قاری محب الدین احمد

  • نام : قاری محب الدین احمد

کل کتب 4

  • 1 #2070

    مصنف : قاری محب الدین احمد

    مشاہدات : 17626

    جامع الوقف مع معرفۃ الوقوف

    (بدھ 29 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ القراءۃ، لاہور
    #2070 Book صفحات: 82

    وقف کا لغوی معنی ٹھہرنا اور رُکنا ہے۔ جبکہ اہل فن قراء کرام کی اصطلاح میں وقف کے معنی ہیں کہ"کلمہ کے آخر پر اتنی دیر آواز کو منقطع کرنا جس میں بطور عادت سانس لیا جاسکے، اور قراء ت جاری رکھنے کا ارادہ بھی ہو، عام ہے کہ وقف کرنے کے بعد مابعد سے ابتداء کریں یا ماقبل سےاعادہ" (النشر:۱؍۲۴۰) معرفت وقف وابتداء کی اہمیت اور اس علم کی ضرورت کااحساس کرنے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ جس طرح دلائل شرعیہ یعنی قرآن وحدیث اور اجماع اُمت سےقرآن مجید کا تجوید کے ساتھ پڑھنا واجب اور ضروری ہے، اسی طرح معرفت الوقف، یعنی قرآنی وقوف کو پہچاننا اور دورانِ تلاوت حسنِ وقف وابتداء کی رعایت رکھنا اور اس کا اہتمام کرنا بھی ضروری ہے اوراس میں کسی کااختلاف نہیں ۔اوروجہ اس کی یہ ہے کہ جس طرح تجوید کے ذریعہ حروف قرآن کی تصحیح ہوتی ہے اسی طرح معرفت الوقوف کے ذریعے معانی قرآن کی تفہیم ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے :’’اورقرآن مجید کوترتیل کے ساتھ پڑھو ۔‘‘(المزمل:4) سیدنا علی ؓسے ترتیل کا معنی پوچھا گیا توآپ...

  • 2 #2277

    مصنف : قاری محب الدین احمد

    مشاہدات : 9215

    معرفۃ الرسوم مع ضیاء البرہان فی رسم القرآن

    (منگل 03 فروری 2015ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور
    #2277 Book صفحات: 75

    کلمات قرآنیہ کی کتابت کا ایک بڑا حصہ تلفظ کے موافق یعنی قیاسی ہے،لیکن چند کلمات تلفظ کے خلاف لکھے جاتے ہیں اور رسم کے خلاف اس معروف کتاب کو رسم عثمانی یا رسم الخط کہا جاتا ہے۔تمام اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ قرآن مجید کو رسم عثمانی کے مطابق لکھنا واجب اور ضروری ہے ،اور اس کے خلاف لکھنا ناجائز اور حرام ہے۔لہذا کسی دوسرے رسم الخط جیسے ہندی، گجراتی، مراٹھی، ملیالم، تمل، پنجابی، بنگالی، تلگو، سندھی، فرانسیسی، انگریزی ،حتی کہ معروف وقیاسی عربی رسم میں بھی لکھنا جائز نہیں ہے،کیونکہ یہ درحقیقت کتاب اللہ کے عموم و اطلاق، نبوی فرمودات، اور اجماع صحابہ و اجماعِ امت سے انحراف ہے ۔زیر تبصرہ کتاب "معرفۃ الرسوم مع ضیاء البرہان فی رسم القرآن"استاذ القراء ابن ضیاء محب الدین احمد صاحب ﷫ کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں رسم عثمانی کے انہی وقواعد وضوابط کو بیان کیا ہے۔یہ کلمات قرآنیہ کے رسم الخط پر مبنی ایک منفرد درسی کتاب ہے۔جو علم الرسم کی مبادیات پر مبنی ہے جس میں حذف، زیادت، ہمزہ، بدل اور قطع ووصل وغیرہ جیسی مباحث کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب اگرچہ طلباءکے لیے&nbs...

  • 3 #5896

    مصنف : قاری محب الدین احمد

    مشاہدات : 9598

    جامع الوقف معرفۃ الوقوف ( جدید ایڈیشن )

    (ہفتہ 05 اکتوبر 2019ء) ناشر : مکتبہ القراءۃ، لاہور
    #5896 Book صفحات: 66

    وقف کا لغوی معنی ٰٹھہرنا اور رُکنا ہے۔ جبکہ اہل فن قراء کرام کی اصطلاح میں وقف کے معنیٰ ہیں کہ"کلمہ کے آخر پر اتنی دیر آواز کو منقطع کرنا جس میں بطور عادت سانس لیا جاسکے،علم وقف  منجملہ علوم قرآنیہ میں  سے  ایک ہے  جو کہ علم تجوید کاتکملہ وتتمہ ہے ۔ کیونکہ تجوید کی طرح وقوف کی معرفت بھی ترتیل کا ایک حصہ اور اس کا جز ہے۔اہمیت  کے  لحاظ سے  علم وقف کسی طرح   بھی علم تجوید سے کم نہیں  جس آیت مبارکہ سے  تجوید کا وجوب ثابت ہوتا ہےاسی آیت سے علم وقف کا بھی وجوب ثابت ہوتا ہے ۔اسی لیے قراء نے رسائل تجوید میں وقف  کے مسائل بھی بیان کیے ہیں حتی ٰ کہ بہت  سے   علماء نے اس موضو ع پر مستقل کتابیں بھی تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ جامع  الوقف مع  معرفۃ الوقوف‘‘  استاذ القراء مولانا قاری محب الدین احمد لکھنوی ﷫ کی تصنیف ہے ۔انہوں  نے اس کتاب میں  احکام وقف کے ساتھ سکتہ، سکوت اور قطع کے احکام کو  سہل...

  • 4 #7089

    مصنف : قاری محب الدین احمد

    مشاہدات : 1559

    توضیح الوقف حاشیہ جامع الوقف

    (پیر 14 اگست 2023ء) ناشر : لجنۃ القراء دار العلوم فلاح دارین سورت انڈیا
    #7089 Book صفحات: 169

    وقف کا لغوی معنی ٰٹھہرنا اور رُکنا ہے۔ جبکہ اہل فن قراء کرام کی اصطلاح میں وقف کے معنیٰ ہیں کہ: ’’ کلمہ کے آخر پر اتنی دیر آواز کو منقطع کرنا جس میں بطور عادت سانس لیا جاسکے۔‘‘ علم وقف منجملہ علوم قرآنیہ میں سے ایک ہے، جو کہ علم تجوید کا تکملہ و تتمہ ہے۔ کیونکہ تجوید کی طرح وقوف کی معرفت بھی ترتیل کا ایک حصہ اور جز ہے۔ اہمیت کے لحاظ سے علم وقف کسی طرح بھی علم تجوید سے کم نہیں ہے۔ جس آیت مبارکہ سے تجوید کا وجوب ثابت ہوتا ہے اسی آیت سے علم وقف کا بھی وجوب ثابت ہوتا ہے۔ اسی لیے قراء کرام نے رسائل تجوید میں وقف کے مسائل بھی بیان کیے ہیں، حتی ٰ کہ بہت سے علماء نے اس موضو ع پر مستقل کتابیں تصنیف کی ہیں۔  زیر نظر کتاب ’’ توضیح الوقف حاشیہ جامع الوقف‘‘ استاذ القراء مولانا قاری محب الدین احمد لکھنوی کی تصنیف جامع الوقف پر مفید حاشیہ ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں احکام وقف کے ساتھ سکتہ، سکوت اور قطع کے احکام کو سہل انداز میں پیش کیا ہے۔ یہ حاشیہ انتہائی مفید اور مدلل ہے۔ (م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 61369
  • اس ہفتے کے قارئین 95197
  • اس ماہ کے قارئین 1711924
  • کل قارئین111033362
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست