پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق کلوٹا

  • نام : پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق کلوٹا

کل کتب 1

  • 1 #6970

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق کلوٹا

    مشاہدات : 4177

    پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سیرت

    (جمعہ 31 مارچ 2023ء) ناشر : مکتبہ ارسلان، کراچی
    #6970 Book صفحات: 426

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ، وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پورا سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت و صورت پر ہزاروں کتابیں اور لاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔ اور کئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کے لیے معرض وجود میں آئے ۔ اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمیناروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں ۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’پیارے نبی کی پیاری سیرت ‘‘ پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق کلوٹا کی تصنیف ہے ۔ فاضل مصنف نے یہ کتاب مدرسوں اور اسکولوں کے طلباء کے لیے مستند و جامع انداز میں  نقشوں اور تصاویر  کے ساتھ مرتب کی ہے ۔ (م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72752
  • اس ہفتے کے قارئین 106580
  • اس ماہ کے قارئین 1723307
  • کل قارئین111044745
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست