حافظ عبد الوحید

  • نام : حافظ عبد الوحید

کل کتب 3

  • 1 #2227

    مصنف : حافظ عبد الوحید

    مشاہدات : 11388

    قواعد القرآن

    (ہفتہ 17 جنوری 2015ء) ناشر : قرآن و سنت انسٹیٹیوٹ مزنگ لاہور
    #2227 Book صفحات: 92

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتابِ ہدایت ہےاور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے  آنے والی انسانی نسلوں کی رشد وہدایت کے لیے کافی ہے ۔ اور قرآن مجید انسانوں کے نام اللہ  تعالیٰ کا آخری پیغام ہے جوعربی زبان میں ہے  اور یہ بات عربی زبان کی سعادت کےلیے کافی ہے  کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی آخری کتاب کے لیے  اس کا انتخاب فرمایا۔ چنانچہ اس کتاب کے فہم کےلیے عربی زبان  کےبنیادی قواعد   وگرائمر کا علم  حاصل کرنا ضروری  ہے۔ہمارے ہاں عام تاثریہ ہے کہ عربی زبان او راس کے قواعد نہایت مشکل ہیں ۔مگرحقیقت یہ ہے کہ اس زبان کا سیکھنا دوسری زبانوں کی نسبت بہت آسان ہے ۔ ماہر لسانیات کابھی  کہنا ہے کہ عربی زبان گرامر کے لحاظ سے دنیا کی تمام زبانوں سے زیادہ آسان اور دلچسپ ہے ۔اللہ تعالیٰ کا بھی ارشاد ہے : وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ(القمر:17) ’’تحقیق ہم نے قرآن کو نصیحت کےلیے  نہایت آسان کردیا ہے ۔پس کوئی ہے نصیحت قبول کرنے والا۔‘‘ قرآن م...

  • 2 #2228

    مصنف : حافظ عبد الوحید

    مشاہدات : 5342

    قرآن وسنت سٹڈی کورس 1

    (اتوار 18 جنوری 2015ء) ناشر : دار الفلاح لاہور پاکستان
    #2228 Book صفحات: 102

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہےاور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے  آنے والی انسانی نسلوں کی رشد وہدایت کے لیے کافی ہے ۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس قرآن کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوں گے  اور نہ ہی  کبھی علماء اس کے علوم سے  سیر ہوں گے  چنانچہ قرآن مجید کو آپ جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ آپ کو عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری  ،علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کےحامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم  کی شرح وتوضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔لیکن قریبا ہر ایک نے اپنی کم مائیگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اس بحر ذخار سے چند موتی ہی نکال سکا ہے۔قرآن مجید کے  معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور  کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر،ترجمہ ،معانی ،تفہیم، وتسہیل کا اور تدریس وتعلیم کے لیے علوم آلیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہاہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری  ہے ۔  خوش بخت اور عالی قدر ہیں وہ نفوس ج...

  • 3 #5660

    مصنف : حافظ عبد الوحید

    مشاہدات : 6351

    ہدیۃ الوحید فی علوم التجوید

    (جمعہ 04 جنوری 2019ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور
    #5660 Book صفحات: 107

    تلاوت ِقرآن کا  بھر پور اجروثواب اس  امر پرموقوف ہے  کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم  کی تلاوت  کا صحیح  طریقہ جاننا اورسیکھنا علم تجوید کہلاتا ہے  ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ  وہ علم تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی  حاصل کرے ۔ کیونکہ  قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی  وہ عظیم الشان کتاب ہے کہ ہر مسلمان پراس کتاب کو صحیح پڑھنا لازمی اور ضروری ہے جس  کاحکم  ورتل القرآن ترتیلا سے واضح ہوتا ہے۔ اس قرآنی حکم کی تکمیل اور تجویدکوطالب تجوید کےلیے  آسان اورعام فہم بناکر پیش کرناایک استاد کے منصب کا  اہم فریضہ ہے ۔ایک اچھا استاد جہاں اداء الحروف کی طرف توجہ دیتا ہے ۔ وہیں وہ اپنے  طالب علم کو  کتاب کےذریعے بھی مسائل تجوید ازبر کراتا ہے۔علم تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک  ہے  ۔ اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری صدی کے  نصف سے ہوا۔ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی  ایک طویل لسٹ ہے  اور تجوید وقراءات کے موضو...

کل کتب 1

  • 1 #608

    مصنف : حافظ عبد الوحید

    مشاہدات : 18135

    ذکر و دعا

    (جمعہ 08 جولائی 2011ء) ناشر : عبیر ٹریڈرز لاہور
    #608 Book صفحات: 59

    خدا کا ذکر  اور اس کی بارگاہ میں دست التجا بلند کرنے سے انسان کو اطمینان قلب نصیب ہوتا ہے اور اسے پریشانیوں سے نجات ملتی ہے اسی لیے قرآن وحدیث میں ذکر اور دعا کی بہت اہمیت بیان کی گئی ہے۔دعا کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ جب انسان دعا کرے تو اس کے معنی ومفہوم سے بھی واقف ہو تاکہ اس میں سوز و عاجزی کی کیفیت نمایاں ہواسی لیے دعا قبولیت کا شرف پاتی ہے۔آج بے شمار دعائیں مانگنے والے ایسے ہیں جنہیں  یہ خبر نہیں ہوتی کہ وہ کیا مانگ رہے ہیں  اسی لیے آج دعائیں بے اثر  ہو چکی ہیں۔زیر نظر مجموعہ اس اعتبار سے بہت مفید ہے کہ اس میں  مسنون دعاؤں کے ساتھ ان کا ترجمہ بھی دیا گیا ہے۔ضرورت ہے کہ اسے زبانی  یاد کیا جائے اور خدا کی بارگاہ میں ان کے ذریعے دین و دنیا کی بھلائی کی التجا کی جائے۔(ط۔ا)
     

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 78167
  • اس ہفتے کے قارئین 111995
  • اس ماہ کے قارئین 1728722
  • کل قارئین111050160
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست