ہرقوم کا اپنا اپنا ایک امتیازی نشان ہوتا ہے اسی طرح مسلمانوں کا امتیازی نشان دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پروردگار کےسامنے باوضوء ہوکر کھڑے ہونا اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنا اور اپنے رب سے اس کی رحمت طلب کرنا ہے مسلمانوں کےلیے یہ پانچ نمازیں اتنی ضروری ہیں کہ ان میں بھی ایک جان بوجھ کر چھوڑ دی جائے تو اس کےمتعلق رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’من ترک الصلاۃ متعمدا فقد کفر‘‘ نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نماز کی اہمیت وافادیت قرآن وحدیث کی روشنی میں ‘‘عبدالملک الکلیب کی عربی کتاب کا ترجمہ ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نے نماز کی اہمیت وفضیلت کےمتعلق آیات قرآنیہ اور 207 احادیث مبارکہ باترجمہ پیش کی ہیں ۔ محترم جناب عبد الوکیل علوی ﷾ نے ارددو طبقہ کےلیے اسے اردو قالب نے ڈھالا ہے۔اوراحمد بلاک ویلفیئر سوسائٹی گارڈن ٹاؤن نے اسے افادۂ عام کے لیے شائع کر کے فری تقسیم کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو مصنف ،مترجم وناشرین کےلیے آخروی نجات کے ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
عرض ناشر |
|
ا |
فرض نمازوں کی نگہداشت آیات قرآنیہ |
|
1 |
نماز پنجگانہ کی فضیلت اور ترغیب آیات قرآنیہ |
|
3 |
احادیث |
|
4 |
تارک صلوۃ کو سخت نصیحت آیات قرآنیہ |
|
10 |
ارشادات نبوی ﷺ |
|
11 |
نماز میں دکھاوے کی ممانعت |
|
19 |
اذان و اقامت اور وقفہ میں دعا |
|
20 |
امام کو تخفیف صلوۃ کی ترغیب |
|
25 |
مساجد کی جانب چل کر جانے کی ترغیب |
|
26 |
احادیث نبوی |
|
27 |
مسجد میں بلند آواز سے تلاوت قرآن کی ممانعت |
|
34 |
عورتوں کو اپنے گھر میں نماز پڑھنے کی لازمی ترغیب |
|
36 |
پیاز ، لہسن ، گندنا اور مولی وغیرہ کھانے والے شخص کے لیے مسجد میں آنے کے آداب |
|
38 |
باجماعت نماز پڑھنے کی ترغیب |
|
40 |
اول وقت نماز پڑھنے کی ترغیب |
|
41 |
صلاۃ عشاء و فجر کی ترغیب و فضیلت |
|
50 |
نماز فجر کی حافظت و ترغیب |
|
51 |
حالت نماز میں خشوع اور موت کو یاد کرنے کی ترغیب |
|
57 |
نماز میں جمائی لینا |
|
61 |
نماز میں سترہ کی ضرورت |
|
61 |
امام کے پیچھے اور دعا میں آمین کہنے کی ترغیب |
|
64 |
نماز سے فارغ ہونے کے بعد کے اذکار |
|
64 |
نوافل کو گھروں میں پڑھنے کی ترغیب |
|
68 |
شب و روز میں بارہ رکعات پڑھنے کی ترغیب |
|
71 |
قیام اللیل کی ترغیب |
|
74 |
ساری رات کی خواب غفلت |
|
81 |
امام کے خطبہ کے دوران کلام کی ممانعت |
|
92 |