مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ پاک کالونی

  • نام : مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ پاک کالونی

کل کتب 1

  • 1 #298

    مصنف : ابو عبد الرحمن الاثری

    مشاہدات : 23443

    توحید کنزالایمان کے آئینے میں

    (ہفتہ 03 اپریل 2010ء) ناشر : مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ پاک کالونی
    #298 Book صفحات: 58

    اللہ تعالیٰ نے اپنی بے پایاں ، لامحدود رحمت کے باوجود قرآن میں واضح اعلان کیا ہے کہ شرک کی معافی نہیں جب تک توبہ نہ کر لی جائے۔ قرآن کریم میں صدہا آیات شرک سے ڈراتی ہیں اور توحید کے فوائد بتاتی ہیں۔ اس کے باوجود آج ہمارے معاشرے میں شرک اتنا عام ہو گیا ہے کہ لوگ شرک ہی کو دین سمجھ بیٹھے ہیں۔ جب اصلاح کی کوشش کی جاتی ہے ، اثبات توحید اور رد شرک کے بارے میں آیات پیش کی جاتی ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ ترجمہ صحیح نہیں ہے۔ اس اشکال کو دور کرنے کے لئے اس رسالے میں جو آیات پیش کی گئی ہیں وہ احمد رضاخان بریلوی کے  ترجمہ کنزالایمان  سے لی گئی ہیں۔ اس مختصر کتابچہ میں صرف آیات قرآنی ہی کو مضامین کے حساب سے ترتیب دیا گیا ہے اور تمام آیات کا ترجمہ کنزالایمان سے لیا ہے تاکہ اس اشکال کو دور کر دیا جائے کہ یہ ترجمہ غلط ہے۔شرک کی قباحت کو سمجھ کر اس سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کی فکر ضرور کرنی چاہئے۔ اسی فکر کو عملی جامہ پہنانے کی اس کتابچہ میں عمدہ کوشش کی گئی ہے۔

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52932
  • اس ہفتے کے قارئین 86760
  • اس ماہ کے قارئین 1703487
  • کل قارئین111024925
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست