عبد الصمد صارم

  • نام : عبد الصمد صارم

کل کتب 1

  • 1 #2330

    مصنف : عبد الصمد صارم

    مشاہدات : 10803

    تاریخ التفسیر

    (جمعہ 27 فروری 2015ء) ناشر : ادارہ علمیہ لاہور
    #2330 Book صفحات: 162

    تفسیر  کا معنی بیان کرنا یا کھولنا  یا کسی تحریر کےمطالب کوسامعین کےقریب ِفہم کردینا ہے ۔قرآن مجید ایک کامل ومکمل کتاب ہے  مگر اس کوسمجھنے کےلیے  مختلف علوم کی  ضرورت ہے ۔قرآن مجید کی آیات کا ترجمہ کرنا اور ان کامطلب بیان کرنا علم تفسیر ہے  اور علم  تفسیر وہ  علم ہے جس میں الفاظِ قرآن کی کیفیت ،نطق،اور الفاظ کے معانی اور ان کےافرادی ترکیبی حالات اور ان کے تتمات کا بیان ہوتاہے ۔ قرآن کلام الٰہی ہے  جو رسول اللہ  ﷺ پر نازل ہوا ۔ اللہ تعالیٰ نے  نبی کریم ﷺ میں ایسی قابلیت پیدا کردی تھی کہ آپ منشاء الٰہی کو سمجھ جاتے تھے   اور آپ کو وحی جلی اور وحی خفی کے  ذریعہ سےاحکام سے آگاہ بھی کردیاجاتا تھا ۔جو سورت یاآیت نازل ہوتی  آپ مسلمانوں کو اس کامطلب سمجھاتےدیتے تھے ۔اس لیے  قرٖٖآن مجید کےمفسر اول حضور ﷺ اور پہلی تفسیر حدیث ِرسول ﷺہے ۔آپ ﷺ نے قرآن کی  جو تفسیر بیان کی اس کا  کچھ حصہ آپ کی حیات ِمبارکہ میں ہی ضبط تحریر میں  آیا او رکچھ  حصہ صحابہ کرام کے  سینوں م...

کل کتب 2

  • 1 #309

    مصنف : عبد الصمد صارم

    مشاہدات : 25180

    تاریخ خانہ کعبہ

    (پیر 19 اپریل 2010ء) ناشر : حبیب ایجوکیشنل سنٹر اردوبازار لاہور
    #309 Book صفحات: 200

    اپنے موضوع پر یہ اردو میں پہلی کتاب ہے۔ اگرچہ اس کتاب میں خانہ کعبہ یا مسجد حرام کی مکمل تاریخ نہیں لکھی گئی۔ البتہ بہت سی باتیں بطور مناسبت ذکر کی گئی ہیں۔ خانۂ کعبہ اور مسجد حرام کے حدود اور ان اضافوں کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے جو وقتاً فوقتاً ہوتے رہے ہیں۔ نیز فضائل کعبہ کی بحث بھی شامل ہے تاکہ مقام مقدّس کے زائرین کے لئے مزید توضیح کا سبب ہو۔ ضمناً کچھ بیان حجر اسماعیل اور غار کعبہ کے بارے میں بھی آ گیا ہے۔ تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے عمدہ کتاب ہے۔
     

  • 2 #5275

    مصنف : عبد الصمد صارم

    مشاہدات : 8109

    ابوذر غفاری

    (منگل 20 فروری 2018ء) ناشر : گڈ بکس
    #5275 Book صفحات: 163

    آج کا دور مصرفیتوں کا دور ہے۔ ہماری معاشرت کا انداز بڑی حد تک مشینی ہو گیا ہے۔ زندگی کی بدلتی ہوئی قدروں سے دلوں کی آبادیاں ویران ہو رہی ہیں۔ فکرونظر کا ذوق اور سوچ کا انداز بدل جانے سے ہمارے ہاں ہیرو شپ کا معیار بھی بہت پست سطح پر آگیا ہے۔ آج کھلاڑی‘ ٹی وی اور بڑی سکرین کے فن کار ہماری نسلوں کے آئیڈیل اور ہیرو قرار پائے ہیں جس کی وجہ سے ماضی کے وہ عظیم سپوت اور روشنی کی وہ برتر قندیلیں ہماری نظروں سے اوجھل ہو گئی ہیں۔ آج بڑی شدت سے اس بات کی ضرورت ہے کہ عہد ماضی کے ان نامور سپوتوں اور رجال عظیم کی پاکیزہ سیرتوں اور ان کے اُجلے اُجلے کردار کو منظر عام پر لایا جائے۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی حوالے سے ہے جس میں حضرت ابو ذر غفاریؓ کی سیرت اور ان کے کردار کو بیان کیا گیا ہے کیونکہ صحابہ کرامؓ کی باکمال جماعت ان قدسی صفات انسانوں پر مشتمل تھی جن کے دلوں کی سر زمین خدا خوفی‘ خدا ترسی‘ جود وسخا‘ عدل ومساوات صدق وصفا اور دیانت داری سے مرصع ومزین تھی۔ صحابہ میں سے ایک بے مثال‘ حق کی تلاش میں مسلسل سر گرداں اور دنیا وآخرت کی سرفرازیوں سے ن...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 100408
  • اس ہفتے کے قارئین 313163
  • اس ماہ کے قارئین 100408
  • کل قارئین113992408
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست