#2585

مصنف : ابو السلام محمد صدیق

مشاہدات : 8112

تعلیم الاحکام من بلوغ المرام کتاب الطہارت

  • صفحات: 221
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5525 (PKR)
(جمعرات 04 جون 2015ء) ناشر : ادارہ احیاء السنۃ النبویۃ، سرگودھا

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم  نے خدمات  انجام دیں۔ تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی  سے  ہوا  صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔او ربعض محدثین نے  احوال ظروف کے  مطابق  مختلف  عناوین کےتحت احادیث کوجمع کیا۔انہی عناوین میں سے ایک موضوع ’’احادیثِ احکام‘‘ کوجمع کرنا ہے۔اس سلسلے  میں امام عبد الحق اشبیلی کی  کتاب  ’’احکام الکبریٰ‘‘امام عبد الغنی المقدسی کی ’’عمدۃ الاحکام ‘‘علامہ ابن دقیق العید  کی  ’’الالمام فی احادیث الاحکام ‘‘او رحافظ ابن احجر عسقلانی  کی ’’بلوغ المرام من الاحادیث الاحکام ‘‘ قابل ذکر ہیں۔ آخر الذکر کتاب  مختصر اور  ایک جامع مجموعۂ احادیث ہے۔ جس میں طہارت، نماز، روزہ، حج، زکاۃ، خرید و فروخت، جہاد و قتال غرض تمام ضروری احکام و مسائل پر احادیث کو فقہی انداز پر جمع کر دیا گیا ہے کتاب  کی اہمیت وافادیت اور جامعیت کے پیش نظر  کئی اہل علم نے  اس  کی  شروحات لکھیں اور  ترجمے بھی کیے ۔ شروحات میں   بدر التمام،سبل السلام ،فتح العلام  وغیرہ  قابل ذکر ہیں۔  اردو زبان  میں   علامہ عبد التواب  ملتانی  ،مولانا  محمد سلیمان  کیلانی کا ترجمہ وحاشیہ  بھی اہل علم کے ہاں  متعارف ہیں اور اسی طرح عصرکے  معروف سیرت نگار اور نامور عالم  دین  مولانا صفی الرحمن مبارکپوری﷫ نے بھی نے اس کی عربی میں ا’تحاف الکرام ‘‘کے نام سے  مختصر شرح  لکھی اور پھر خود اس کا ترجمہ بھی کیا۔دارالسلام  نےاسے  طباعت کےعمدہ معیار پر شائع کیا ہے اور اسے  بڑا قبول عام حاصل ہے ۔ اور شیخ  الحدیث  حافظ عبدالسلام  بھٹوی ﷾ کی کتاب الجامع کی شرح بھی  بڑی اہم ہے  یہ تینوں کتب  کتاب  وسنت ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’  تعلیم الاحکام  من بلوغ المرام  کتاب الطہارت ‘‘ مجتہد العصر حافظ عبد اللہ محدث روپڑی ﷫ کے شاگرد رشید  مولانا  ابو السلام  محمد صدیق سرگودھوی ﷫ کی کاوش ہے ۔ انہوں نے ترجمہ کے ساتھ ساتھ  الفاظ کا حل  راوی  کے مختصر حالات اور سوال وجواب کی صورت میں  وہ تمام  مسائل بیان   کیے ہیں  جوپیش آمدہ حدیث سے مستنبط ہوتے ہیں۔  لیکن یہ    صرف  کتاب الطہارت کا ترجمہ وتشریح  ہے ۔ محدث روپڑی کے تین جلدوں پر مشتمل   فتاویٰ  جات بھی  مولانا  صدیق  کے مرتب شدہ ہیں  اللہ تعالیٰ موصوف  کی  تمام خدمات کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقد مہ     

 

1

تراجم ائمہ حدیث و ائمہ رجال

 

5

مترجم کی زند گی کے مختصر  حالات

 

14

اصطلاحات

 

17

ابتدائی کلمات 

 

27

سمندر کا پانی اور اس کا مر دار

 

30

کوئیں کا پانی

 

31

جوہٹر اور تالاب  کا پانی

 

33

کثیر پانی اور قلیل پانی

 

34

بند پانی اور جاری پانی

 

36

غسل سے یچا ہو ا پانی

 

38

بچے ہوئے پانی سے غسل کرنا

 

39

کتا اور اس کا جوٹھا

 

40

بلی کا جوٹھا

 

42

مسجد سے نجاست دو ر کرنے کا بیان

 

44

دو  مردار اور دو خون

 

45

مکھی پڑنے سے مشروبات وغیرہ کا حکم

 

47

ز ندہ جانور کے جسم سے کٹے ہوئے ٹکڑے کا حکم

 

48

برتنوں کا بیان

 

50

مردہ جانور کا چمڑا

 

52

مردہ جانور کی ہڈی اور بال

 

53

غیر مسلموں کے  برتن

 

55

شکستہ برتن  کو سونے  اور چاندی  سے جوڑنا

 

57

نجاست اور اس کو دور  کرنے کا بیان

 

58

پالتوں گدھا

 

60

حلال جانور کا  لعاب

 

61

منی کا  بیان

 

63

شیر خوار بچی اور بچے کا پیشاب

 

65

خون حیض اور اس کی طہارت

 

67

وضو  کا بیان

 

69

وضو کا طریقہ

 

72

سر کا مسح 

 

73

مسح کر نے کا طریقہ

 

75

تین بار دھو کر ہا تھوں کو برتن میں ڈالنا

 

78

کا مل وضو ء  خلال استنثاق کلی

 

79

ڈاڈھی کا خلال

 

82

وضوء میں کلائیوں  کا ملنا اور پانی کا اندازہ

 

83

کانوں کے لئے جدید پانی

 

84

نور میں اضافہ

 

86

وضوء اور امور شرافت وغیرہ کا دائیں طرف سے آغاز

 

87

 پیشانی اور پگڑی پر مسح

 

89

ترتیب وضوء

 

90

ہا تھوں میں کہنیاں بھی شامل ہیں

 

91

وضوء سے پہلے بسمہ اللہ پڑھنا کلی اور ناک میں پانی چڑھانے کی بہتر صورت

 

98

 اعضاء وضوء میں سے بعض حصے کا خشک رہ جانا

 

98

وضوء اور غسل کے لئے پانی اندازہ

 

100

وضوءکے بعد  دعا

 

101

اعضا ء کو کپڑے سے خشک کرنا

 

102

موزوں پر مسح

 

104

مسح کا محل

 

106

مسافر کے لئے  مسح کی مدت

 

108

مقیم کے لئےمسح کی مدت

 

110

مسح بلا عذر جائز ہے

 

111

وضوء کر کے موزوں کو پہنا جائے

 

113

کیا مسح کی مدت معین نہیں

 

115

وضوء توڑنے وا لے  امور کا بیان

 

118

استحاضہ کا خون  ناقص وضوء ہے

 

120

مذی ناقض وضوء  ہے

 

122

عورت کومس کرنا چھونا

 

124

شک

 

126

شرمگاہ کو چھونا 

 

128

قے  نکسیر.ابکائی. مذی

 

130

اونٹ کا گوشت ناقص وضوء ہے  یا نہیں؟

 

134

میت کو کندھا دینا نا قص وضوء ہے یا نہیں؟

 

135

طاہر سے کیا مراد ہے؟

 

137

بے وضوء  اللہ تعالیٰ کا ذکر

 

139

مطلق خون ناقص وضوء نہیں

 

141

کیا نیند ناقص وضوء ہے

 

142

 شک سے وضوء نہیں ٹوٹتا

 

143

اللہ  تعالیٰ کے نا م کو بت الخلاء میں لے جانا منع ہے

 

144

قضاء حاجت کے وقت کی دعا

 

145

پانی سے ا  ستنجا ء کرنا

 

146

قضاء حاجت کے وقت آنکھوں سے اوجل ہونا

 

147

ان جگہوں کا بیان جہاں قضاء حاجت  منع ہے

 

149

بے پرد ہونا اور کلام کرنا

 

150

دائیں ہاتھ سے شرمگاہ کو چھونا اور استنجاء کرنا

 

151

منہ کارخ

 

153

ڈھیلے

 

154

کاغذ یا کپڑا

 

156

گوبر اور ہڈی

 

156

علمی اوراق اور قابل احترام اشیاء

 

156

قضاء حاجت  کے وقت پردہ کا حکم

 

157

فراغت کے وقت دعا

 

157

ڈھیلے اور بائیں ہاتھ سے استنجا ء کرنا

 

158

ہڈی اور لید

 

159

عذاب قبر  کا موجب

 

160

قضاء حاجت  کا طریقہ

 

161

شرمگاہ کو تین مرتبہ سونتنا

 

162

ڈھیلوں کے بعد پانی کا استعمال

 

163

جنبی اور غسل

 

164

انزال نہ بھی ہو جما ع سے غسل واجب ہو جاتا ہے

 

156

عورتو ں کو بھی احتلام ہوتا ہے

 

167

چار غسل اور ان کی تفصیل

 

168

اسلام کے وقت غسل

 

169

جمعہ کے لئیے غسل

 

171

جمعہ کاغسل واجب نہیں کیا جنبی قر آن مجید پڑھ پڑھا سکتا ہے ؟

 

173

دوبارہ جماع کے لئے وضوء

 

175

غسل جنابت

 

177

غسل کے وقت سر کے بالوں کا کھولنا

 

179

حائضہ اور جنبی کے لئیے مسجد میں قیام

 

180

جنبی مرد اور عورت کا ایک برتن سے پانی لے کر غسل کرنا

 

181

ہر بال کے نیچے جنابت ہے

 

182

یتیم کا بیان

 

183

جنبی کے لئے یتیم اور اس کا طریق

 

186

مٹی پانی کا بدل ہے

 

189

وقت میں پانی ملنے کی وجہ سے نماز کو لوٹانا ضروری  نہیں

 

190

بیماری جس سے تیمم جائز ہے

 

192

پٹی اور چپٹی پر مسح

 

193

جنبی مجروح کے لئے طہارت کا طریق

 

194

ایک تیمم سے بہت سی فرضی نمازوں کا ادا  کرنا

 

195

حیض کا بیان

 

196

پانچ نمازوںکو تین غسل سے ادا کرنا مستحب ہے

 

197

مدت حیض

 

199

مستحاضہ وضوء کر کے نماز پڑھے

 

201

مٹی رنگ اور زرد رنگ پانی کا حکم

 

202

حائضہ عور ت سے میل جول

 

203

کفارہ کابیان

 

205

نمازکی نہیں صرف روزہ کی قضائی ہے

 

206

حائضہ کے لئیے بیت اللہ کا طواف منع ہے

 

207

حا ئضہ عورت کا  جسم ناف سے گھٹنوں تک

 

208

نفاس کی مدت

 

209

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40447
  • اس ہفتے کے قارئین 227523
  • اس ماہ کے قارئین 801570
  • کل قارئین110123008
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست