’’صالحہ بیوی کی صفات‘‘یا ’’اللہ سبحانہ وتعالی نےخاوند کے اس کی اہلیہ پر جو حقوق فرض کیے ہیں ‘‘یہ اس کتاب کا موضوع ہے ۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے دور کی خواتین کو اس موضوع کی معرفت حاصل کرنے کی انتہائی ضرورت ہے اوریہ اس لیے ہے کہ امت عمومی طور پر اس مسئلے میں کوتاہی وسستی کا شکار ہے جبکہ خواتین خاص طور پر انتشاروخلفشاراو رپس وپیش کا شکار ہیں وہ عمومی طورپر بری خصلتوں او ربرائیوں پر راضی ہیں ابلیس او راس کے لشکر کے سامنے سرتسلیم خم کیے ہوئے ہیں او ریہی وہ سبب ہے جس کی وجہ سے اس چیز سے اعراض کیے ہوئے ہیں جسے اللہ تعالی نے لوگوں کے لیے مشروع کیا تھا کہ وہ اس کی حیات کےلیے منہج او ران کی نجات کے لیے سبیل ہو۔پس یہ وہ ہمہ گیر تباہی پھیلادینے والا ریلا تھا جس کی وجہ سے دل او رچہرے اپنے رب او راپنے خالق سبحانہ وتعالی سے پھیر دیئے گئے اور شیطان ان پر مسلط ہوگیا تو اس نے اس امت کو اس کادین بھلادیا۔یہ کتاب مسلمان زوجہ کو اس بات پر آمادہ کرتی ہے کہ اللہ تعالی نے اس کے شوہر او راس کے گھر کے متعلق جو ذمہ داریاں اس پر عاید کی ہیں وہ انہیں اداکرےاور یہ مختصر سی کتاب مسلمان بہنوں کو ان کے خاوندوں کے حقوق کی وضاحت کے بارے میں ایک یاددہانی ہے امید ہے کہ اللہ تعالی اس کے ذریعے انہیں فائدہ پہنچائے گا او رہ اپنے شوہروں کے حقوق کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھیں گی وہ بے حیائی کی تشہیر کرنے والی عورتوں کے پیچھے نہیں چلیں گی جنہوں نے دختران عصر سے حیا کی چادر اتار ڈالی۔
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
|
7 |
اطاعت وبندگی کے معنی کی تذکیر کے بارے میں |
|
7 |
کتاب سے پہلے تمہید |
|
15 |
مردعورتوں کے نگران ومحافظ ہیں |
|
18 |
نیک بیوی |
|
23 |
عورت کی سرکشی |
|
27 |
نصیحت |
|
27 |
خواب بستر پر تنہا چھوڑنا |
|
28 |
ایسی مارمارناجو کہ اذیت رساں نہ ہو |
|
28 |
سرکشی کی صورتیں |
|
30 |
عورت کے اپنےخاوند کی نافرمانی کرنے کے متعلق وارد وعید کابیان |
|
31 |
شوہر اپنی اہلیہ کواپنے بستر پر بلاتاہے |
|
35 |
لطف اندوزی کے راز افشاں کرنا |
|
40 |
کیا عورت اپنےخاوند کی اجازت کے بغیرکسی کواس کے گھر آنے کی اجازت دے سکتی ہے؟ |
|
42 |
ہمارے مؤقف کی دلیل |
|
44 |
عورت کا اپنے خاوند کی غیر موجودگی میں اس کی حفاظت کرنا |
|
47 |
عورت کااپنے اوراپنے خاوند کے مال میں تصرف کرنا |
|
50 |
اجازت کی تفسیر |
|
52 |
عورت کا اپنے خاوند کی خدمت کرنا |
|
54 |
خادم رکھنا |
|
57 |
نیکی کے کامو ں میں عورت کی اپنے شوہر کی اعانت کرنے کی فضیلت |
|
62 |
خاوند کی نعمت کاشکر کرناواجب ہے |
|
65 |
عورت کااپنے خاوند سے طلاق کامطالبہ کرنا |
|
68 |
کیاعورت اپنے خاوند کی مخالفت میں اپنے والدین یاان میں س کسی ایک کی اطاعت کرنی چاہئیے؟ |
|
70 |
عورت کانیک کاموں میں خاوند کی اطاعت کرنا |
|
72 |
خاتمہ |
|
74 |