دنیا کی دوسر ی اسلامی زبانوں کی طرح اردو میں شروع ہی سے رسول کریم ﷺکی سیرت طیبہ پر بے شمار کتابیں لکھیں جا رہی رہیں۔یہ ہر دلعزیز سیرتِ سرورِ کائنات کا موضوع گلشنِ سدابہار کی طرح ہے ۔جسے شاعرِ اسلام سیدنا حسان بن ثابت سے لے کر آج تک پوری اسلامی تاریخ میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے جملہ گوشوں پر مسلسل کہااور لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا جاتا رہے گا۔اس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے کہ اس پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے گا۔ دنیا کی کئی زبانوں میں بالخصوص عربی اردو میں بے شمار سیرت نگار وں نے سیرت النبی ﷺ پر کتب تالیف کی ہیں۔ اردو زبان میں سرت النبی از شبلی نعمانی ، رحمۃللعالمین از قاضی سلیمان منصور پوری اور مقابلہ سیرت نویسی میں دنیا بھر میں اول آنے والی کتاب الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری کو بہت قبول عام حاصل ہوا۔زی...
نبی اکرمﷺ کی حیات مبارکہ اور اسوہ حسنہ کے پہلوؤں اور جہتوں کو شمار کرنا ممکن نہیں ہے۔ ہر روز ایک نیا موضوع سامنے آتا ہے‘ انسانیت کسی حوالے سے مشکل سے دو چار ہوتی ہے‘ یا کسی نئے پہلو سے کائنات کے اب تک سر بستہ راز اس پر منکشف ہوتے ہیں‘ تو اہل علم سنت مطہرہ اور سیرت طیبہ کا مطالعہ کترے ہیں اور آخر اہل علم کو سیرت طیبہ میں روشنی میسر آجاتی ہے۔ جب نبیﷺ تشریف لائے تو اس وقت کی مختصر ‘ سادہ اور فطرت سے بھر پور زنگی میں ماحولیات بہ طور موضوع متعارف نہیں تھا۔ اس وقت اس موضوع کی ضرورت بھی نہیں تھی۔ پھر جوں جوں انسان ارتقاء پاتا رہا‘ اپنے زعم میں مہذب کہلاتا رہا‘ اسی رفتار سے وہ فطرت سے انحراف کرتا رہا اور فطرت اسے سزا سناتی رہی۔ جب انسان اس ضرورت کی جانب متوجہ ہوا تواسے علم ہوا کہ اس حوالے سے جناب نبیﷺ تو بہت پہلے ہدایات فرما چکے ہیں کئی ایک ایسے موضوعات ایسے ہیں لیکن معیشت نبویﷺ کا موضوع اہم ہے اور ہر روز زندہ وتازہ بھی۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی موضوع کے حوالے سے ہے لیکن اس میں ظن وتخمین سے زیادہ کام لیا گیا ہے جس کی وجہ سے قاری ک...