امام ابن جماعہ الکنانی رحمۃ اللہ علیہ کی یہ کتاب جمع و ترتیب ، اختصار ، باب بندی اور حسن تقسیم کے اعتبار سے بےمثال ہے ۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اس کتاب میں شاگرد کا اپنے استاذ اور کتاب سے تعلق اور ہر ایک کی ذمہ داریوں پر سیر حاصل بحث کی ہے ۔ اس میں علم وادب ،حسن خلق اور علم تصوف و سلوک کا جامع تذکرہ ہے ۔ یہ کتاب ہر زمانہ کے طالبوں علموں کے لئے اہم ترین کتاب ہے ۔ یہ کتاب اصل میں ان تجربات کا نچوڑ ہے ۔ جو مؤلف کتاب کو زمانہء طالب علمی اور زمانہء تدریس میں حاصل ہوئے ۔ مؤلف مرحوم نے مدرسہ الکاملیۃ میں تعلیم حاصل کی ۔ اور تدریسی مشاغل مدرسہ الکاملیۃ ، الناصریہ، الصالحہ اور ابن طولان میں تدریسی فرائض سرانجام...