#4576

مصنف : ڈاکٹر مظہر معین

مشاہدات : 8149

تعلیم اللغۃ العربیۃ مختصر القواعد

  • صفحات: 99
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1980 (PKR)
(بدھ 21 جون 2017ء) ناشر : کلیہ علوم شرقیہ جامعہ پنجاب لاہور

اللہ تعالیٰ کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں ہیں اسی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت عربی زبان سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فرمان الٰہی اور فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے قاصر ہے ۔ حتی کہ تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل اسلامیات کے اسباق کو بھی بذات خود پڑھنے پڑھانے سے قا صر ہے ۔جس کے لیے مختلف اہل علم اورعربی زبان کے ماہر اساتذہ نے نصابی کتب کی تفہیم وتشریح کے لیے کتب وگائیڈ تالیف کی ہیں۔ زیرنظر کتاب ’’ تعلیم اللغۃ العربیۃ مختصر القواعد ‘‘ محترم جناب ڈاکٹر مظہر معین صاحب کی ایک عمدہ کاوش ہے ۔ اس میں انہوں نے عربی گرائمر کاایک مختصر گلدستہ پیش کیا ہے ۔عربی اصطلاحات ، فعل کی اقسام ، اسماء وحروف، جملے کی اقسام ، مذکر ومؤنث،واحد وجمع، ضمائر کی اقسام وغیرہ کی آسان طریقے سے تشریح وتوضیح کی ہے ۔ اس کےعلاوہ بڑے ذخیرۂ الفاظ اور آسان فہم مثالوں سے کتاب کو مزید مفید اور قیمتی بنادیا ہے۔یہ کتاب عربی زبان سیکھنے والوں کے لیےایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔عربی زبان کے مبتدی طالب علم اس سے بڑی آسانی سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔ (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مؤلف

 

9

عربی اصطلاحات

 

11

فعل ماضی

 

13

فعل مضارع

 

16

ماضی اور مضارع کے ابواب

 

19

تین اصلی حرفوں سے زائد حرفوں والے افعال کے ابواب

 

28

بقیہ فعل ماضی و مضارع معروف و مجہول

 

38

فعل ا مر  و نہی فاعل و مفعول

 

45

جملہ اسمیہ

 

48

جملہ فعلیہ

 

51

واحد جمع اور مذکر مؤنث

 

54

ضمیریں

 

56

اشارہ کرنے اور جوڑنے کے لیے اسم

 

58

اضافت نسبت دینے والے مرکب

 

60

صفت بیان کرنے والا دو لفظوں کا مجموعہ

 

62

حروف

 

64

اعداد

 

72

اسم کی قسمیں

 

79

باقی افعال

 

83

اعراب زیر زبر پیش جزم

 

88

لفظ کے آخر میں ہر قسم کے اعراب

 

91

آخر میں پیش زبر اور زیر والے اسم

 

93

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 86688
  • اس ہفتے کے قارئین 299443
  • اس ماہ کے قارئین 86688
  • کل قارئین113978688
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست