کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی نص حجت شریعہ،قرآن و حدیث میں نہ ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل بالحدیث کے مباحث صدیوں پرانے ہیں امت کا در د رکھنے والے مصلحین نے اس موضوع پر سیر حاصل بحثیں کی ہیں ۔زیر نظر کتاب الارشاد الی سبیل الرشاد فی امرالتقلید والاجتهاد از مولانا ابو یحیٰ محمد شاہجہان پوری تقلید واجتہاد کے موضوع پر ایک بے نظیر کتاب ہے تقلید کی پوری تاریخ اس میں درج ہے او ر اس میں اہل تقلید او راہل حدیث کے طرز ِ عمل کا موازنہ نہایت شرح وبسط کے ساتھ مدلل طور پر کیا گیا ہے او رمعترضین کے جملہ اعتراضات کے شافی ومسکت جوابات دئیے گئے دراصل یہ کتاب مولانا رشید احمد گنگوہی کے رساله الشمس اللامعة في كراهة الجماعة الثانية کے جواب لکھی گئی ہے الله تعالی مصنف کے درجات بلند فرمائے ا...