نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے اور دین کا ستون ہے۔نماز جنت کی کنجی ،مومن کی معراج ،مومن کی آنکھوں کی ٹھنڈک ،قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بروقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ اللہ کا پیغام بندوں کےنام ‘‘ کی تصنیف ہے فاضل مصنف نے اس کتاب میں اذان اور نمازکا اردوترجمہ وتفسیربیان کرنے کےعلاوہ اس میں وضو کی اہمیت ،باوضو رہنے کے فوائد اورآخرت میں اس کا...
قرآن کریم کے فہم کے لیے جن علوم کی ضرورت پڑتی ہے ان میں سے ایک اہم علم قرآن کریم کی مخصوص آیات کے شان نزول اوران کےمتعلق قصص واقعات کاجاننا بھی ہے قرآن کریم کی بعض آیات ایسی ہیں جن میں شان نزول کوجانے بغیر درست تفسیر ممکن ہی نہیں اور مفسر کوآیت کے صحیح معانی جاننے کے لیے شان نزول کو جانے بغیر چارۂ کار نہیں ہوتا۔ زیر نظر نطرکتاب’’کسی خاص فرد یاواقعہ پر نازل ہونےوالی آیات قرآنی‘‘ جناب ریاض الحق ایڈووکیٹ کی تالیف ہے۔فاضل مؤلف نے اس کتاب میں قرآن کریم میں ایسی آیات کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا پس منظر و پیش منظر بھی تحریرکیا ہے جو کسی خاص موقعے یا پس منظر میں نازل ہوئیں ۔اللہ تعالیٰ صاحب کتاب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ کا ذریعہ بنائے ۔آمین(م۔ا)