#3787

مصنف : قاری حبیب الرحمن

مشاہدات : 5695

لوامع دریۃ فی حل فوائد مکیۃ بالسؤال والجواب

  • صفحات: 91
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1820 (PKR)
(بدھ 22 جون 2016ء) ناشر : جامعہ صدیقیہ گلشن راوی لاہور

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر اب تک عربی کے ساتھ ساتھ  اردو میں بھی  بہت سارے رسائل و کتب لکھی جا چکی ہیں۔ جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ زیر تبصرہ  کتاب " لوامع دریۃ فی حل فوائد مکیۃ بالسؤال  والجواب" محترم  قاری حبیب الرحمن جامعہ صدیقیہ، لاہور کی  تصنیف ہے،جس میں انہوں نے  ماہر فن تجوید وقراءات قاری محمد عبد الرحمن مکی الہ آبادی کی معروف کتاب "فوائد مکیہ" کی ایک منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے  سوالا وجوابا  شرح فرمائی ہے۔ شائقین علم تجوید کے لئے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے،جس کا تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ الکتاب

 

3

باب اول استعاذہ اور بسملہ کے بیان میں

 

5

مخارج کے بیان میں

 

8

صفات کے بیان میں

 

12

ہر حرف کی صفات لازمہ کے بیان میں

 

17

صفات ممیزہ کے بیان میں

 

18

دوسراب باب تفخیم اور ترقیق کے بیان میں

 

26

نون ساکن اور تنوین کے بیان میں

 

29

میم ساکن کے بیان میں

 

33

حروف غنہ کے بیان میں

 

34

ہائے ضمیر کے بیان میں

 

35

ادغام کے بیان میں

 

37

ہمزہ کے بیان میں

 

43

حرکات کے ادا کے بیان میں

 

46

تیسرا  باب اجتماع ساکنین کے بیان میں

 

50

مد کے بیان میں

 

52

مقدار اور اوجہ مد کے بیان میں

 

55

وقف کے احکام میں

 

75

خاتمہ علوم ضروریہ کے بیان میں

 

82

الحان اور اتغام کے بیان میں

 

86

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 81615
  • اس ہفتے کے قارئین 115443
  • اس ماہ کے قارئین 1732170
  • کل قارئین111053608
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست