#3738

مصنف : عبد اللہ بن زید المحمود

مشاہدات : 8985

سنت رسول ﷺ اور قرآن دونوں ایک ہی چیز ہیں

  • صفحات: 74
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1480 (PKR)
(ہفتہ 02 جولائی 2016ء) ناشر : دار الکتب السلفیہ، لاہور

سنت مراد الٰہی تک پہنچنے کا اولین ماخذ ہے اور سنت کی موافقت کسی بھی عمل کی قبولیت کے لیے بنیادی شرط ہے ۔اگر سنت کو ترک کردیاجائے تو نہ قرآن کی تفہیم ممکن ہے اور نہ ہی کسی عمل کی قبولیت ۔اسی وجہ سے کتاب اللہ میں جابجا اتباع سنت کی ترغیب دکھائی دیتی ہے ۔ سنت نبویہ کوقبول کرنےکی تاکید وتوثیق کے لیے قرآن مجید میں بے شمار قطعی دلائل موجود ہیں۔اہل سنت الجماعت کا روزِ اول سے یہ عقیدہ رہا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی سنت کی ایک مستقل شرعی حیثت ہے ۔اتباعِ سنت جزو ایمان ہے ۔حدیث سے انکا ر واعراض قرآن کریم سے انحراف وبُعد کازینہ اور سنت سے اغماض ولاپرواہی اور فہم قرآن سے دوری ہے ۔سنت رسول ﷺکے بغیر قرآنی احکام وتعلیمات کی تفہیم کا دعو یٰ نادانی ہے ۔قرآن کریم اور سنت رسول میں کوئی غیریت نہیں بلکہ اصل میں یہ دونوں ایک ہیں قرآن حکیم کتاب ہے تو سنت اس کی تفسیر قرآن حکیم اجمال ہے تو سنت اس کی تفصیل ہے ۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’سنت رسول ﷺ اور قرآن دونو ں ایک ہی چیز ہیں ‘‘ شیخ عبد اللہ بن زید المحمود کا تحریر شدہ عربی رسالہ ’’سنۃ الرسول شقیقۃ القرآن‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔جس میں شیخ موصوف نے سنت اور حدیث کی دین میں حیثیت پر مدلل اور مفصل بحث کے ساتھ ساتھ یہ بھی ثابت کیا ہے کہ ’’قرآن اور سنت اصل میں دونوں ایک ہیں۔ یعنی سنت کا انکار قرآن کریم کا انکار ہے ۔یہ مختصر رسالہ اپنے موضوع میں علمی اور مفید ہے ۔اس رسالے کی افادیت کے پیش نظر مولانا مختار احمد ندوی ﷫ نے اسے اردو قالب میں ڈھالا اور دار الکتب السلفیہ ،لاہور نے اسے افادۂ عام کے لیے شائع کیا ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

5

مقدمہ

 

9

نبی ﷺ کی نشو و نما بحثییت یتیم اور امی

 

20

آیت ’’ والنجم اذا ہوی ‘‘ کے مضمرات

 

27

سنت کا علم اور اس پر عمل لازمی ہے

 

38

شریعت کے اصول اور بنیادی ضابطے سنت سے ماخوذ ہیں

 

47

سنت پر ایمان اور عمل لازمی ہے

 

55

سنت پر عمل کرنے کی ضرورت

 

65

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41924
  • اس ہفتے کے قارئین 229000
  • اس ماہ کے قارئین 803047
  • کل قارئین110124485
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست