مکتبہ احیاء سنت حیدر آباد

  • نام : مکتبہ احیاء سنت حیدر آباد
  • ملک : حیدر آباد پاکستان

کل کتب 1

  • 1 #7224

    مصنف : مفتی محمد منیر قاسمی

    مشاہدات : 3525

    نورانی قاعدہ کیسے پڑھائیں

    (پیر 22 جنوری 2024ء) ناشر : مکتبہ احیاء سنت حیدر آباد
    #7224 Book صفحات: 86

    قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجوید کے قواعد و ضوابط اور اصول و آداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔ لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔ ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ قراء کرام کا تجربہ گواہ ہے کہ اگر بچپن میں ہی تلفظ کے ساتھ قاعدہ پڑھا دیا جائے تو بڑی عمر میں تلفظ کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہے۔انہی مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے کئی شیوخ قراء کرام نے قرآنی قاعدے مرتب کیے ہیں۔ جن میں شیخ القرآء قاری ادریس عاصم ، شیخ القراء قاری ابراہیم میر محمدی ، قاری عبد الرحمٰن ، قاری محمد شریف وغیرہ کے مرتب کردہ تجویدی قاعدے قابل ذکر ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’نورانی قاعدہ کیسے پڑھائیں‘‘ مفتی محمد منیر قاسمی صاحب کا مرتب شدہ ہے ۔فاضل مرتب نے اس کتابچہ میں اس موضوع سے متعلق مفید مضامین کو جمع کر دیا ہے اور ضروری قواعد و مفید تجربات بھی پیش کیے ہیں ۔ (م۔ا)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11721
  • اس ہفتے کے قارئین 283254
  • اس ماہ کے قارئین 857301
  • کل قارئین110178739
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست