#5256

مصنف : حافظ سید محمد علی حسینی

مشاہدات : 5990

تاریخ اسلام کے مسخ کردہ حقائق

  • صفحات: 229
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5725 (PKR)
(بدھ 07 مارچ 2018ء) ناشر : ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس دہلی

اسلامی تاریخ مسلمانوں کی روشن اور تابندہ مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ لیکن افسوس کہ آج کا مسلمان اپنی اس تاریخ سے کٹ چکا ہے۔ اپنی بد اعمالیوں اور شریعت سے دوری کے سبب مسلمان آج پوری دنیا میں ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں ۔ اور ہر میدان میں انہیں شکست و ہزیمت کا سامنا ہے ۔ تاہم صدر اسلام میں جب خلفائے راشدین تاریخ اسلام کے ابواب صفحہ ہستی پر منقوش کر رہے تھے تو عجمی دسیسہ کار تاریخ اسلام کے ان زریں اور تابناک ابواب کو مسخ کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ ہمارا ایمان ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات تمام صنف اناث میں ہی نہیں بلکہ انبیائے کرام کے بعد تمام انسانوں سے شرف مجد میں بلند ترین مقامات پر فائز تھیں ۔ مگر عجمیت کے شاطر،عیار، اور خبیث افراد نے بظاہر اسلام کا لبادہ اوڑھ کر بڑی چابکدستی سے اسلام کو نیست و نابود کرنے کے لئے ایک لائحہ عمل مرتب کیا اور امہات المومنین پر طرح طرح کے بہتانات لگائے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ تاریخ اسلام کے مسخ کردہ حقائق‘‘حافظ سید محمد علی حسینی کی تصنیف ہے۔ جس میں تاریخ اسلام کی مسخ کردہ حقیقتوں کو واضح کیا ہے۔ مزید اس کتاب میں خاندان بنی عبد الشمس اور بنی ہاشم، خلافت اور خلافت راشدین کے متعلق تاریخ کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔ آمین(رفیق الرحمن)

عناوین

صفحہ نمبر

تفصیلات کتاب

1

فہرست مضامین

2

عرض مصنف

3

خاندان بنی عبد شمس اور بنی ہاشم

4

خلافت

16

خلفاء راشدین کون ہیں

32

ہماری تاریخ اسلام

37

حضرت ابو سفیان بن حرب

48

امیر زیاد بن ابی سفیان

59

حضرت مروان بن حکم اموی

70

حضرت معاویہ بن ابی سفیان

83

یزید بن معاویہ بن ابی سفیان

96

حضرت عبد اللہ بن زبیر راسدی قریشی

142

سبط رسول حضرت حسین ابن علی ہاشمی قریشی

161

حضرت عمار ابن یاسر

182

مسلم بن عقیل بن ابی طالب ہاشمی

189

مختار بن ابی عبید ثقفی

196

امیر حجاج بن یوسف ثقفی

209

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 17821
  • اس ہفتے کے قارئین 204897
  • اس ماہ کے قارئین 778944
  • کل قارئین110100382
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست