کسی انسان کا طرزِ زندگی یاایک کامیاب زندگی گزارنے کے لیے کوئی انسان جس پیشے کا انتخاب کرتا ہے وہ اس کا کیرئیر کہلاتا ہے۔اگر یہ انسان کا طرزِ زندگی ہے تو پھر اس کی سوچ،اس کا علم و ہنر، اس کی عقل و دانش، اس کی صلا حیتیں اور مہارتیں اور اس کی خوبیاں اور خامیاں۔یہ سب اجزاء مل کر ہی اس کے طرزِ زندگی کی تشکیل کر سکتے ہیں۔لیکن ان تمام اجزاء کی نشو و نما تعلیم و تربیت کا تقاضا کرتی ہے۔لہٰذا ایک مناسب تعلیم و تربیت کے حصول کے بغیر ایک بہتر اور معیاری طرزِ زندگی کا حصول ممکن ہی نہیں ہے۔ایک درست کیرئیر کا انتخاب وہ فیصلہ کن مرحلہ ہے جو آپ کی زندگی کا معیار بدل سکتا ہے۔مگر اس فیصلے کے لیے بہت سوچ بچار اور گہرے تجزیے کی ضرورت ہوتی ہے۔وسیع تر معلومات اور اپنی مہارتوں اور صلاحتوں کا صحیح ادراک اور تجزیہ ایک درست کیرئیر کے انتخاب میں مدد کر سکتا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی خاص اسی حوالے سے ہے جس میں کیریر گائیڈینس اور کیریر پلاننگ کی رہنمائی دی گئی ہے اور یہ کتاب پاکستان کے ہر حصے کے طلبہ‘ والدین اور اساتذہ کے لیے مفید ہے اور اس میں نوجوانوں کی دلچسپی کے حوالے سے بہت سے مضامین شامل کیے گئے ہیں اور مختلف پیشوں کا تعارف کروایا گیا ہے۔ تعلیم کے ہر مرحلے پر درست تعلیمی پروگرام کا انتخاب‘ کامیاب پیشہ ورانہ زندگی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور مستقبل کے لیے کار آمد اور مفید انسانی وسیلہ فراہم کرتا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ زندگی کے راستے جینے کے ہنر ‘‘عبد السلام سلامی کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )
عناوین |
صفحہ نمبر |
پیش لفظ |
8 |
زندگی کےراستے |
12 |
پہلاحصہ:کیریراورکیریرگائیڈینس |
|
کیریرکیاہے؟ |
20 |
کیریرگائیڈینس کیاہے؟ |
22 |
کیریرپلاننگ کےاہم نکات |
24 |
لوگ کام کیوں کرتےہیں؟ |
26 |
والدین اوراساتذہ کےکرنےکےکام |
29 |
بارہویں جماعت کےبعد |
37 |
خودکوروزگارکےقابل بنائیے |
43 |
اپرنٹس شپ اسکیم |
52 |
علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی |
64 |
دوسراحصہ:اسکول کی تعلیم کادوراوراس کی اہمیت |
|
مڈل اسکول: اپنےشوق اوردلچسپیوں کوجاننےکاوقت |
78 |
آٹھویں جماعت کیریرپلاننگ کی تیاری شروع کردیں |
80 |
اسکول کی تعلیم اورآپ کامستقبل |
84 |
مستقبل کی تیاری ابھی سے |
88 |
تیسراحصہ:جینےکےہنراورمہارتیں |
|
سیکھنےکےتین انداز |
92 |
آپ کس قسم کےطالب علم ہیں؟ |
97 |
کس کےلیے کون ساکام؟ |
99 |
آپ کےلیے کون ساپیشہ بہتر ہوسکتاہے؟ |
104 |
پیشوں کے16مجموعےاورآپ کی پسندکاپیشہ |
108 |
چوتھاحصہ: زندگی اورکام کی مہارتیں |
|
مہارتوں کی قسمیں اوراستعمال |
118 |
آپ میں کتنی مہارتیں ہیں؟ |
125 |
کام کی مہارتوں کےشعبے |
130 |
پانچواں حصہ: نوعمری کادوراوراس کےمسائل |
|
نوعمری تبدیلیوں اورالجھنوں کادور |
136 |
نوعمری بیماری حادثےاورہلاکت کےخطرات |
139 |
نوعمری کی الجھنوں اورمسائل کامقابلہ کیجیے |
143 |
نوجوان کی بچپن میں جنسی تعلیم دی جانی چاہیے |
155 |
نوعمرافرادکےلیے جنسی تعلیم کیوں ضروری ہے؟ |
162 |
خوداعتمادی زندگی میں کامیابی کااہم سبب |
164 |
ضمیمہ |
165 |
پیشوں کی فہرست |
175 |