ادارہ تحقیق حق کراچی

  • نام : ادارہ تحقیق حق کراچی

کل کتب 1

  • 1 #1282

    مصنف : محمد ایوب دہلوی

    مشاہدات : 15480

    فتنہ انکار حدیث

    (ہفتہ 13 اپریل 2013ء) ناشر : ادارہ تحقیق حق کراچی
    #1282 Book صفحات: 148

    فتنہ انکار حدیث دور حاضر کے فتنوں میں سے ایک بڑا فتنہ ہے۔ اس وجہ سے نہیں کہ اس کا موقف علمی زیادہ مستحکم و مضبوط ہے بلکہ اس وجہ سے کہ اپنے مقصد کے اعتبار سے یہ فتنہ دہریت اور کمیونزم کا ہم آہنگ ہے۔ اس کا مقصد بجز دین کو فنا کرنے کے اور کچھ نہیں ہے۔ منکرین حدیث اس گمراہی میں مبتلا ہیں یا دوسروں کو یہ کہہ کر گمراہ کرنا چاہتے ہیں کہ واجب الاتباع محض وحی الٰہی ہے اور وحی صرف کتاب اللہ میں منحصر ہے اور حضور نبی کریمﷺ کی اطاعت آپ کی زندگی تک محض مرکز ملت ہونے کی وجہ سے تھی آج مرکز ملت کی عدم موجودگی میں حضورﷺ کے احکام کی پابندی غیر ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب میں علامہ محمد ایوب صاحب دہلوی نے اس ضمن میں پائے جانے والے تمام تر شبہات کا جواب دیا ہے۔ حدیث سے متعلق بحث کرتے ہوئے اس موضوع کو آٹھ سوالات میں تقسیم کیا گیا ہے اور پھر انھی آٹھ سوالات کو سامنے رکھ کر خالص علمی انداز میں بحث کی گئی ہے۔(ع۔م)
     

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48372
  • اس ہفتے کے قارئین 48372
  • اس ماہ کے قارئین 2120289
  • کل قارئین113727617
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست