عامۃ المسلمین اور نوجوان نسل کی موجودہ بے راہ روی‘ اسلام کی صحیح روح سے دُوری‘ دین اسلام کے مخالف مادی اقدار کی غلامی اور مغربی ولادینی فکر سے وابستگی درحقیقت اکابرین امّت اور خصوصاً صحابہ کرامؓ کی زندگی‘ سیرت اور پیغامات وتعلیمات سے ناواقفیت کا نتیجہ ہے۔ انقلاباتِ زمانہ‘ جدت پسندی‘ ذوق مطالعہ کا فقدان‘ مادی مشاغل ومصروفیات اور کم علمی ونارسائی وہ اسباب ہیں جو اُمت مسلمہ اور خصوصاً نوجوان نسل کو اپنے اسلاف کی زندگی اور اُن کی سیرت وکردار سے بہت دور لے گئے ہے۔ اس لیے اکابرین امت خصوصاً صحابہ کرامؓ کے حالات‘ اُن کی دینی ‘ تبلیغی اور جہادی مساعی‘ ان کی تعلیم وتربیت کے نتائج واثرات‘ ان کے مزاج اور ان کے فکر وعمل سے لوگوں کو روشناس کرایا جائے۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی ایک صحابی حضرت عبیدہ بن جراحؓ کے حالات وواقعات پر مشتمل ہے۔ اس میں ان کے ولادت سے لے کر وفات تک کے حالات کو نہایت شائستگی‘حسن وخوبی‘ سلیقہ اور ترتیب کے ساتھ جمع کیا ہے۔حالات وواقعات کے انتخاب...