عبد الرحمن عزیز آبادی

  • نام : عبد الرحمن عزیز آبادی

کل کتب 3

  • 1 #1780

    مصنف : عبد الرحمن عزیز آبادی

    مشاہدات : 4382

    مومن کی زندگی کے آخری مراحل

    (ہفتہ 16 اگست 2014ء) ناشر : ادارہ امر بالمعروف، پتوکی
    #1780 Book صفحات: 114

    مولانا عبد الرحمن عزیز الہ آبادی ﷫ آف حسین  خانوالہ پتوکی ضلع قصور  (رئیس ادارہ امر باالمعروف )  کی شخصیت علمی حلقوں میں  محتاج تعارف نہیں۔موصوف ایک  بلند پایہ عالم دین او ردانشور  صاحب قلم او رمحقق تھے ۔ماہنامہ محدث ،تنظیم اہل حدیث ، ہفت الاعتصام ،ترجمان  الحدیث  اور دیگر جماعتی  رسائل میں  ان کے بیسیوں مضامین  شائع ہوتے  رہے ۔علاوہ ازیں موصوف نے  کئی ایک  کتابچہ جات بھی تحریر کرکے  اپنے  ادارے  سے شائع کیے۔ان  کے تحریر شدہ  مضامین خواص وعوام میں  انتہائی  قدر کی  نگاہ سے  دیکھے جاتے تھے ۔ زیر نظر کتابچہ ’’ مومن کی زندگی کے آخری مراحل‘‘ ا ن کی  محققانہ کاوش ہے جس میں انہوں نے  74 عنوانات  قائم کر کےموت کے احکام او راس کےبعد ملنے والے  انعامات کو اختصار  کے ساتھ  کتاب وسنت کے دلائل  کی روشنی میں  واضح کیا ہے ۔ جس کا مطالعہ  قارئین کواعمالِ صالحہ کی ترغیب او رمنکرات سے نفرت دل...

  • 2 #3052

    مصنف : عبد الرحمن عزیز آبادی

    مشاہدات : 4179

    حقیقۃ الوسیلۃ

    (جمعہ 20 نومبر 2015ء) ناشر : ادارہ امر بالمعروف، پتوکی
    #3052 Book صفحات: 67

    وسیلہ کامطلب ہے ایسا ذریعہ استعمال کیا جائے جو مقصود تک پہنچا دے۔توسّل اور اس کے شرعی حکم کے بارے میں بڑا اضطراب واِختلاف چلا آ رہا ہے ۔کچھ اس کو حلال سمجھتے ہیں اورکچھ حرام ۔کچھ کو بڑا غلو ہے اور کچھ متساہل ہیں ۔اور کچھ لوگوں نے تو اس وسیلہ کے مباح ہونے میں ایسا غلو کیا کہ اﷲکی بارگاہ میں اس کی بعض ایسی مخلوقات کا وسیلہ بھی جائز قرار دے دیاہے ، جن کی نہ کوئی حیثیت ہے نہ وقعت ۔مثلاً اولیاء کی قبریں ،ان قبروں پر لگی ہوئی لوہے کی جالیاں ،قبر کی مٹی ،پتھر اور قبر کے قریب کا درخت۔اس خیال سے کہ ''بڑے کا پڑوسی بھی بڑا ہوتا ہے''۔اور صاحب قبر کے لئے اﷲکا اکرام قبر کو بھی پہنچتا ہے 'جس کی وجہ سے قبر کا وسیلہ بھی اﷲکے پاس درست ہوجاتا ہے ۔یہی نہیں بلکہ بعض متاخرین نے تو غیر اﷲسے استغاثہ کو بھی جائز قرار دے دیا اور دعویٰ یہ کیا کہ یہ بھی وسیلہ ہے 'حالانکہ یہ خالص شرک ہے جو توحید کی بنیاد کی خلاف ہے۔ جائز وسیلہ کی تین صورتیں ہیں جو کہ قرآن و حدیث سے ثابت ہیں اور وہ درج ذیل ہیں۔ 1۔اللہ تعالیٰ کے اسماء کا وسیلہ قرآن میں ہے: وَلِلَّهِ الْأَسْم...

  • 3 #3196

    مصنف : عبد الرحمن عزیز آبادی

    مشاہدات : 4967

    وضو کے فیوض و برکات

    (ہفتہ 09 جنوری 2016ء) ناشر : ادارہ امر بالمعروف، پتوکی
    #3196 Book صفحات: 82

    اسلام میں صفائی ستھرائی اور طہارت و پاکیزگی کو بڑا مقام حاصل ہے۔اسلام اپنے پیروکاروں سے طہارت اور پاکیزگی رکھنے کا بڑا پُرزور مطالبہ کرتا ہے۔ اسلام ایک پاکیزہ مذہب ہے اس نے اپنے ماننے والوں کو صاف ستھر ارہنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام اہل ایمان کو ہر حال میں پاک وصاف رہنے کا حکم دیتا ہے اور ساتھ ساتھ اپنے گھر، اپنے گلی محلوں، شہر، بستی، وطن کو بھی پاک وصاف رکھنے کی تعلیم دیتا ہے۔نماز جو سب سے اہم اور فرض عبادت ہے اس کی درست ادائیگی کے لئے یہ ضروری قرار دیا گیا کہ نمازی کا بدن ،کپڑے اور نماز پڑھنے کی جگہ ہر قسم کی نجاست اور آلودگی سے پاک ہوں۔ قرآن کریم میں ارشاد ربانی  ہے:’’ مومنو!جب تم نماز پڑھنے کا ارادہ کیا کرو تو منہ اور کہنیوں تک ہاتھ دھو لیا کرو اور سر کا مسح کر لیا کرو اور ٹخنوں تک پاؤں(دھو لیا کرو ) ہو تم جنابت (کی حالت) میں تو غسل کرو‘‘۔(سورۃ المائدہ،6) زیر تبصرہ کتاب "وضو کے فیوض وبرکات " محترم مولانا عبد الرحمن عزیز الہ آبادی فاضل جامعہ محمدیہ اوکاڑہ کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے وضو کے فیوض وبرکات کو ایک جگہ جمع...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 91201
  • اس ہفتے کے قارئین 303956
  • اس ماہ کے قارئین 91201
  • کل قارئین113983201
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست