#2127

مصنف : نجیب الرحمان کیلانی

مشاہدات : 12214

رمضان المبارک، احکام و مسائل

  • صفحات: 64
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2560 (PKR)
(جمعرات 04 دسمبر 2014ء) ناشر : مدرسہ تدریس القرآن والحدیث، لاہور

رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے یہ مہینہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں،برکتوں، کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ہے۔ اپنی عظمتوں اور برکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے   ممتاز ہے ۔رمضان المبارک وہی مہینہ ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالی جنت کے دروازے کھول دیتا ہے او رجہنم   کے دروازے بند کردیتا ہے اور شیطان کوجکڑ دیتا ہے تاکہ وہ اللہ کے بندے کو اس طر ح گمراہ نہ کرسکے جس طرح عام دنوں میں کرتا ہے اور یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور سب سے زیاد ہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ کے احکام ومسائل سے   ا گاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے   رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’رمضان المبارک احکام ومسائل‘‘ مفسر قرآن مصنف کتب کثیرہ مولانا عبد الرحمن کیلانی ﷫ کے صاحبزادے پروفیسر نجیب الرحمٰن کیلانی ﷾ کی   کاوش ہے ۔ جس میں انہوں نے اختصار کے ساتھ رمضان المباک کی فضیلت اور صوم رمضان کے جملہ احکام ومسائل کے ساتھ ساتھ سال بھر کے دیگر نفلی روزوں اور زکوٰۃ وغیرہ کے مسائل کو بھی قرآن واحادیث کی روشنی میں بیان کردیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازے (آمین)

عناوین

صفحقہ نمبر

پیش لفظ

4

روزے کی فرضیت

6

ماہ رمضان کی فضیلت

8

استقبالی روزہ

11

فرضی روزہ کی فضیلت

11

چاند دیکھنے کی دعا

15

روزے کی نیت

15

سحری کے مسائل

16

روزے کا مقصد

17

روزے میں جائز امور

18

نواقض روزہ

19

روزے کی رخصت

21

مسافر کا روزہ

22

بیمار کا روزہ

22

حاملہ اور ددھ پلانے والی عورت

23

افطاری کے مسائل

24

رمضان اور قرآن

26

تلاوت قرآن کے آداب

28

قیام اللیل

30

رکعات تراویح

30

دعائے قنوت

33

آخری عشرہ کی فضیلت

34

اعتکاف

34

دس دن سے کم اعتکاف

37

نماز تسبیح

37

لیلۃ القدر

38

لیلۃ القدر کی علامات

39

لیلۃ القدر کی دعا

39

صدقہ فطر

40

نفلی روزے

41

محرم کے روزے

41

شعبان کے روزے

42

شوال کے روزے

43

ذولحجہ کے دس دن

43

سوموار اور جمعرات کا روزہ

44

ایام بیض کے روزے

45

ممنوع روزے

46

عید کے مسائل

48

تکبیرات کے الفاظ

49

عید کی نمازکا طریقہ

50

ماہ رمضان اور توبہ

51

رمضان اور صدقہ خیرات

53

رمضان اور زکوٰۃ

54

زکوٰۃ کانصاب

54

زکوٰۃ کے مصارف

55

زکوٰۃ کس کو نہیں دی جا سکتی؟

56

زکوٰۃ نہ ادا کرنے والوں کا حکم

56

زکوٰۃ اور جہاد

58

رمضان المبارک اور عمرہ

61

عید کارڈ

61

خود احتسابی

62

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41296
  • اس ہفتے کے قارئین 228372
  • اس ماہ کے قارئین 802419
  • کل قارئین110123857
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست