#3689

مصنف : محمد بن فرج المالکی القرطبی

مشاہدات : 6273

شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ ﷺ کے فیصلے

  • صفحات: 299
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7475 (PKR)
(پیر 23 مئی 2016ء) ناشر : سبحان پبلیکیشنز لاہور

کسی بھی قوم کی نشوونما اور تعمیر  وترقی کےلیے  عدل وانصاف ایک بنیادی ضرورت ہے  ۔جس سے مظلوم کی نصرت ،ظالم کا قلع  قمع اور جھگڑوں کا  فیصلہ کیا جاتا ہے  اورحقوق کو ان کےمستحقین تک پہنچایا جاتاہے  اور  دنگا فساد کرنے والوں کو سزائیں دی جاتی ہیں  ۔تاکہ معاشرے  کے ہرفرد کی جان  ومال ،عزت وحرمت اور مال واولاد کی حفاظت کی جا  سکے ۔ یہی وجہ ہے  اسلام نے ’’قضا‘‘یعنی قیام ِعدل کاانتہا درجہ اہتمام کیا ہے۔اوراسے انبیاء ﷩ کی سنت  بتایا ہے۔اور نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے  لوگوں میں فیصلہ کرنے کا  حکم  دیتےہوئے  فرمایا:’’اے نبی کریم ! آپ لوگوں کےدرمیان اللہ  کی  نازل کردہ ہدایت کے مطابق فیصلہ کریں۔‘‘نبی کریمﷺ کی  حیاتِ مبارکہ مسلمانوں کے لیے دین ودنیا کے تمام امور میں مرجع کی حیثیت رکھتی ہے۔ آپﷺ کی تنہا ذات میں حاکم،قائد،مربی،مرشد اور منصف  اعلیٰ کی تمام خصوصیات جمع تھیں۔جو لوگ آپ کے فیصلے پر راضی  نہیں ہوئے  ا ن کے بارے  میں اللہ تعالیٰ نے  قرآن کریم میں سنگین وعید نازل فرمائی اور اپنی ذات کی  قسم کھا کر کہا کہ آپ  کے فیصلے تسلیم نہ کرنے  والوں کو اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔نبی کریمﷺ کےبعد  خلفاء راشدین  سیاسی قیادت ،عسکری سپہ سالاری اور دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ  منصف وقاضی کے مناصب پر بھی فائزر ہے اور خلفاءراشدین نےاپنے  دور ِخلافت  میں دور دراز شہروں میں  متعدد  قاضی بناکر بھیجے ۔ائمہ محدثین نےنبی ﷺ اور صحابہ کرام  کے  فیصلہ جات کو  کتبِ  احادیث میں نقل کیا ہے  ۔اور کئی اہل علم  نے   اس سلسلے میں   کتابیں تصنیف کیں ان میں سے   زیر تبصرہ کتاب” شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہﷺ کے فیصلے  ‘‘ امام ابو عبد اللہ  محمدبن  فرج  المالکی   کی  نبی  کریم ﷺ کے  فیصلوں پر مشتمل   کتاب ’’اقضیۃ الرسول  ﷺ ‘‘  کا  اردو ترجمہ ہے  ۔ یہ کتاب  ان فیصلوں اورمحاکمات پرمشتمل ہے جو  نبی ﷺ نے اپنے 23 سالہ دور نبوت میں مختلف مواقع پر صادر فرمائے۔اس کتاب    میں  مصنف نے  وہ تمام فیصلے درج  کردئیے ہیں جو  فیصلے آپ نے خود فرمائے یاوہ فیصلے کرنے کا  آپ نے حکم فرمایا  ہے۔کتاب ہذا کا  ترجمہ    مولانا عبد الصمد ریالوی﷾ نے کیا ہے  اوراحادیث کی تحقیق وتخریج کا کام الشیخ طالب عواد نے کیا ہے۔ ادارہ   معارف اسلامی منصورہ نے   بھی تقریبا  28  سال قبل اس کاترجمہ کر وا کر شائع کیا تھا۔یہ اس  نسخے کا ترجمہ تھا جس پر ڈاکٹر ضیاء الرحمن  اعظمی ﷾نے تحقیق وتخریج کا  کام  کر کے   جامعہ ازہر ،مصر  سےپی   ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔یہ کتاب  قانون دان حضرات اور اسلامی آئین وقانون کے نقاذ سےدلچسپی رکھنے والے  احباب کے لیے ایک نعمت غیر مترقبہ ہے  ۔اللہ تعالیٰ مصنف ، محقق ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اس کو  وطن عزیز میں اسلامی آئین وقانون کی تدوین وتفیذ کا ایک  مؤثر ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تمہید

11

اہل کفر میں سے محاربین کے متعلق رسول اللہ ﷺ کاحکم

16

قاتل کو بادشاہ کے پاس کیسے لے جایاجائے اور قاتل سے کیسے اقرار لیاجائے

19

رسول اللہ ﷺ کاپتھر سے قتل کرنے والے کے بارہ میں فیصلہ

23

رسول اللہﷺ کااس حاملہ عورت کے متعلق فیصلہ جس کاحمل گرادیا گیاہو

24

جس مقتول کاقاتل معلوم نہ ہواس میں قسامت کے متعلق نبی ﷺ کافیصلہ

25

نبی ﷺ کااس شخص کے متعلق فیصلہ جس نے اپنے ماں باپ کی بیوی سے نکاح کرلیا

30

نبی ﷺ کااس مقتول کے متعلق فیصلہ جو دو بستیوں میں مراہوملے

31

نبی ﷺ کازخموں کے قصاص کے متعلق فیصلہ

32

دانت کے متعلق نبی ﷺ کافیصلہ

33

شادی شدہ اگر زنا کااقرار کرےتو اس کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ

34

آپﷺ کازنامیں یہود پر رحم کرنے کافیصلہ

38

رسو ل اللہﷺ کاحرام صلح کے توڑنے کاحکم

41

حدقذف وخمر میں رسول اللہﷺ کاحکم

45

چوراورباربار چوری کرنے والے کے متلعق رسول اللہﷺ کاحکم

48

جو مسلمان ذمی یاحربی آپﷺ کاگالی دے اسکاحکم اورجادو گرکے بیان میں کہ وہ کیسے قتل کیاجائے

51

اہل کفر کے متعلق رسول اللہ ﷺکاحکم

52

کتاب الجہاد

 

اسلام میں مشرکوں کاپہلامقتول اور پہلی غنیمت

55

جاسوس کے متعلق رسول اللہ ﷺ کاحکم

58

قیدیوں کےمتعلق رسو ل اللہﷺ کافیصلہ جس کو نبی ﷺ اپنے ہاتھ سے قتل کریں

62

قریضہ اور نضیر کے متعلق آپﷺ کافیصلہ

69

فتح کے سال رسول اللہﷺ کاامان دینے کافیصلہ

77

غنیمت کے حصہ جات غائب کاحصہ ارو عورت کو کچھ دینے کے متعلق آپﷺ کافیصلہ

89 

حنین کےدن قاتل کے لیے رسول اللہﷺ کاسلب مقررکرنا

98

مشرکوں نے مسلمانوں کےجومال لےلیے پھر جب مسلما ن غالب آئیں تو مشرکین انہیں واپس کردیں اس کے متعلق رسو ل اللہﷺ کافیصلہ

99

اگر کوئی معاہد یاحربی رسو ل اللہﷺ کو تحفہ دے تو اس میں آپ کاکیا فیصلہ ہے

101

مال فے کی تقسیم جس طرح مناسب سمجھیں آپﷺ فیصلہ کریں

104

خیبر اور بنونضیر کے اموال کی تقسیم کے متعلق رسو ل اللہ ﷺ کااحکم

109

آپﷺ کے ایلچی قتل نہ کئے جائیں کفار سےوعدہ پوراکرو

112

امان کے متعلق رسول اللہﷺ کافیصلہ

115

جزیہ کےمتعلق رسول اللہﷺ کافیصلہ

121

کتاب النکاح

 

جس بیوہ کاس کی مرضی کےبغیر اس کاباپ نکاح کرجے تو رسول اللہ ﷺ کاحکم

125

جس عورت کاخاوند دخولسے پہلے ہی وفوت ہوجائۃ تو اس کے متعلق رسو ل اللہ ﷺکافیصلہ

127

رسول اللہ ﷺ کااس شخص کے متعلق فیصلہ جس نے کسی عورت سے نکاح کیا عواسے دیکھاوہ حاملہ ہے

129

غائب خاوند پر بیوی کے نفقہ کے متعلق رسو ل اللہﷺ  کافیصلہ

130

رسول اللہﷺ کامہرے کے متعلق فیصلہ

135

رسول اللہ ﷺ کاسیدنا علی ﷜  کو سیدہ فاطمہ ؓ پر نکاح کرنے سے منع کرنے کافیصلہ

138

مجوسی کے متعلق رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ

139

معترض کے متعلق رسو ل اللہﷺ کافیصلہ اور نکاح متعہ کاحکم

140

سیدہ میمونہ ؓ سے نکاح کرنے میں رسول اللہﷺ کافیصلہ

142

عورتوں میں باری مقرر کرنے کے بار ہ میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصہ

143

دودھ پینے کے بارہ میں ایک عورت کی گواہی پر رسول اللہﷺ کافیصلہ

145

کتا ب الطلاق

 

حائضہ کی طلاق کے متعلق رسول اللہﷺ کافیصلہ

147

خلع میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ

151

رسول اللہﷺ کااس لونڈی کے متعلق فیصلہ جوشادی شدہ ہوااور پھر آزاد کردیاجائے

153

رسول اللہﷺ کااس عورت کے متعلق فیصلہ جوعادل گواہ اپنے خاوند کی طلاق پر پیش کردے اور خاوند انکار کررہا ہو

154

رسول اللہ ﷺ کااپنی مملوکہ یمین یعنی لونڈی کے حرام کرنےکی قسم کے متعلق فیصلہ

157

جوشخص تین سے کم طلاقیں دے پھر عدت کے بعد دوسرا خاوند کرے پھر دوسرا فوت ہوجائے یاپرورش کے متعلق  رسول اللہ ﷺ کافیصلہ

161

ظہار کے متعلق رسول اللہﷺ  کافیصلہ اور اس کے متعلق جوکچھ نازل ہوا

163

رسو ل اللہ کالعان کے متعلق فیصلہ

165

کتاب البیوع

 

بیع  سلم اور سود کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ

171

تجارتی قافلوں کو راستہ میں جاکر ملنے جانوروں کے تھنوں میں دودھ روک کربیچنے عیب دار چیزواپس کرنے اور آمد ن کے ضامن ہونے کے متعلق رسول اللہﷺ کافیصلہ

176

مفلس قرار دے کربندش عائد کردینے قیمت اداکرنے سے قبل فوت ہوجانے اور بے علمی میں چوری کامال خریدنے کے متعلق رسول اللہﷺ کاحکم

179

آفات سے تباہ ہونے والامال اوراس کے متعلق رسول اللہﷺ کاحکم

184

جوشخص خریدوفروخت میں دھوکہ کرے اس کے متعلق رسو ل اللہﷺ کاحکم

188

رسو ل اللہﷺ کایہ فیصلہ کہ ماں بیٹے کو اکٹھے رکھا جائے بیع اور شرط میں آپ کافیصلہ

188

کتاب الاقضیتہ

 

مشترک رسول اللہﷺ کاظاہر کے مطابق فیصلہ کرنادلیل نہ ہونے کی صورت میں مدعی علیہ کو قسم دینا

188

دومدعیوں میں سے ایک دلیل دے او ردونوں کافی ودانی ثبوت دیدیں مسلم اور کافر کس طرح قسم اٹھائیں

188

قسم اٹھانے والے کی قسم کی کیفیت کے متعلق رسول اللہ ﷺکافیصلہ

193

مردہ اراضی آباد کرنے پانی کی تقسیم ڈاکٹر کاضامن ہونےکسی کاپیالہ توڑ دینے اور لکڑی کی کو ٹھڑی بنانے کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ

193

شفع کے متعلق رسول اللہ ﷺ کاحکم

206

حصہ داری اور مزارعت کاحکم

207

مساقات آب پاشی صلح منافع اور کھجور کی حفاظت کی حدسکے متعلق رسول اللہﷺ کافیصلہ

210

کتاب الوصایا

 

وصیت کے متعلق رسول اللہ ﷺ کاحکم

215

اوقاف اور احباس کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ

217

صدقات ہدایا  (ہبہ )عمر ی (صدقہ ) اور ان کے ثواب کے متعلق رسول اللہ ﷺ کاحکم

215

تشبیہ والی چیزوں میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ

227

غلاموں کی آزادی قرعہ اندازی کی وصیت خاوند والی مدبر ہ امہات الاولادارو مکاتب کے متعلق رسول اللہ ﷺ کاحکم

230

جس غلام کامثلہ کیاجائے یااس کے چہرے پر تھپڑا مارگیاتواس کو آزاد کرنے کے متعلق رسول اللہﷺ کافیصلہ

237

گری ہوئی چیز کے متعلق رسو ل اللہﷺ کافیصلہ

239

ایسے شخص کے متعلق جوکہے کہ میرا باغ فی سیبل اللہ صدقہ ہے اور یہ رشتہ داروں پر صدقہ ہے اور غائب آدمی کے مال کو وقف کرنے ارو تقسیم مال پر کسی کو وکیل کرنے کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ

242

امانات کے متعلق رسول اللہﷺ کاحکم

234

عاریۃ لی گئی مغلوب علیہ چیز کاضامن ہونے کے متعلق رسول اللہﷺ کافیصلہ

246

ورثتوں کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ

250

رسول اللہ ﷺ کایہ فیصلہ کہ بچہ بچھونےوالے کاہے اور اس شخص کاحکم جو اپنے باپ کے مانے کے بعد کسی اپنے نسب میں شامل کرے

257

علم قیافہ کے ثبوت کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ اور اس بارہ میں سیدنا علی ﷜ کے فیصلہ کی تجویز

259

ذوی الارحام کی میراث کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ

262

قاتل سے وراثت کو روکنے کے متعلق رسول اللہ ﷺ کاحکم اور جس نے اس کی یہ تفسیر کی ہے کہ یہ قتل عمدکےمتعلق ہے

264

جس مسلمان کی وصیت پر کوئی نصرانی گواہ ہواس کے متعلق اور جس غلام کاکان کاٹ دیاجائے اور صلح کی جاگیروں کے متعلق اور جو شخص اپنی عورت کے ساتھ کسی مرد کو دیکھے تواس کے متعلق رسول اللہ ﷺ کاحکم

265

کتوں کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ

269

روکے ہوئے پانی کی حدود کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ

270

اگر وکیل کو مال بیچنے بر فائد ہ ہوتووہ فائدہ صاحب مال کاہوگا

271

مختلف امور میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ

273

رسول اللہ ﷺ کانسب

285

نبی ﷺ کو کتتے کپڑوں میں کفن دیا گیا اور آپﷺ کوغسل دینے اور لحد کاذکر

288

حوالہ جات کتب اوراسانید

291

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 75065
  • اس ہفتے کے قارئین 108893
  • اس ماہ کے قارئین 1725620
  • کل قارئین111047058
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست