شرعی احکام و مسائل سے متعلقہ استفسارات کا کتاب و سنت کی روشنی میں جواب دینا،فتوی کہلاتا ہے۔اردو زبان میں فتاویٰ پر بے شمار کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔زیر نظر فتاویٰ حضرۃ الاستاذ شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ خاں مدنی حفظہ اللہ کے قلم سے ہے۔آپ جماعت اہل حدیث کے اکابر مفتیوں میں شمار ہوتےہیں اور مجتہد زماں علامہ حافظ عبداللہ صاحب محدث روپڑی ؒ کے تلامذہ میں نمایاں مقام کے حامل ہیں۔آپ کے یہ فتاویٰ الاعتصام ،محدث میں شائع ہوتے رہے ہیں ،جنہیں کتابی صورت میں یکجا کر دیا گیا ہے۔تقریباً نوصد(900)صفحات پر مشتمل یہ عظیم الشان فتاوی کی پہلی جلد ہے ،جلد ہی مزید مجلدات بھی منظر عام پر آجائیں گی۔ان فتاویٰ کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں براہ راست کتاب و سنت سے استدلال کیا گیا ہے نیز فتوی دیتے ہوئے فقہ الواقع اور مقاصد شریعت کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے ،جس سے ان میں اعتدال و توازن کی جھلک واضح نظر آتی ہے بلا شبہ یہ عصر حاضر میں منہج اہل حدیث پر سب سے مستند فتاویٰ ہے۔اس جلد میں زیادہ تر ’عقائد‘سے متعلقہ فتوے ہیں تاہم دیگر فقہی مسائل بھی موجود ہیں،جن سے عوام و خواص یکساں مستفید ہو سکت...