اقراء دی ٹروتھ فاؤنڈیشن ممبئی

  • نام : اقراء دی ٹروتھ فاؤنڈیشن ممبئی
  • ملک : ممبئی انڈیا

کل کتب 1

  • 1 #7400

    مصنف : ابو زید ضمیر

    مشاہدات : 708

    دروس رمضان

    (پیر 07 اکتوبر 2024ء) ناشر : اقراء دی ٹروتھ فاؤنڈیشن ممبئی
    #7400 Book صفحات: 130

    رمضان المبارک کے روزے رکھنا اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔روزہ کے احکام و مسائل سے آگاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام و مسائل سے لاعلم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات و خرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کر لینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔ کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ہیں اور کئی اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام و مسائل و فضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’دروسِ رمضان‘‘ فضیلۃ الشیخ ابو زید ضمیر حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے یہ رسالہ تیس ابواب پر مشتمل ہے ہر باب میں رمضان المبارک کی فضیلت یا ادب کا ذکر ہے۔کتاب میں فقہی انداز کی بجائے تزکیۂ نفس کا اسلوب اختیار کیا گیا ہے۔یہ رسالہ رمضان المبارک کے فضائل و آداب سے متعلق یومیہ دروس کا ایک مختصر نصاب ہے۔(م۔ا)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60628
  • اس ہفتے کے قارئین 247704
  • اس ماہ کے قارئین 821751
  • کل قارئین110143189
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست