دنیا جہان میں لا تعداد مذاہب پائے جاتےہیں ان مذاہب میں قدر مشترک یہ ہے کہ یہ تمام کے تمام ایک عالمگیر خدا اور ایک برتر ہستی پر یقین رکھتے ہیں جو قادر مطلق اور عالم کل ہے خدا کے نام ہر مذہب میں اور ہر زبان میں الگ الگ ہیں، خدا کی صفات تو عام طور پر ایک جیسی ہی ملتی ہیں، کہ وہ خالق ہے، مالک، ہے رزق دینے والا، گناہ معاف کرنے والا، رحم کرنے والا اور دعا سننے والا۔ زیر نظر کتاب ’’ تصوّر خدا میں مماثلت مذاہب عالم کی روشنی میں ‘‘ جناب عبد العزیز سنگھیڑاکی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نے مذاہب کی اصل حقیقت ،خدا کاصل پیغا م ،انسانی زندگی کے اصل مقصد کو بیان کرنے علاوہ مذاہب عالم کی روشنی میں اخروی نجات کے لیے بہترین راستہ ،جنت ، دوز ،شیطان کے تصور کو پیش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ ، جنت ، دوزخ ، شیطان ، ملائیکہ کے بارے میں وہی تصور درست ہے جو اسلامی تعلیمات میں موجو د ہے ۔کتاب ہذا کو افادہ عام کےلیے سائٹ پر پیش کیا جارہ...