د ين اسلام ايك ايسا فطری اور عالمگیر مذہب ہے جس کے اصول وفرامین قیامت تک کے لوگوں کے لیے شمع ہدایت کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جبکہ دیگر الہامی مذاہب تحریف کاشکار ہو کر ضلالت و گمراہی کے گڑھوں میں جا پڑے۔مگر قرآن مجید واحد کتاب ہے جو تقریبا ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود ہر طرح کی تحریف سے پاک ہے۔کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خو د اللہ تعالیٰ نے اٹھائی ہے۔ عیسائیت اور اسلام دونو ں الہامی مذاہب ہیں اور ایک منفرد مقام رکھتے ہیں ۔عیسائی عقیدہ تثلیث کے قائل ہیں جبکہ اسلام اس کے بر عکس عقیدہ توحید اظہر من الشمس نظریے کا قائل ہے۔ عیسائیوں نے حضرت عیسیٰ، حضرت مریمؑ، حضرت عیسیٰ ؑ کے حواریوں،راہبوں کی کھلم کھلا پرستش کی مگر اسلام اس کے برخلاف وحدانیت کا سبق دیتاہے۔ زیر تبصرہ کتاب"عیسیٰ ابن مریم ؑ اور عیسائیت" جس کو محترمہ سرفراز طاہر نے مرتب کیا ہے۔جس میں حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش، حالات، معجزات، حضرت محمد ﷺ کی بشارت بزبان حضرت عیسیٰؑ اورواقعہ صلیب کو بہت احسن انداز سےمرتب کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو قبول فرمائے۔ آمین(عمیر)