ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔ (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
طلاق |
35 |
تعریف |
35 |
متعلقہ الفاظ: فسخ، متارکہ، خلع ،تفریق، ایلاء،لعان ،ظہار |
35 |
طلاق کاشرعی حکم |
38 |
طلاق کومشروع کرنےکی حکمت |
39 |
طلاق دینے کاحق کس کوحاصل ہے |
41 |
محل طلاق |
42 |
رکن طلاق |
44 |
شرائط طلاق |
44 |
طلاق دینےوالے سےمتعلق شرائط |
44 |
شرط اول: طلاق دینے والے کاشوہر ہونا |
44 |
شرط دوم: بالغ ہونا |
44 |
شرط سوم: عقل ہونا |
45 |
شرط چہارم: قصد اوراختیارہونا |
47 |
مخطی |
47 |
مکرہ (جس پر زبر دستی کی جائے ) |
48 |
غضبان |
48 |
سفیہ |
49 |
مریض |
49 |
مطلقہ سےمتعلق شرائط |
50 |
شرط اول: زوجیت کاحقیقتا یاحکما پایا جانا |
50 |
شرط ثانی :، مطلقہ کو اشارہ یانام یانیت سےمتعین کرنا |
50 |
صیغہ طلا ق سےمتعلق شرائط |
53 |
شرائط لفظ |
53 |
شرط اول: لفظ، کےپائے جانےاوراس کےمعنی کےسمجھنے کایقین یاگمان غالب ہونا |
53 |
شرط ثانی : لفظ: سےوقوع طلاق کی نیت کرنا |
54 |
شرائط کتابت |
55 |
پہلی شرط : تحریر کاظاہر ہونا |
55 |
دوسری شرط: تحریر کاعرف دعادت کےمطابق ہونا |
55 |
طلاق کی قسمیں |
56 |
اول: صریح اورکنائی |
56 |
صریح اورکنائی سےکون سےطلاق واقع ہوتی ہے |
58 |
دوم: رجعی اوربائن |
59 |
بینونت کبری وصغیر |
60 |
سوم: طلاق سنی بدعی |
64 |
طلاق بدعی کےواقعی ہونے اوراس کےبعدعدت کےواجب ہونے کی حیثیت سےاس کاحکم |
66 |
چہارم:، طلاق منجر،طلاق مضاف ارواطلاق معلق |
67 |
طلاق منجرہ |
67 |
طلاق مضاف |
67 |
کسی شرط پر معلق طلاق |
68 |
تعلیق کے صحیح ہونےکی شرطیں |
70 |
شرط پر معلق کی ہوئی طلاق کاختم ہونا |
72 |
طلاق کودوشرطوں پر معلق کرنا |
73 |
طلاق میں استثناء |
74 |
استثناء کی تعریف اور سکاحکم |
74 |
استثناء کی شرائط |
74 |
طلاق میں نائب نانا |
76 |
اول: حنفیہ کامذہب |
77 |
دوم: مالکیہ کامذہب |
78 |
سوم: شافعیہ اورحنابلہ کامذہب |
80 |
فرار اختیار کرنےوالے کی طلاق |
81 |
ہدم کامسئلہ |
82 |
جزوطلاق کاحکم |
82 |
طلاق میں رجعت کرنا |
85 |
شقاق کی بناپر تفریق |
86 |
حکمین کےذمہ داری |
86 |
حکمین کےلئے شرائط |
87 |
زوجین کےدرمیان حکمین کی تفریق پر قاضی کافیصلہ دین |
88 |
حکمین کی تفریق سےثابت ہونےوالی فرقت کی نوعیت |
89 |
بدسلوکی کی وجہ سےتفریق |
89 |
مہرادانہ کرسکنے کی وجہ سے تفریق |
89 |
تفریق بالاعسار کی شرائط اس کےقائلین کےنزدیک |
90 |
اعسار بالمہرکی کی وجہ سےحاصل ہونے والی فرقت کی نوعیت |
90 |
اعسار بالعنقہ کی وجہ سےتفریق |
91 |
عدم انفاق کی وجہ سےتفریق کےقائلین کےنزدیک اس کی شرائط |
92 |
عدم اورادائیگی نفقہ کی بناپر ہونےوالی تفریق کی نوعیت ارواس کوقوع کاطریقہ |
93 |
غیبوبت گمشدگی اروقید ہونےکی وجہ سےتفریق |
94 |
غیبوبت کی وجہ سےتفریق |
94 |
غیبوبت کی وجہ سےتفریق کےقائلین کےنزدیک اس کےشرائط |
95 |
غیبوبت کیو جہ سےتفریق کی نوعیت ارواس کا طریقہ |
96 |
گمشدگی کی وجہ سے تفریق |
97 |
گمشدگی کی وجہ سے تفریق کی نوعیت اوراس کےوقوع کاطریقہ |
98 |
قید ہونے کی وجہ سے تفریق |
99 |
عیب کی وجہ سے تفریق |
99 |
فقہاء کےنزدیک عیب کی وجہ سے تفریق کےشرائط |
101 |
عیب پر رضامندی کانہ ہونا |
101 |
فسخ کےطالب کاتما عیوب سےپاک ہونا |
102 |
کیاعیب سےشفا پانے کی امید ہوان میں مہلت دینا |
104 |
کیاعیب کاقدیم ہوناشرط ہے |
103 |
جن عیوب سے شفا پانےکی امید ہوان میں مہلت دینا |
104 |
حنیفہ کےنزدیک تفریق کےعام شرائط |
105 |
عنت کے ساتھ خاص شرائط |
106 |
جب کے ساتھ خاص شرائط |
106 |
خصاء کےساتھ خاص شرائط |
107 |
عیب کو ثابت کرنےکاطریقہ |
107 |
عیب کی وجہ سے والی تفریق کی نوعیت اوراس کےوقوع کاطریقہ |
108 |
کفاءت کےنہ ہونے کی وجہ سےتفریق |
109 |
تفریق کی دوسری صورتیں |
109 |
طلب علم |
110 |
تعریف |
110 |
متعلقہ الفاظ: جہل ،معرفت |
110 |
طلب علم کاحکم |
110 |
علوم شرعیہ کاحاصل کرنا |
110 |
علوم غیر شرعیہ کاحاصل کرنا |
112 |
علم حاصل کرنےاور اس پر آمادہ کرنےکی فضیلت |
112 |
انفرادی عبادات پر طلب علم کاراجح ہونا |
113 |
طلب علم کاوقت |
113 |
طلب علم کےلئے سفر کرنا |
114 |
طلب علم کےلئے والدین سےاجازت لنیا |
116 |
طلب علم کےآداب |
117 |
اول: معلم کےآداب |
117 |
اس کی ذات سےمتعلق آداب |
117 |
درس سےمتعلق معلم کے آداب |
118 |
طلبہ کےساتھ معلم کےآداب |
118 |
دوم: متعلم کےآداب |
119 |
اس کی ذات سےمتعلق آداب |
119 |
استاد کےساتھ متعلم کےآداب |
120 |
دوران سبق متعلم کےآداب |
120 |
سوم: معلم اورمتعلم کےدرمیان مشترک آداب |
121 |
طلوع |
121 |
طمانینۃ |
124 |
تعریف |
122 |
متعلقہ الفاظ: تعدیل |
122 |
اجمالی حکم |
122 |
کم سےکم طمانینۃ |
123 |
طمث |
124 |
طہارۃ |
124 |
تعریف |
124 |
متعلقہ الفاظ: غسل ،تیمم ،وضو |
125 |
طہار ت کی تقسیم |
125 |
کن چیزوں کےلئے طہارت حقیقی شرط ہے |
126 |
نجاستوں کو پاک کرنا |
128 |
نجاستوں سےپاکی حاصل کرنےمیں نیت کرنا |
128 |
طہارت کسی چیز کےذریعہ حاصل ہوگی |
128 |
کس پانی سےپاکی حاصل کرناجائز ہے اروکس سےناجائز |
131 |
محل نجاست کوپاک کرنا |
133 |
شئی مغسول کی طہارت سےقبل اس میں استعمال کیاہواپانی |
134 |
جس چیز کو لگ جائے اس کو پاک کرنا |
134 |
کنویں کو پاک کرنا |
135 |
ناپاک جگہ میں وضو اورغسل کرنا |
136 |
حامد اورسیال اشیاء کو پاک کرن |
137 |
مردار جانوروں کی ہڈیوں سےبنےہوئے برتنوں کو پاک کرنا |
137 |
چکنی سطح والی چیز کو پاک کرنا |
137 |
بد ن اورکپڑا کو منی سے پاک کرنا |
138 |
پانی کے ذریعہ زمین کوپاک کرنا |
139 |
پانی کےعلاوہ وہ چیزیں سےزمین کوپاک کیاجائے |
140 |
تبدیلی (ماہیت )کےذریعہ نجاست کاپاک ہونا |
141 |
وہ کھالیں جودباغت سےپاک ہوجاتی ہیں |
142 |
نجاست سےموزہ کو پاک کرنا |
142 |
عورتوں کےملبوسات کوراستے میں اگرکوئی نجاست لگ جائے تواس کو پاک کرنا |
144 |
لڑکا،لڑکی کےپیشاب سےپاکی حاصل کرنا |
144 |
شراب کےبربتوں کو پاک کرنا |
145 |
کفار کےبرتن اوران کے لباس کوپاک کرنا |
146 |
نجاست سےرنگی ہوئی چیز کوپاک کرنا |
149 |
آگ سےجلی ہوئی نجاست کو راکھ |
149 |
ان چیزوں کوپاک کرناجن میں نجاست جذب ہوگئی ہو |
150 |
طہر |
152 |
تعریف |
152 |
متعلقہ الفاظ: قرء،حیض |
152 |
اجمالی حکم |
152 |
حیض کےباب میں طہر |
152 |
طلاق کے باب میں طہر |
153 |
عدت میں طہر |
154 |
طہور |
154 |
طواف |
154 |
تعریف |
154 |
متعلقہ الفاظ: سعی |
154 |
طواف کی قسمیں |
155 |
اول: طواف قدوم |
155 |
دوم: طواف افاضہ |
156 |
سوم: طواف وداع |
156 |
چہارم : طواف عمر ہ |
156 |
پنجم : تحیۃ المسجد کاطواف |
157 |
ششم : طواف نذر |
157 |
ہفتم : طواف نفل |
157 |
طواف کےعمومی احکام |
157 |
اول: کعبہ کےاردگرد طواف کرنےوالوں کامطلوبہ اشواط کواداکرنا |
157 |
دوم: طواف کےاشواط کی تعداد |
158 |
اشواط کی تعداد میں شک ہونا |
158 |
سوم: نیت |
159 |
بہیوش کاطواف |
160 |
سوئےہوئے اورمریض کاطواف |
161 |
چہارم: مخصوص جگہ میں طواف کاہونا |
161 |
پنجم: پوراطواف بیت اللہ کےارد گرد ہونا |
162 |
ششم: اس کےطواف میں حطیم کاداخل ہونا |
162 |
ہفتم: حجراسود سےطواف کاآغاز کرنا |
163 |
ہشتم: دائیں طرف سےآغاز کرنا |
164 |
نہم :حقیقی اورحکمی نجاست سےپاک ہونا |
164 |
دہم: ستر عورت |
166 |
یازدہم: طواف کےاشواط کامسلسل ہونا |
166 |
دوازدہم : قدرت رکھنے والے کےلئے پیدل چلنا |
166 |
سیزدہم: طواف افاضہ کایوم النحر میں اداکرنا |
166 |
چہاردہم: ہرسات اشواط کےبعد طواف کی دورکعت پڑھنا |
167 |
طواف کی سنتیں |
167 |
اضطباع |
167 |
رمل |
168 |
رکن یمانی کی طرف سےطواف کو شروع کرنا |
169 |
طواف شروع کرنےوقت حجراسود کااستقبال کرنا |
169 |
حجراسود کااستلام اوراس کابوسہ لینا |
169 |
رکن یمانی کااستلام |
170 |
دعاکرنا |
171 |
کعبۃ اللہ کودیکھتے وقت دعاکرنا |
171 |
آغاز طواف کےوقت اوراحجراسود کااستلام یااس کےپاس سےگزرت وقت کی دعا |
171 |
پہلے کےتین اشواط میں دعاکرنا |
171 |
باقی چار اشواط کی دعا |
172 |
رکن یمانی کےپاس دعا |
172 |
رکن یمانی اورحجرواسود کےدرمیان کی دعا |
172 |
طواف کےدورکعتوں کےبعد کی دعا |
173 |
عام طواف کی دعا |
173173 |
آب زمزم پینےکی دعا |
174 |
بیت اللہ کےقریب ہونا |
174 |
تمام مشغول کرنےوالی چیزوں سےنگاہ کی حفاظت کرنا |
174 |
ذکر اوردعا کو آہستہ کہنا |
174 |
ملتزم سےچمٹ جانا |
174 |
قرآن کریم پڑھنا |
175 |
دورن طواف مباح چیزیں |
175 |
دوران طواف حرام چیزیں |
176 |
مکروہات طواف |
176 |
طواف کی کیفیت |
176 |
اضطباع کی کیفیت |
177 |
طوی |
178 |
تعریف |
178 |
اجمالی حکم |
179 |
طول |
179 |
تعریف |
179 |
متعلقہ الفاظ: مہر |
180 |
شرعی حکم |
180 |
طیب |
181 |
طیرۃ |
181 |
تعریف |
182 |
پرندوں سےمتعلق احکام |
182 |
پرندوں کی بیع |
282 |
پرندوں کے ذریعہ شکار کرنا |
183 |
پرندوں کاشکار کرنااوران کوذبح کرنا |
184 |
ظر |
185 |
تعریف |
185 |
متعلقہ الفاظ: حضانہ |
185 |
ظرسےمتعلق احکام |
185 |
دودھ پلانےوالی کےاجارہ میں عقد کس چیز پرہوگا |
186 |
دودھ پلانے والی اجرت |
186 |
دودھ پلانے کےعقد اجارہ کو ختم کرنا |
187 |
ظاہر |
188 |
تعریف |
188 |
متعلقہ الفاظ: خفی ،نص ،مفسر، محکم |
188 |
ان الفاظ: کےدرمیان تعلق |
189 |
اجمالی حکم |
190 |
ظی |
190 |
ظفر |
190 |
ظفر بالحق |
191 |