اللہ رب العزت نے سیدنا حضرت آدم سے سلسلہ نبوت کا آغاز کیا اور آخر میں آخری نبی و رسول حضرت محمد ﷺ کو مبعوث فرمایا۔ آپ ﷺ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت کی سب سے آخری اینٹ ہیں ،جن کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔لیکن آپ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کی حقیقت کو جھوٹ وفریب کا بے نقاب کرد یا ۔چنانچہ اس کے خلاف ایک زبر دست تحریک چلی جو اس کے دھوکے اور فریب کو تنکوں کی طرح بہا لے گئی۔ پاکستانی پارلیمنٹ نے اسے اور اس کے پیروکاروں کو غیر مسلم قرار دے کر ایک عظیم الشان فیصلہ کر کے ایک تاریخ رقم کردی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قادیانی تفاسیر کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ‘‘ ڈاکٹر محمد عمران کی ہے۔ جس میں مرزا قادیانی نے جو قرآنی آیات کی تحریف اور غلط تفاسیر کیں...