#2601

مصنف : مہندس محمد اکرم خان سوری

مشاہدات : 5201

قرار داد مقاصد میں وائرس

  • صفحات: 313
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7825 (PKR)
(جمعہ 12 جون 2015ء) ناشر : محمد اکرم خان سوری 46 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

تحریک پاکستان اصل میں مسلمانوں کے قومی تشخص اور مذہبی ثقافت کے تحفظ کی وہ تاریخی جدو جہد تھی جس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ اور بحیثیت قوم ان کی شناخت کو منوانا تھا ۔ جس کے لیے علیحدہ مملکت کا قیام از حد ضروری تھا ۔یوں تو تحریک پاکستان کا باقاعدہ آغاز 23 مارچ 1940 کے جلسے کو قرار دیا جا سکتا ہے مگر اس کی اصل شروعات تاریخ کے اس موڑ سے ہوتی ہے جب مسلمانان ہند نے ہندو نواز تنظیم کانگریس سے اپنی راہیں جدا کر لی تھی ۔ 1930 میں علامہ اقبال نے الہ آباد میں مسلم لیگ کے اکیسیوں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے باضابطہ طور پر بر صغیر کے شمال مغبر میں جداگانہ مسلم ریاست کا تصور پیش کر دیا ۔ چودھری رحمت علی نے اسی تصور کو 1933 میں پاکستان کا نام دیا ۔ سندھ مسلم لیگ نے 1938 میں اپنے سالانہ اجلاس میں بر صغیر کی تقسیم کے حق میں قرار داد پاس کر لی ۔ علاوہ ازیں قائد اعظم بھی 1930 میں علیحدہ مسلم مملکت کے قیام کی جدو جہد کا فیصلہ کر چکے تھے ۔1940 تک قائد اعظم نے رفتہ رفتہ قوم کو ذہنی طور پر تیار کر لیا ۔23مارچ 1940 کے لاہور میں منٹو پارک میں مسلمانان ہند کا ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں تمام ہندوستان کے مختلف علاقوں سے مسلمانوں نے قافلے کی صورت سفر کرکے شرکت کی اور ایک قرار داد منظور کی جس کے مطابق مسلمانان ہند انگریزوں سے آزادی کے ساتھ ساتھ ہندوؤں سے بھی علیحدہ ریاست چاہتے تھے ۔ لیکن افسوس  کہ آج جب ایک عام پاکستانی اپنے روز مرہ کے معاملات کے سلسلے میں حکومت کے مختلف اداروں سے رابطہ کرتا ہے تو قدم قدم پر سر پیٹ کر رہ جاتا ہے۔اسے یقین ہو جاتا ہے کہ مسلم اور غیر مسلم کا دو قومی نظریہ جس نے ہندو اور انگریز کو شکست دے کر پاکستا ن قائم کیا تھے،ہمارے سرکردہ رہنماؤں اور صاحب اقتدار حکمرانوں نے اس کی قدر کرنے کی بجائے اسے ذلیل وخوار کر کے رکھ دیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" قرار داد مقاصد میں وائرس"محترم مہندس  محمداکرم خان سوری  کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے قیام پاکستان کے اسی نظریاتی پس منظر کو تفصیل سے بیان کرتے موجودہ صورتحال کو واضح کیا ہے۔(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

2

مقدمہ

 

6

باب 1 وائرس کی موجودگی کا مقام اور نشاندہی

 

27

باب 2 تجزیہ و بحث سے اثبات وائرس

 

74

باب 3 پیمائشی آلہ اور صفر میں غلطی

 

119

باب 4 قائد اعظم کی مسلم لیگ کا اختتام موجودہ کا افتتاحیہ

 

187

باب 5 قیام پاکستان کا پس منظر

 

210

باب 6 کشتی کا غلط رخ ملاحوں کا انتباہ

 

233

ضمیمہ جات قرارداد مقاصد ’’ لوگوں ‘‘ کی اصطلاح میں رسول اللہ ﷺ اور قرآن

 

285

قرارداد مقاصد ( انگریزی )

 

297

قرار داد مقاصد ( اردو ترجمہ )

 

299

حلف عہدہ صدر ( انگریزی )

 

301

حلف عہدہ صدر ( اردو ترجمہ )

 

303

حوالہ کتب

 

304

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7652
  • اس ہفتے کے قارئین 324041
  • اس ماہ کے قارئین 111286
  • کل قارئین114003286
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست