وحدت و اتحاد ایک ایسی ضرورت ہے جس کی طرف اسلام باربار دعوت دیتا ہے اور تاکید کرتاہے کہ جس امت کادین ایک، دینی شعائر ایک، شریعت و قانون ایک، منزل ایک اور خدا و رسول ایک ہو، اسے بہرحال خود بھی ایک ہونا چاہئے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن پاک نے جہاں امت کو ایک ہوکر اللہ کی رسی کو پکڑنے کی تاکید کی ہے اور افتراق و انتشار سے روکا ہے، وہاں خطاب واحد کے بجائے جمع کے صیغوں سے کیاہے۔ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ہر فرد جزو امت ہے وہ کسی صورت میں امت سے جدا نہیں ہوسکتا ہے۔ وحدت امت کی فرضیت، اہمیت اور ضرورت کی اس سے بڑی دلیل اور کیاہوسکتی ہے کہ شریعتِ اسلام نے امت کو دن میں پانچ بار جمع ہوکر نماز قائم کرنے کاحکم دیا، پھر ہفتہ میں ایک بار اس سے بڑے اجتماع کے لئے جمعہ کو فرض قرار دیا اور پھر نماز عید کی شکل میں سالانہ اجتماع کا اہتمام کیا اور تاکید کی کہ یہ اجتماع آبادی سے نکل کر کھلے میدان میں منعقد ہو اور مردوں کے ساتھ عورتوں کو بھی اس میں شرکت کی ترغیب دی پھر اس سے بڑا اہتمام یہ کیاکہ فرضیت حج کے ذریعہ مشرق و مغرب، جنوب شمال اور دنیا کے اطراف و اکناف میں بسنے والی امت کو ایک مرکز پر جمع ہونے، ایک ہی جیسے لباس میں جمع ہونے، ایک ہی کلمہ ادا کرنے اور ایک ہی جیسے افعال ادا کرنے کا حکم فرمایا۔ انفرادی عبادت کے مقابلہ میں اجتماعی عبادت کی جو اہمیت ہے اس میں من جملہ دوسری باتوں کے امت کے اتحاد کا نکتہ بھی شامل ہےزیر نظر کتاب (خاتمہ اختلاف) مولانا عبد الجبار کھنڈیلوی کی کاوش ہے ،اس میں انہوں نے امت میں مشہور اختلافی مسائل کو قرآن وسنت کی روشنی میں پیش کرتے ہوئے ایک راجح موقف اپنایاہے ،اور پھر ہر ہر مسئلے پر حنفی مسلک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کے تائیدی اقوال نقل کئے ہیں۔تاکہ حق کا متلاشی کتاب وسنت کے مطابق اپنے مذہب پر عمل کر سکے۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول ومنظور فرمائے اور ان کے لئے باعث نجات بنائے ۔آمین(راسخ)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
کچھ اس کتاب کے بارے میں |
|
4 |
حضرت مولف کے مختصر حالات |
|
6 |
مقدمہ |
|
11 |
عقائد اہل حدیث |
|
12 |
اتباع قرآن و حدیث |
|
13 |
تقلید شخصی |
|
17 |
علمائے حنفیہ کی تصریحات |
|
18 |
مسائل اہل حدیث |
|
28 |
لفظی نیت بدعت ہے |
|
28 |
سینہ پر ہاتھ باندھنا |
|
30 |
قراءت فاتحہ خلف الامام |
|
33 |
آمین بالجہر |
|
40 |
مسئلہ رفع الیدین |
|
45 |
علمائے احناف اور مسئلہ رفع الیدین |
|
50 |
تعداد تکبیرات عیدین |
|
56 |
عورتوں کا عیدین میں جانا |
|
58 |
تعداد رکعات تراویح مسنونہ |
|
61 |
علمائے حنفیہ کی تائید |
|
66 |
نماز میں پاؤں ملا کر کھڑے ہونا |
|
69 |
نماز عصر کا وقت ایک مثل پر |
|
73 |
فجر کی جماعت کھڑی ہونے پر سنتیں ممنوع ہیں |
|
75 |
ایک مجلس میں تین طلاق |
|
79 |
سواد اعظم کی پیروی |
|
87 |
کتب حدیث و محدثین پر علمائے احناف کا تبصرہ |
|
90 |
تصحیح و توثیق میں اختلاف محدثین |
|
98 |
ایک شکایت اور افسوس |
|
103 |
ایک حدیث کے کچھ حصہ پر عمل اور دوسرے کی مخالفت |
|
104 |
لقب اہل حدیث اور فرقہ ناجیہ |
|
106 |
اقتداء اہل حدیث اور علمائے احناف |
|
111 |
آخری درمندانہ گزارش |
|
114 |