#5367

مصنف : عبد الرؤف محمد عثمان

مشاہدات : 7428

محبت رسول ﷺ کے آداب

  • صفحات: 169
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4225 (PKR)
(بدھ 27 جون 2018ء) ناشر : عفاف پبلیشرز دہلی

حبِ رسول ﷺ اہل ایمان کے لیے ایک روح افزاءباب کی حیثیت رکھتا ہے۔ حبِ رسول ﷺ کے بروئے شریعت کچھ تقاضے ہیں۔ خود نبی ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: ’’تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ مجھے اپنی جان، مال، اولاد، ماں باپ غرض جمیع انسانیت سے بڑھ کر محبوب نہ سمجھے‘‘۔ محبت رسول ﷺ کا مظہر اطاعتِ رسول ہے ۔ رسول اللہ ﷺ سے سچی محبت کےبغیر مومن ہونے کا دعویٰ منافقت کی بیّن دلیل ہے اور حب رسول ﷺ ہی وہ پیمانہ ہےجس سے کسی مسلمان کے ایمان کوماپا جاسکتا ہے۔ دعوائے محبت ہو اوراطاعت مفقود ہو تو دعویٰ کی سچائی پر حرف آتاہے۔ حب رسولﷺ کےتقاضوں میں سے ایک تقاضا تو نبی ﷺ کا ادب و احترام کرنا، آپ سے محبت رکھنا ہے۔ ۔پیغمبر اعظم وآخر الزمان ﷺ کا یہ اعجاز بھی منفرد ہے کہ آپ کے جان نثاروں کی زندگیاں جہاں محبتِ رسول کی شاہکار ہیں وہاں ہر ایک کی زندگی سنت رسولﷺ کی آئینہ دار ہے۔ ان نفوس قدسیہ نے دونوں جہتوں میں راہنمائی کا عظیم الشان معیار قائم فرمایا ہے۔صحابہ کرام نبی کریم ﷺ سے سچی محبت کرتے تھے اوراس محبت میں مال ودولت کیا جان تک قربان کردیتے تھے تاریخ میں ایسی ایک نہیں سیکڑوں مثالیں موجود ہیں۔ صحابہ کرام کا یہی وہ جذبہ اور ایسی ہی محبت آج بھی دلوں میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ محبت رسول ﷺ کے آداب ‘‘ علامہ عبدالرؤف محمد عثمان  کی عربی تصنیف ’’ محبۃ الرسول بین الاتباع والابتداع ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے یہ کتاب فاضل مصنف کی نہایت اہم تحقیقی اور مدلل علمی شاہکار ہے یہ کتاب در اصل فاضل مصنف کا ڈاکٹر یٹ کا رسالہ ہے ۔ اس کتاب کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر مولانا نیاز احمد مدنی طیب پوری نے عام فہم انداز سے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔یہ کتاب اسلامی اخلاقیات اور شریعت محمدیہ کے مکارم اخلاق اور اہل ایمان کی زندگی کے لیے چراغ راہ ہے ۔ یہ کتاب رسول اللہ ﷺ کی حقیقی محبت کے علاوہ اتباع اور محبت میں بدعت پر علمی بحث کرتی ہے ۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر منفرد حیثیت کی حامل ہے اور سول ﷩ کی محبت کے سلسلے میں جو غلو کیا جاتا ہے سب پر تفصیلی بحث اس کتاب میں موجود ہے اور شرعی وغیر شرعی دونوں محبتوں کو واضح کرتی ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں رسول ﷺ کی محبت کے سلسلہ میں جتنے غیرشرعی افکار پائے جاتے ہیں ان کا حکیمانہ اور عادلانہ جائزہ لیا ہے اورقرآن وحدیث سے ان کی تردیدکی ہے ۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور عامۃ الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے ۔ (آمین)(م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

5

عرض مترجم

8

مقدمۃ المولف

11

نبوت اوررسالت کی تعریف

18

رسولﷺ بشرتھے

21

نبوت اصطفاءالہیٰ ہے

27

محبت کامفہوم اوراس کی قسمیں

37

رسول سےمحبت کرنی واجب

43

ہم رسول اللہﷺسےکیوں محبت کرتےہیں؟

45

رسول سےحب اللہ کےمظاہر

47

حب رسول میں اضافہ کرنےوالی چیزیں

53

محبت وسلوک پرمحبت کےآثار

56

محبت رسول کےمظاہر

56

سیرت وسلوک پرمحبت کےآثار

63

محبت کاثمرہ

64

اتباع کامفہوم

67

نبیﷺ کےافعال

71

رسول کی اطاعت واجب

74

اتباع کےمظاہر

82

غلوکامعنی

88

غلوکےاسباب

90

انبیاءکی بابت یہودونصاری کاغلو

97

ذات رسول میں شعیوں کاغلو

101

ذات رسول میں صوفیاءکاغلو

103

رسول کی بابت علاج کاغلو

107

ذات رسول میں ابن عربی کاغلو

111

وجدۃ الوجودکےبارےمیں ابن عربی کاموقف

111

ابن عربی کےنزدیک حقیقت محمدیہ

113

ذات رسول میں ابن عربی کےغلوکامقصد

116

ذات رسول میں غلوکاعقیدہ عمل پراثر

116

ذات رسولﷺ میں غلوکی بابت اسلام کاحکم

118

بدعت کی تعریف اوراس کی کاحکم

122

محبت رسول کےدعوےمیں ظاہرہونےوالی بدعتیں

124

صوفیاءکادعوی کہ یہ رسول کوحالت بیداری میں دیکھتےہیں

124

نبیﷺ کاغیرمشروع وسیلہ لینا

125

نبیﷺ کی قبرکی زیارت سےمتعلق بدعتیں

128

یہ عقیدہ رکھناکہ آپ کی قبرکی زیارت واجب ہے

129

اجازت لینےوالےکی ہیت مین

130

میلادکی بدعت

135

بدعت کااثر

138

بدعت کابدعتی پراثر

138

بدعتی ذلیل وخوار ہوگا

140

اللہ سےدوری

141

بدعتی دنیامیں رسوااورآخرت میں اللہ کےغضب کاشکارہوگا

141

بدعتی سےرسول بری ہے

142

بدعتی پراپنی بدعت

143

بدعتی کوتوبہ کی توفیق نہیں ہوتی

143

بدعتی کےسوءخاتمہ کااندیشہ

144

بدعتی کونبی کےحوض کوثرسےبگادیاجائےگا

144

بدعت کادین پراثر

146

سنتوں کاٹنا

146

دین کوترک کرنا

146

سماج پربدعت کااثر

147

فتنےکی مار

148

بدعت کامقابلہ کیسےکریں

149

خاتمہ

150

ضمیمہ

152

نعت گوئی میں غلو

161

فہرست مصادرومراجع

165

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 88513
  • اس ہفتے کے قارئین 122341
  • اس ماہ کے قارئین 1739068
  • کل قارئین111060506
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست