#2326

مصنف : قاری محمد ادریس العاصم

مشاہدات : 20704

شرح فوائد مکیہ

  • صفحات: 484
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12100 (PKR)
(بدھ 25 فروری 2015ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر اب تک عربی کے ساتھ ساتھ  اردو میں بھی  بہت سارے رسائل و کتب لکھی جا چکی ہیں۔ جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ پیشِ نظر کتاب بھی انہی کتب میں ایک اضافہ ہے۔ زیر تبصرہ  کتاب " شرح فوائد مکیہ "ماہر فن تجوید وقراءات قاری محمد عبد الرحمن مکی الہ آبادی کی معروف کتاب "فوائد مکیہ" کی شرح ہے۔اس کتاب  میں مولف نے علم تجوید کے مسائل کو بیان کیا ہے۔ شائقین علم تجوید کے لئے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے،جس کا تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض شارح

 

4

مدرسہ صولتیہ کی تاریخ

 

6

سوانح حیات حضرت مصنف

 

10

مقدمۃ الکتاب

 

35

تجوید کا ثبوت قرآن حکیم سے

 

49

تجوید کا ثبوت حدیث سے

 

51

تجوید کا ثبوت قیاس سے

 

53

واضعین فن

 

65

فن تجوید میں تصانیف

 

66

باب اول

 

فصل اول :استعاذہ اور بسملہ کے بیان میں

 

75

دوسری فصل : مخارج کے بیان میں

 

91

دانتوں کا بیان

 

98

غنہ آنی ۔ غنہ زمانی

 

111

تیسر فصل: صفات کے بیان میں

 

118

صفات لازمہ متضادہ

 

121

صفات لازمہ غیر متضادہ

 

142

مراتب صفات

 

151

رسالہ : ہدایۃ العباد الی حقیقۃ النطبق بالضاد

 

186

با ب دوم :

 

پہلی فصل : تفخیم اور ترقیق کا بیان

 

200

الف کی تفخیم و ترقیق

 

202

دوسری فصل : نون ساکن اور تنوین کے بیان میں

 

220

تنوین کی اقسام

 

221

ادغام بلاغنہ

 

226

ادغام بالغنہ

 

231

اخفاء کی اقسام

 

239

تیسری فصل : میم ساکن کا بیان

 

250

میم ساکن کے احفاء کا قاعدہ

 

252

بوف کا قاعدہ

 

256

چوتھی فصل: حروف غنہ کے بیان میں

 

257

غنہ کی اقسام

 

258

پانچویں فصل: ہائے ضمیر کے بیان میں

 

260

ہائے ضمیر میں صلہ کا قاعدہ

 

263

چھٹی فصل: ادغام کے بیان میں

 

267

ادغام کی اقسام

 

268

ادغام کی متجانسین

 

270

ادغام متقاربین

 

272

ادغام تام

 

273

موانع ادغام

 

277

لام تعریف کےادغام کا قاعدہ

 

281

ساتویں فصل : ہمزہکے بیان میں

 

292

تسہیل ۔ تعریف ۔ اقسام

 

294

حذف

 

298

جملہ کی اقسام

 

299

ابدال

 

300

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 74401
  • اس ہفتے کے قارئین 108229
  • اس ماہ کے قارئین 1724956
  • کل قارئین111046394
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست