#3179

مصنف : سید داؤد غزنوی

مشاہدات : 8886

اسوۂ حسین

  • صفحات: 40
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1400 (PKR)
(اتوار 03 جنوری 2016ء) ناشر : جمعیت اہلحدیث، قصور

سیدنا حسین ﷜ کی شہادت کا واقعہ جو شریعت محمدیہ کی بے شمار بصیرتیں اپنے اندر پنہاں رکھتا تھا، افسوس کہ وہ بھی افراط وتفریط کی دست درازیوں سے محفوظ نہ رہ سکا۔ماتمی مجالس کی چیخ وپکار اور ماتمیوں کی سینہ کوبی کے شور میں اس کی صدائے عبرت انگیز گم ہو گئی۔آہ !اشکبار آنکھوں کے آنسوؤں کے سیلاب میں اس کا سارا سامان عبرت وبصیرت بہہ گیا ۔افسوس اس کی ساری عظمت وبزرگی تعزیوں کے ساتھ ہی زمین میں دفن کر دی گئی۔آہ! دوست اور دشمن دونوں نے اس کے ساتھ بے انصافی کی۔دشمن نے اس واقعہ شہادت پر خوشیاں منائیں اور اس کی عظمت کو اپنے جور واستبداد کے زور سے متانے کی کوشش کی۔لیکن دوست نے بھی اس کے حقیقی شرف سے غفلت برتی اور مختلف بدعات اور شرکیہ رسوم کے تاریک پروں مین اس کو چھپا دیا۔پس آئیے !دنیا کی مجالس ماتم میں ایک نئے حلقہ ماتم کا اضافہ کریں، اور واقعہ شہادت کو اسرار شریعت کا سرچشمہ بنائیں۔اور ایک ایسی مجلس منعقد کریں جو سینہ کوبی اور ماتمی بین کی چیخ وپکار کی بجائے صبر واستقامت، عزیمت وبرداشت، ایثار وقربانی، جان نثاری وفدائیت، اور شہادت وفنا فی سبیل الحریت کا درس دے۔ زیر تبصرہ کتاب"اسوہ حسین﷜"جماعت اہل پاکستان کے معروف عالم دین محترم مولانا سید محمد داود غزنوی صاحب﷫ کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نے سیدنا حسین﷜ کی شہادت کو ایک منفرد انداز میں نمونے کے طور پر بیان کیا ہے اور ہمیں اس نمونے کی پیروی کرنے کی تلقین کی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

ارشاد خداوندی

3

امام حسین ؑ کا اسوۂ حسنہ

5

حقیقت کی تلاش

6

ضیاع مقصد

10

اسلام کی اصلاحی کوشش

13

اسلام سے پہلے مشاہیر کی یادگار

14

تعزیوں کی شکل میں یادگار

15

مولانا شاہ عبد العزیز کا ارشاد

18

مولانا شاہ عبد العزیز کا فتویٰ

20

شاہیر کا ماتم

22

ماتم فطرت انسانی کا لحاظ

24

کتنے دن سوگ کیا جائے

25

سوگ میں لباس ترک کرنا

26

میدان کربلا میں صبر و استقامت

27

پہلا واقعہ

28

دوسرا واقعہ

28

تیسرا واقعہ

29

چوتھا واقعہ

30

پانچواں واقعہ

30

چھٹا واقعہ

31

تذکار حقیقت

33

افراط و تفریط

34

موضوع روایات

35

شیخ ابن حجر مفتی مکہ کا فتوےٰ

37

اسوۂ حسین علیہ السلام

39

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 87666
  • اس ہفتے کے قارئین 300421
  • اس ماہ کے قارئین 87666
  • کل قارئین113979666
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست