یہ بات محتاج بیان نہیں ہے کہ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہﷺ دین اسلام کی اساس وبنیاد ہے۔ اور سنت رسولﷺ ہی قرآن حکیم کی تفسیر ہے۔ اس بناء پر امت کے لیے حدیث رسولﷺ ہی معیار ہدایت اور ذخیرہ سعادت اور باعث نجات وفلاح ہے۔ قرون اولیٰ سے آج تک حدیث کے موضوع پر مختلف حیثیتوں سے اہل علم کتابیں اور مقالے مرتب کر رہے ہیں اور ان میں بعض تصانیف اپنے معیار تحقیق کے لحاظ سے ایسی عظمت وبرتری اور قبولیت کی حامل ہوئیں کہ تاریخ ان پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی انہی کتب میں سے ایک ہے۔ اس کا اسلوب نہایت ہی اعلیٰ اور معیار تحقیق کا بہترین پیکر ہے۔ اور مستند حوالوں کے ساتھ کتاب کو مرتب کیا گیا ہے اور حدیث کی حجیت وتدوین اور برصغیر میں علماء اسلام نے جو خدمات انجام دیں تاریخی نوعیت سے اس کو بھی دلائل وحقائق کے ساتھ مرتب کیا ہے اور اس میں چھ ابواب قائم کیے گئے ہیں‘ پہلے میں علم حدیث سے متعلق اس کے مرادی معنی اور اصطلاحی معنی بیان کیے گئے ہیں‘ دوسرا باب عظمت حدیث اور حجیت حدیث کے حوالے سے‘ تیسرا باب علوم احادیث کی تفصیلات واقس...