اسلام اللہ کا وہ بہترین اور پسندیدہ مذہب ہے جو قیامت تک ساری دنیا کے لیے رشدوہدایت کا سبب ہے‘ وہی ذریعہ نجات ہے‘ رضائے الٰہی کا سبب ہے۔ اس عظیم کا مذہب کا مرجع ومصدر اور اس کی بنیادوہ وحی الٰہی ہے جسے نبیﷺ پر ایک امین فرشتہ حضرت جبریلؑ کے ذریعہ نازل کیا گیا جس کا اسم گرامی قرآن مجید ہے۔ اس قرآن کی جو کچھ تفسیر وتشریح رسول اللہﷺ نے اپنی زبان مبارک سے فرمائی اور اس کے فرمودات پر اپناعملی نمونہ پیش کیا تو آپ کے اسی فرمودات وارشادات کا نام ’’سنت‘‘ ہے۔ حقیقت میں انہی دونوں مجموعے کا نام اسلام ہے۔ ان دونوں سے الگ ہو کر اسلام کا تصور بے کار اور باطل ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب میں ایک ایسے مسلک کو بیان کیا گیا ہے جو صرف اور صرف قرآن اور حدیث کو ماننے والا اور عمل کرنے والا ہے جسے لوگ اہل حدیث یا وہابی کے نام سے تعبیر کرتے ہیں۔ اس کتاب میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ اہل حدیث کہتے کسے ہیں اور ان کا عقائد اور ان کا ایمن کیا ہے؟ ان کا عقیدہ کتاب وسنت یعنی قرآن وحدیث کے مطابق ہے یا نہیں؟ اس کتاب کے مطالعے کے بعد یہ بات عیاں ہو ج...