظر

37

پنڈلیوں میں ورم آ جاتا ہے

37

کیا میں اللہ کاشکر گزار بندہ نہ بنوں ؟

38

شاید آپ سو آیات تلاوت فرمائیں گے

39

اس روز آپﷺ نے بارہ رکعات ادا فرمائیں

40

اے اللہ !میرا دل اور میری آنکھیں روشن فرما

40

آسمان دنیا میں بخشش کی ندا

41

اپنے آنسوؤں کے ساتھ آپ دعا کو زینت بخشتے ہیں

41

پھر حضرو ﷺنےنماز وتر ادا فرمائی

42

مسجد نبوی میں اذان فجر کی صدائیں بلند ہوتی ہیں

42

اصحاب رسول ادب واحترام سے مسجد میں بیٹھے ہیں

43

اللہ تعالیٰ نےان کاامتحان لے کر انہیں سرفراز کیا ہے

43

ان کےچہرے نقوش سجدہ سےروشن ہیں

44

چھوٹے بچے اورخواتین پچھلی صفوں میں

44

ارشادات نبوی: خواتین کا گھروں میں نماز پڑھنا افضل ہے

45

حضرت بلال﷜ حضورﷺ کو گھر سے لینے جاتے ہیں

46

آپ سنت فجر گھر میں ادا فرماتے ہین

46

دعا پڑھ کر مسجد میں داخل ہوتےہیں

46

حضورﷺ سلام کہہ کے آگے بڑھتے ہیں

47

اپنے اصحاب کوصفیں درست کرنےکی تاکید

47

مسجد نبوی میں اقامت اور نماز فجر کا آغاز

48

دنیا کے بےمثال امام اور بےمثل مقتدی

48

نمازوں میں تلاوت کے لیےسورتوں کی تقسیم

49

نماز کےبعد ادعیہ اوراذکار مسنونہ

50

نماز کے بعد آپﷺچند باتوں کی تعلیم دیتےہیں

51

کامل حج اورعمرہ کااجر

51

وہ شخص جنت میں جائے گا ، ( فضیلت سید الاستغفار )

51

اس آدمی نے دن رات کی نعمتوں کا شکر ادا  کردیا

52

اس سے بہتر عمل کوئی نہیں لائے گا

52

اس شخص کےلیے جہنم سے آزادی لکھ دی گئی

53

کوئی چیز پھر اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی

53

آج رات کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے ؟

53

حضورﷺاپنا خواب صحابہ کرام﷢کو سناتےہیں

54

برے خواب کے شر سے بچنے کی حکمت عملی

54

رات میرے پاس دو رشتےآئے، چند مناظر دکھائے

54

خواب میں دو کنگن دیکھ کر مجھےناگواری ہوئی، ( مسیلمہ اوراسودعنسی)

57

سیدناعبد اللہ بن عمر ﷜ کا خواب اورحضورﷺ کی تعبیر

58

نماز اشراق کا اہتمام

59

وہ مسکراتے ضرور تھے، مگرایمان ان کےدلوں میں ....

60

میں اس غیر عادلانہ تقسیم پرقطعاً گواہ نہیں بنوں گا

60

جابر! میں تمہیں ایک خوش خبری سناؤں ؟

60

میری امت میں ایسے عظیم لوگ موجود ہیں

62

حضرت علی ﷜کو بلا کر ایک کام پر روانہ فرماتے ہیں

62

ایک بدری صحابی حاطب ﷜کا قضیہ پیش ہوتاہے

63

حضرت عمر :حضور! حکم دیجیے میں اس کی گردن اڑا دوں!

64

جنہوں نے سچےدل سے رسولوں کی تصدیق کی

64

آپ کی پاکیزہ مجلس اور ایمان افروز باتیں

64

ایک قیدی عورت ہر چے کو سینے سےلگانا چاہتی ہے

65

بتاؤ تم اور صفوان نے بیت اللہ کے پاس بیٹھ کر کیا مشورہ کیا ؟

66

اب عمیر بن وہب کاسینہ نور ایمان سے جگمگانے لگتا ہے

67

انہیں دینی تعلیمات سےروشناس کرواؤ!

68

آج جمعۃ المبارک ہے، آداب جمعہ

68

اس جمعہ سے گزشتہ جمعہ تک کے گناہ معاف

68

جمعہ کے لیے آنےوالے لوگ تین قسم کے ہیں

68

نماز جمعہ کے لیے پہلے آنے پر زیادہ اجر کی بشارت

69

اختتام مجلس

69

یمامہ کا رئیس صحابہ کرام﷢ کی قید میں

70

ثمامہ نامی قیدی کو قبول اسلام کی دعوت

71

نماز چاشت کی ادائیگی

72

مجھے آپﷺنےتین باتوں کی وصیت فرمائی

73

نماز چاشت کا بےمثال اجر

73

دعا پڑھ کر آپ مسجد سےباہر تشریف لےآتے ہیں

74

حاتم طائی کی بیٹی رہائی کی فریاد کرتی ہے 

74

حضور ﷺکےچلنے کا مبارک انداز

75

آپ بازار تشریف لےجاتے ہیں

75

نبی ﷤تاجروں سے مخاطب ہیں،دعا اور چند ارشادات

75

یوں کھجوریں بدلے میں نہ لو ایک دوسرے سے خرید لیا کرو!

77

ناپ تول میں کمی کرنے سے اجتناب کیا کرو!

77

ربا یعنی سود کے جرم میں بچتےرہو

78

یہ چیزیں بدلے میں ہوں تو نقد اور برابر ہوں

79

پھر سودی معاملات کی مذمت

80

مدینہ منورہ کی منڈی میں آج خوب گہماگہمی رہی

80

کسی نے پکارا: ابوالقاسم !

80

تجارت میں مصروف ایک دیہاتی تاجر سےآپﷺ کی محبت

81

بھئی! یہ اناج گیلا کیوں ہے ؟

81

تاجروں کے لیے مزید راہنمائی

82

عروہ تم جاؤ! میرے لیے ایک بکری خرید کر لاؤ!

82

رسول اللہ ﷺ ایک گھوڑا خریدتے ہیں ، عجیب واقعہ

83

حضرت خزیمہ ﷜کودوہری گواہی کااستحقاق

83

کھیلتے بچوں میں حضرت انس ﷜ کو پاکر خوش طبعی فرماتےہیں

84

جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں

84

ہوازن کی مہم سے آنے والے لوگ اورحضرت شیما r

85

رضاعی بہن حضرت شیما r کی عزت و تکریم

85

اے سلمہ ! یہ خوبصورت لڑکی مجھےدےدو !

86

مزدور کی قد ر و منزلت کا نرالا انداز

86

وہ اپنےبھائی کی شکایت لے کر حضور ﷜ کے پاس آیا

87

بھیک مانگنے سے اجتناب کی تاکید

87

بازار سے واپسی پر اپنی صاحب زادی کے ہاں

88

آپ کی بڑی صاحب زادی ،سیدہ زینب r

88

دوسری صاحب زادی، سیدہ رقنہ r

90

تیسری صاحب زادی،حضرت ام کلثوم r

91

چھوٹی صاحبزادی ،سیدہ فاطمۃ الزاہراء r

92

یہ حضور ﷺسےبہت زیادہ مشابہت رکھتی تھیں

93

میرے نواسوں کوجلدی سے لے آؤ!

94

اے اللہ ! تو بھی ان سے محبت فرما!

94

یہ دونوں میرےدنیا کے پھول ہیں

95

نبی ؑ حضرت فاطمہ rکےگھر سےواپس آتےہوئے

96

راستے میں ایک روتی ہوئی بچی کو دلاسہ اور شفقت

97

غلاموں پر آپ کا لطف و کرم

98

غلاموں کی آزادی اوران کےحقوق

98

انہوں نےایک سو غلاموں کو آزاد کیا

99

غلاموں کےساتھ حسن سلوک کی تاکید !

100

پھر ہم اسے آزاد کر دیتے ہیں

100

یہ غلام بھی تمہارے بھائی ہیں

101

غلاموں کو آزادی دیے جانے پر آپ کا ارشاد

102

کتاب اللہ سے لوگ بلندی پاتے ہیں

103

چند رؤساء نے آپ کے پاس آنے کی ایک شرط لگائی

104

میرے حبیب! آپ انہیں اپنےپاس سےمت اٹھائیے !

104

اللہ کا شکر ہے کہ میرےامت میں ایسے لوگ پیدا کئے ہیں

105

روزانہ اپنےخادموں کو  کتنی بار معاف کیا کریں

105

مدینہ طیبہ میں اسلامی معاشرت کا گہرا رنگ

106

اپنے بیمار صحابی کی عیادت کرنے تشریف لے جاتے ہیں

106

بیمار سے پوچھا: کس چیز کودل چاہ رہا ہے ؟

107

دوران عیادت بیمار کے لیے یہ دعا فرماتے 

107

آپﷺنےفرمایا: بخاری کو مت کوسو!

108

اللہ کا شکر ہے جس نےاسے جہنم سےآزاد کر دیا

108

سعد بن عبادہ ﷜کا کیا حال ہے ؟

108

راستے میں حضرت ابو ہریرہ﷜سےملاقات ہوتی ہے

109

اصحاب صفہ ﷢حضورﷺکےگھر میں بلائے جاتےہیں

109

اصحاب صفہ ، دین کی خاطر قربانی دینے والے عظیم لوگ

111

اصحاب صفہ کی ضروریات کا خیال رکھا جاتاتھا

112

حضورﷺاپنے آستانہ نبوت میں تشریف فرما ہیں

113

جسے بیٹیاں دے کر آزمایا گیا

113

حضور!میرے لیے کوئی کنیت تجویز فرما دیں

113

یہ خواب اللہ کی جانب سے ہے

114

حضرت فاطمہ rحاضر خدمت ہوتی ہیں

114

سیدہ عائشہ r ، چار قابل فخر چیزیں

115

آقا! میرے لیے کچھ دعا فرما دیں !

115

گھر والوں سے حسن سلوک

116

گھر میں سیدنا ابوبکر ﷜،عمر﷜اورعثمان ﷜ حاضر ہوتے ہیں

116

حضرت اسماء rایک مسئلہ دریافت کرنے آتی ہیں

117

جی! ہر طرح کی خیریت ہے ، ایک بڑھیا

117

حضرت خدیجہ r کا تعلق آپ بخوبی نبھاتےتھے

118

سیدہ عائشہ r کا علمی مقام و مرتبہ

119

عائشہ ! مجھ سے یہ سوال آج تک کسی نے نہیں پوچھا

119

میں اس کا ہدیہ کیسے لیتی یہ خود ضرورت مند ہے؟

120

رزق کی خوب تکریم کیا کرو !

120

یہ گوشت حضرت بریرہ rکوکسی نےدیا ہے

121

آپ پوچھٹی ہیں : کیا ابن جدعان کو سخاوت نفع دے گی؟

122

جبرائیل امین ﷤ کی طرف سے سیدہ عائشہ rکوسلام !

122

حضورﷺکا مزاج بہت شاندار تھا

122

آندھی یا بادل آتے دیکھ کر آپ کچھ پریشان ہو جاتے

123

آج ایک واقعہ کی وجہ سے رسول کریم ﷺ بہت خوش تھے

124

آقا﷤ کی حضرت اسامہ ﷜سے محبت

124

کچھ یہودی اندر آنے کی اجازت طلب کرتے ہیں

125

گھریلو امور اور کچھ پر لطف باتیں

125

میں تمہاری تجہیز و تکفین کا اچھا بندوبست کروں گا

126

آپ مجھے بھی اسم اعظم سکھا دیجیے نا!

126

فرمایا : وہ اسم اعظم اسی دعا میں ہے

127

دعا :اے اللہ ! میرا حساب آسان فرما !

128

ازواج مطہرات کےگھر، دینی  راہنمائی کے مراکز

128

رسول اللہ ﷺ اور اوقات کی تقسیم کار

129

جمعہ کی تیاری کا اہتمام

130

نیا لباس پہن کر آپ نے اللہ کا شکر ادا کیا

130

آپﷺنے خوشبو لگائی اورعمامہ زیب سر فرمایا

131

لباس کے بارے چند اہم اصول

131

خوشبو آپﷺ کوبہت مرغوب تھی

132

ایک شاہی آئینہ

133

مسواک کا خاص اہتمام

133

بنو طئی کےایک وفد کی آمد ، رئیس ، زید الخیل

134

آج سے تم ’’زید الخیر ‘‘ہو!

135

میں نے تمہیں تمہاری تعریف سے بڑھ کر پایا ہے

135

نماز جمعہ کے لیے آپ روانہ ہو رہے ہیں

135

راستے میں ایک صحابی کو نصیحت

136

راستے میں حضرت عمر ﷜سےملاقات اوران کے لیے  دعا

136

عقبہ بن عامر ﷜سےر استے میں ملاقات

137

حضرت براء ﷜سے ایک حسین ملاقات

137

آج رسول اللہ ﷺ نئے منبر پر خطبہ ارشاد فرمائیں گے

138

امام الانبیاء ﷺاور اذان جمعہ

139

جمعہ کی ندا سنتے ہی لوگ مسجد کی طرف دوڑے چلے آئے

140

اللہ کا قرآن ان لوگوں کی تعریف میں رطب اللسان

140

حضور ﷺخطبہ جمعہ ارشاد فرماتے ہیں

142

جوامع الکلم

142

آپﷺکےخطبہ کے بنیادی اوصاف

142

ثناء رب جلیل سے آغاز

143

چند اہم باتوں کا حکم

144

خشیت الہٰی اور وعدہ جنت

144

ایک مفلوک الحال شخص کی مالی اعانت

145

غریبوں کی امداد آپﷺخوش ہو گئے

145

مقبولیت والی گھڑی

146

جسے میں مال نہیں دیتا اس سے محبت زیادہ رکھتا ہوں

146

اگر تم روئے زمیں کا سارا مال بھی صدقہ کر دو تو .....

147

امام الانبیاء ﷺکاایک یادگار خبطہ، ہر جملہ ایک قیمتی موتی

147

ہر نبی نے فتنہ دجال سے اپنی قوم کو آگاہ فرمایا

150

دجال کے شیطانی کرشمے

150

اپنے خطبے میں حضرت تمیم داری ﷜اور دجال کا واقعہ بتایا

151

کھجور کا وہ تنا رونے لگا

154

کھجور کے تنے کو حضور ﷺکا دلاسہ

154

آپﷺدو خطبے ارشاد فرماتے ہیں

155

دوران خطبہ باران رحمت کے لیے دعا

155

موسلادھار بارش برسنے لگی

155

آپﷺکی اقتدا میں دو ہزار نمازیں

156

خطبہ کےوقت ہاتھ میں عصا

156

وہ تعمیل حکم میں وہیں بیٹھ گئے

156

خطبہ سن کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

157

میں  تم میں دو چیزں چھوڑ کر جا رہا ہوں

157

دوران خطبہ سوال: کیا ہر سال حج لازم ہے ؟

158

خطبہ میں تعلیم نماز

158

ہر نیک آدمی کو اس کا سلام پہنچے گا

159

جس شخص نے میرے بعد جمعہ چھوڑ دیا

159

جمعہ سے متعلق چند اہم باتیں

160

مسجد نبوی میں نماز جمعہ کی ادا کی جار ہی ہے

161

اللہ تعالیٰ اسعد بن زرارہ ﷜کے درجے بلند فرمائے

162

نماز جمعہ کے بعد کی سرگرمیاں

163

سونے اور چاندی کی انگوٹھی کاحکم

163

نگاہ نبوت نے جسے پسند نہ کیا

164

میں آپﷺکےبچے ہوئے دودھ پر کسی کو ترجیح نہیں دے سکتا

165

اللہ نے سچ فرمایا اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے

165

جنت میں آپ ﷺکا دیدار کیسے کر سکیں گے؟

166

ایک خوب صورت گفتگو، مجھے دنیا میں تین چیزیں پسند ہیں

167

جمعہ کے بعدآپﷺبازار تشریف لے جاتے ہیں

169

رسول اللہ ﷺکےگھر میں مہمان کی آمد

169

سیدہ خدیجہr کا خراج تحسین

170

مہمانوں کی تکریم کے بارے میں نبوی ارشادات

170

ایک دن بھر پور کھانا اور تین دن مزید ضیافت

171

وہ مہمان نواز بے مثال آدمی ہے

171

مہمانوں کے لیے کھجوریں ،گھی اور آٹےکا پرتکلف کھانا

172

میں بطور مہمان حضور ﷺ کے حصے میں آیا

173

حضور ﷺ کا مہمان سارا دودھ پی گیا

174

مہمان نوازی نہ کرنے والے کی مہمان نوازی کروں یا نہ ؟

175

آپﷺنےایک مہمان کوانصاری صحابی کے ہاں ٹھہرایا

175

پہلی بات جو میں نےحضور ﷺ سے سنی

177

قیلولہ ، دن میں تھوڑی دیر کےلیے استراحت

177

سفر میں قیلولہ اور ایک جانی دشمن کی معافی

178

آپﷺکامبارک پسینہ خوشبو میں  شامل کر لیتے ہیں

179

اس روز خوشی میں آپﷺنے قیلولہ چھوڑ دیا

180

قیلولہ کا بنیادی مقصد

181

رسول اللہ ﷺکے دروازے پر دستک

181

سلام کہہ کر اجازت طلب کرو!

181

آپﷺنے اسےدین کے چند اصول سمجھائے

182

آپﷺنےاس شخص کے سلام کا جواب نہ دیا

183

ایک خاتون دعا کے لیے حاضر ہوتی ہے

183

حضرت عائشہ rکے ساتھ چند باتیں

184

نماز عصر کی تیاری

184

سیدہ بریرہ rمسواک اٹھا کر لے آتی ہیں

185

یہ مسواک بڑی فضیلت رکھتی ہے

185

چار چیزیں اللہ کے پاک رسولوں کی سنت ہیں

185

مسجد نبوی میں اذان عصر

187

مسجد میں آتے ہوئے تمہارے ہر قدم کو لکھا جاتا ہے

189

نماز کے لیے اٹھنےوالے ہر قدم پرانعامات کی بارش

189

نمازعصر سے قبل چار رکعت سنت

190

اللہ تمہاری نماز کی حرص بڑھا دے

191

رکوع پا لو تو رکعت شمار کر لیا کرو !

191

سکون اور وقار سے چل کر شامل نماز ہوا کرو !

192

کیا اللہ نے میرا نام لیا ہے ؟

192

اس امت کے سب سے بڑے قاری ، ابی بن کعب ﷜

193

ابن مسعود﷜ !تم مجھے تلاوت کلام اللہ سناؤ!

193

اے معاذ! میں تم سے محبت کرتا ہوں!

194

یہ نو وارد کون ہے ؟ عدی بن حاتم طائی ﷜!

194

ضعیفوں اور ناداروں کے کام آنے والے نبی

195

مہمان کی تکریم کا ایک خوب صورت انداز

195

عدی بن حاتم کے ساتھ گفتگو اوران کا قبول اسلام

195

زندگی کا  ایک واضح نصب العین

197

ازواج مطہرات کے گھر، خواتین کے لیے اہم دینی مراکز

197

سب ازواج کے گھروں میں تشریف آوری کا پاکیزہ معمول

198

ازواج مطہرات ، امت کی پاکباز مائیں

198

پہلی زوجہ حضرت خدیجہ r ،جوار رحمت الہٰی میں

198

ام المؤمنین سیدہ سودہ rکے حجرہ میں

200

سیدہ حفصہ rکے ہاں تشریف آوری

203

سیدہ زینب بنت خزیمہ rکی یادگار رفاقت

204

حضور، سیدہ ام سلمہ rکےہاں قدم رنجہ فرماتے ہیں

205

سیدہ زینب بن جحشrکےہاں حضورﷺجلوہ افروز ہوئے

209

سیدہ جویرہ rکے ہاں آقا کی تشریف آوری

211

سلطان مدینہ ﷺحضرت صفیہ rکے حجرہ پاک میں

213

خاتم الانبیاء ﷺحضرت میمونہ rکے نعمت کدہ  میں

215

مدینۃ الرسول ﷺمیں شام  کا سہانا منظر !

217

یہاں کی ہر شے انوکھی نرالی اور مثالی ہے

218

اذان کا جواب دینے کا حکم

219

سچے دل سے اذان کا جواب اور اس کا اجر

219

دعائےوسیلہ ، اذان کےبعد کی دعا

220

اب نماز مغرب ادا کی جارہی ہے

220

مخلوق میں سب بلند ہستی عظیم رب کے سامنے سربہ سجود

222

بعد مغرب سنن و  نوافل

223

سیدہ ابوبکر : حضور !مجھے کوئی دعا تعلیم فرمائیں

223

نبی ﷤اپنے مبارک آستانہ کی جانب تشریف لاتے ہیں

224

حضورﷺکا قیام آج سیدہ حفصہ rکے ہاں

224

گھر کے دروازے پر حضرت عبد اللہ بن عمر ﷜سے ملاقات

225

حضرت حفصہ rاپنےہاں آمد پر آپ کو خوش آمدید کہتی ہیں

225

رحمت کائنات ﷺکا بستر نفاست سے بچھا دیا گیا ہے

225

آپ اپنی رفیقہ حیات کےساتھ کھانا تناول فرماتے ہیں

226

حضور! میرے بھائی کا ایک خواب تو سنئے !

228

نمازعشاء کاوقت قریب ہوا چاہتا ہے

228

نماز عشاء کےلیے مسجد نبوی میں اذان کہی جاتی ہے

229

وہ  پاکباز نمازی  اپنے بےمثل امام کے منتظر تھے

230

مسجد نبوی میں نمازعشاء کی امامت ہو رہی ہے

231

فرمایا: آج سے ایک سو سال بعد کوئی زندہ نہیں رہے گا

231

نماز وتر، ایک خاص نماز

232

جہاد فی سبلی اللہ کے لیے ایک اہم مشاورت

232

رسول اللہ ﷺ گھر تشریف لاتے ہیں

233

ازواج مطہرات کی باری والے گھر میں آمد

234

سونے سے قبل کچھ اہم باتیں اورہدایات

234

ہر ایک کومعاف کر کے سونے کا نبوی معمول

235

لیٹنے سے پہلے آپﷺاپنا بستر جھاڑتے ہیں

237

چند مخصوص آیات کی تلاوت کا پاکیزہ معمول

237

دائیں کروٹ پر سونے کا مبارک معمول

238

ایک نہایت خوب صورت دعا

238

آپﷺاپنے حجرے میں آراد فرما رہے ہیں

239

مراجع و مصادر

271

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69738
  • اس ہفتے کے قارئین 103566
  • اس ماہ کے قارئین 1720293
  • کل قارئین111041731
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست