#3763

مصنف : عبد الرزاق قریشی

مشاہدات : 10230

مبادیات تحقیق

  • صفحات: 102
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2550 (PKR)
(پیر 25 جولائی 2016ء) ناشر : خان بک کمپنی لاہور

تحقیق ایک اہم علمی فریضہ ہے۔ تحقیق کے ذریعے ہم نامعلوم کا علم حاصل کرتے ہیں۔ غیر محسوس کو محسوس بناتے ہیں۔ جو باتیں پردۂ غیب میں ہوتی ہیں، انہیں منصۂ شہود پر لاتے ہیں تا کہ کسی امر میں یقینی علم ہم کو حاصل ہو، اور اس کی بنیاد پر مزید تحقیق جاری رکھی جا سکے۔تحقیق ایک مسلسل عمل ہے۔مزید واقعاتی حقائق کا جائزہ لینے اور ان کے اثرات معلوم کرنے کا نام بھی تحقیق ہے ۔ تحقیق کے عربی لفظ کا مفہوم حق کو ثابت کرنا یا حق کی طرف پھیرنا ہے۔تحقیق کے لغوی معنیٰ کسی شئے کی حقیقت کا اثبات ہے۔ ’’تحقیق کے لیے انگریزی میں استعمال ہونے والا لفظ ریسرچ ہے…اس کے ایک معنیٰ توجہ سے تلاش کرنے کے ہیں، دوسرے معنیٰ دوبارہ تلاش کرنا ہے۔دور حاضر میں اصول تحقیق ایک فن سے ترقی کرتاہوا باقاعدہ ایک علم بلکہ ایک اہم علم کی صورت اختیار کرچکا ہے ۔ عالمِ اسلام کی تمام یونیورسٹیوں ، علمی اداروں ، مدارس اور کلیات میں تمام علوم پر تحقیق زور شور سے جاری ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اصول تحقیق کا مادہ تمام عالمِ اسلام کی یونیورسٹیوں میں عموماً ا ور برصغیر کی جامعات اور متعدد اداروں میں خصوصاً نصاب کے طور پر پڑھایا جاتا ہے ۔ان تمام اداروں میں بھی جہاں گریجویٹ اوراس کے بعد کی کلاسوں میں مقالہ لکھوایا جاتا ہے یا ایم فل وڈاکٹریٹ کی باقاعدہ کلاسیں ہوتی ہیں وہاں تحقیق نگاری یا اصول تحقیق کی بھی باقاعدہ تدریس ہوتی ہے ۔ اس طرح اصول تحقیق ، تحقیق نگاری، فن تحقیق یا تحقیق کا علم جامعات اورمزید علمی اداروں میں بہت زیادہ اہمیت حاصل کرچکا ہے۔تحقیق واصول تحقیق پر متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’مبادیات تحقیق‘‘ عبدالرزاق قریشی کی تصنیف ہے اس کتاب کو انہوں نے چھ ابواب میں تقسیم کیا ہے اور ان ابواب میں انہوں نے تحقیق کی مبادیات سے بحث کی ہے اورعملی نقظۂ نگاہ اختیار کیا ہے ۔ایم اے ، ایم فل اورپی ایچ ڈی کے طلبہ وطالبات کے لیے اس کتاب سےاستفادہ ان کے تحقیقی مقالہ جات کے سلسلے میں موضوع کے انتخاب اور مقالہ کی تکمیل تک کے تمام مراحل کے لیے مفید ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

دیباچہ

5

باب 1:فن تحقیق

6

تحقیق کیاہے

6

تحقیق کی خصوصیات

9

محقق کی خصوصیات

15

وقت کی تقسیم

20

تحقیق کی قسمیں

21

باب 2:لائبریری کااستعمال

22

ڈیوٹی ڈیسمیل سسٹم

23

رسالوں سے استفادہ

27

لائبریریوں کے مطبوعہ کیٹلاگوں سے استفادہ

28

ہندوستان کی بعض اہم لائبریریاں

29

باب 3:آغاز کار

31

موضوع کاانتخاب

31

مآخذ کی عارضی فہرست

35

بنیادی ذرائع

37

سولنامہ

38

باضابطہ ملاقات

40

باب 4:مقالہ کی تیاری

41

پڑھن کی اہمیت

41

نوٹ لینا

45

چاڑٹ نقشے وغیرہ

48

باب 5:مقالہ کی تسوید

50

مواد کی ترتیب

50

مقالہ کی تسوید

50

حاشیہ اورحوالہ

58

پی ایچ ڈی کامقالہ

64

کتابیات یافہرست ماخذ

65

اشاریہ

70

باب 6:تحقیق وتصحیح  متن

72

تحقیق متن کی دشواریاں

73

الحاق کلام

76

محقق متن کی خصوصیات

78

نسخوں کی تلاش اورحصول

79

نسخوں کے مراتب

82

متن  کی تحقیق وتصحیح

82

مقدمہ یاتعارف

88

حواشی وتعلیقات

89

عکس

89

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 23
  • اس ہفتے کے قارئین 49035
  • اس ماہ کے قارئین 2120952
  • کل قارئین113728280
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست