#4170

مصنف : عبد الفتاح عبد الغنی القاضی

مشاہدات : 6224

قراءت قرآنیہ مستشرقین اور ملحدین کی نظر میں

  • صفحات: 156
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3900 (PKR)
(ہفتہ 07 جنوری 2017ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور

قرآن مجید اللہ تعالی کی طرف سے نازل کی جانے والی آسمانی کتب میں سے سب سے  آخری  کتاب ہے ۔جسےاللہ تعالی نے امت کی آسانی کی غرض سے قرآن مجید کو سات حروف پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا  بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات  اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون،روایت ورش،روایت دوری اور روایت حفص)ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں۔عہد تدوین علوم سے کر آج تک قراءات قرآنیہ کے موضوع پر بے شمار اہل علم اور قراء نے کتب تصنیف فرمائی ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔لیکن مستشرقین اور ملحدین قراءات قرآنیہ میں شکوک وشبہات پیدا کر کے مسلمانوں کو قرآن سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" قراءات قرآنیہ، مستشرقین اور ملحدین کی نظر میں " شیخ القراء عبد الفتاح عبد الغنی القاضی صاحب  کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے قراءات قرآنیہ کی حجیت اور مستشرقین کے اعتراضات کا تسلی بخش جواب دیا ہے۔اس کتاب کا اردو ترجمہ محترم ڈاکٹر محمد اسلم صدیق صاحب نے کیا ہے جبکہ نظرثانی محترم ڈاکٹر حافظ محمد زبیر تیمی صاحب نے فرمائی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ قراء ات  قرآنیہ  کے حوالے سے سر انجام دی گئی مولف موصوف کی ان خدمات جلیلہ کو اپنی بارگاہ میں  قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

5

عرض ناشر

9

قراءات کےمتعلق گولڈ زیہر کےنظریات

11

گولڈزیہر کے نقطہ نظر کاجائز ہ

11

گولڈزیہرکےنزدیک اختلاف قراءات  کےاسباب اوراس کی تردید

20

گولڈزیہرکی رائے کاتجزیہ

21

قراءات عشرۃ کے تواتر پر مزید دلائل

68

قراءات عشرۃ کےتواتر پر علماء کی تصریحات

69

ان آیات کی حقیقت جن سے  گولڈزیہرنے استشہاد کیاہے

73

گولڈزیہرکی رائے کاتجزیہ

76

گولڈزیہر کی رائے کاتجزیہ

78

گولڈزیہرکی رائے کاتجزیہ

80

گولڈزیہرکی طرف سے قراءات میں تضاد تناقض کادعوی اوراس کی حقیقت

83

گولڈزیہر کی پہلی بات کاجائز ہ

85

قراءات کے متعلق  گولڈزیہر کےدیگر خیالات کاتجزیہ

91

گولڈزیہرکی کج فہمی

109

گولڈزیہر کی سخن سازی کاجائز ہ

110

گولڈزیہرکی بددیانتی کاجائز ہ

113

پہلی قراءۃ ’’کذبو ا‘‘کی توجیہ

113

دوسری قراءۃ کذبوا‘‘کی توجیہات

114

تیسری قراءۃ ’’کذبو ا‘‘کی توجیہات

115

گولڈزیہرکی مغالطہ آرائی اوراس کاتجزیہ

121

گولڈزیہرکےتخیلات کاجائزہ

126

گولڈزیہرکےاستدلال کاتجزیہ

128

گولڈزیہرکی خیال آرائی کاجائزہ

130

گولڈزیہرکی کذب بیانی اورا س کاتجزیہ

135

گولڈزیہرکی ایک اورخیال آرائی اوراس کاتجزیہ

138

گولڈزیہرکی زہر افشانی اوراس کارد

139

گولڈزیہرکےاقتباس کاتجزیہ

143

گولڈزیہر کاخیال خام اوراس کاتجزیہ

144

حدیث سبعۃ  احرف ‘‘کےمتعلق  گولڈزیہر کی رائے کاتجزیہ

145

گولڈزیہر کی بددیانتی کاتجزیہ

148

خاتمہ

151

گولڈزیہر جیسا متعصب مستشرق

152

قرآن کازیادہ تر حصہ

153

محکمہ اوقاف

154

جامعہ ازہر

154

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 61217
  • اس ہفتے کے قارئین 95045
  • اس ماہ کے قارئین 1711772
  • کل قارئین111033210
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست