دعا پبلی کیشنز لاہور

  • نام : دعا پبلی کیشنز لاہور
  • ملک : لاہور

کل کتب 2

  • 1 #4936

    مصنف : موسیٰ خان جلال زئی

    مشاہدات : 3642

    ماہرین علم حدیث حیات و افکار

    (منگل 28 نومبر 2017ء) ناشر : دعا پبلی کیشنز لاہور
    #4936 Book صفحات: 203

    اللہ  رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے نبیﷺ کو قرآن مجید اور احادیث نبویہﷺ پر مشتمل جامع شریعت دے کر مبعوث فرمایا۔ اور پھر اس شریعت کی حفاظت کے لیے ہر دور میں کچھ اہل اور خاص لوگ چنیدہ فرمائے جو اس شریعت کی حفاظت کا سبب بنے اور آئندہ بھی بنتے رہیں گے۔ایسے افراد کی تعداد جو کہ مفسرین قرآن وماہرین حدیث ہیں ان کی تعداد اس وقت لاکھوں میں ہے لیکن زیرِ تبصرہ کتاب میں چند مشہور شخصیات کو ہی منتخب کیا گیا ہے جنہیں برصغیر‘ دنیائے عرب اور مرکزی ایشیا کے لوگ عرصہ دراز سے جانتے ہیں مثلا امام مسلم اور امام بخاری دو ایسی ہستیاں ہیں جن کے نام سے ہر مسلمان واقف ہے اور ان کی خدمات کے معترف بھی ہیں لیکن ان کے حوالے سے پاکستان میں کوئی کام نہیں ہوا۔ اس کتاب میں تقریباً پچیس کےقریب مشہور شخصیات کے حالات زندگی درج کیے گئے ہیں۔تعارف میں تاریخ پیدائش وتاریخ...

  • 2 #5331

    مصنف : موسٰی خان

    مشاہدات : 7299

    اسلام میں حیثیت نسواں

    (جمعہ 11 مئی 2018ء) ناشر : دعا پبلی کیشنز لاہور
    #5331 Book صفحات: 400

    عورتوں کے اجتماعی حقوق وفرائض کا مسئلہ اسلام میں اس قدر واضح اور صاف ہے کہ اس کےسمجھنے اور سمجھانے کے لیے کسی خاص تحقیق وکاوش کی ضرورت نہیں۔ ہمارے معاشرتی واجتماعی مسائل میں سے جو مسائل قرآن وحدیث میں سب سے زیادہ تفصیل ووضاحت کے ساتھ بیان ہوئے ہیں ان میں سے شاید ایک واضح ترین مسئلہ یہی ہے۔ عورت کا درجہ خاندان میں‘ عورت کا مرتبہ اجتماعی زندگی میں وغیرہ وغیرہ۔لیکن پھر بھی پاکستان میں ہمارے ارباب کار کے دورُخ پن نے بہت سے واضح مسائل میں اُلجھنیں پیدا کر دی ہیں۔۔زیرِ تبصرہ کتاب میں عورتوں کی اصلاح  اور حیثیت کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی ہے اور ایسے لوگوں کا بیان ہے جو معاشرے کو چلانا کسی اور راہ پر چاہتے ہیں اور ساتھ دوسری طرف کی منظر کشی بھی کرتے ہیں۔ اس لیے کوشش کی گئی ہے کہ تحریروں‘ تقریروں اور عملی پروگراموں میں ان کے اصل عزائم کا پردہ فاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ان کے اسلامی وغیر اسلامی طرز کو واضح کیا ہے اور ان کے دیے گئے عقلی ونقلی دلائل کا بطور غور جائزہ لیا گیا ہے اور قرآن وحدیث کی روشنی میں حقوق نسواں کا بیان کیا گیا ہے۔اور حوالہ جات...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72139
  • اس ہفتے کے قارئین 105967
  • اس ماہ کے قارئین 1722694
  • کل قارئین111044132
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست