انتہا پسندی ایک ایسا نفسیاتی رویہ ہے جس کے باعث انسان اپنے روزمرّہ کے معمولات خصوصاَ سیاسی اورعقیدتی معاملات میں برداشت، رواداری اور اعتدال کی حد پار کرجاتا ہے ۔ ایسے میں وہ نہ صرف اپنی سوچ ، نظریے یا عقیدے کو ہی برحق قرار دیتا ہے بلکہ انہیں دوسروں پر بھی مسلط کرنے کی کوشش کرتا ہے جس سے معاشرے میں انتشار کی کیفیت پیدا ہوتی ہے اور معاشرے کا نظم درہم برہم ہوجاتا ہے ۔ اس نفسیاتی کیفیت کو شدت پسندی اور جنون بھی کہتے ہیں جس میں اگر تشدد اور زور زبردستی کا عنصر بھی شامل ہو تو یہ رویہ دہشت گردی میں بدل جاتا ہے ۔اسلام ایک معتدل و متوازن دین ہے جو میانہ روی کو پسند کرتاجبکہ غلو اور انتہا پسندی کے خلاف ہے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اعتدال کسے کہتے ہیں ، اس کی حدود کیا ہیں اوران کا تعیّن کیسے کیا جائے جن کے اس پارانتہا پسندی کی حد شروع ہوتی ہے ؟انتہا پسندی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی حضرت انسان کی عمر ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ انتہا پسندی سے نجات ممکن ہے ‘‘ عاصمہ جہانگیر کےادارے ’’پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق‘‘ کی طرف سے شائع کردہ ہے ۔ اس کتاب میں انسانی حقوق اور انتہائی پسندی کے متعلق مختلف لبرل خواتین وحضرات کے تحریر کردہ مضامین کو مرتب کر کے سات ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے ۔اس کتاب کےمندرجات سے ادارہ کا اتفاق ضروری نہیں ہے کیونکہ یہ کتاب عاصمہ جہانگیر اورحنا جیلانی جیسی لبر ل مغرب زدہ خواتین وحضرات کے مضامین پر مشتمل ہے ۔ محض معلومات اور اس پرنقد،تجزیہ وتبصرہ کی غرض سے قارئین کتاب وسنت کے لیے پبل کیا گیا ہے ۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
پہلاباب:انسانی حقوق کی تحریک کا پس منظر ارتقاء اور انسانی حقوق کا آغاز |
|
انسانی حقوق ۔مذہبی اورتاریخی پس منظر(محترمہ زارا ادریس |
7 |
انسانی حقوق کا ارتقاء عصری تقاضے اور اقوام متحدہ کاکردار(اشرف شریف) |
14 |
انسانی حقوق کی تحریک ترقی یاتنزلی (سارای مینڈلسن) |
29 |
دوسرا باب:جمہوریت اور انسانی حقوق انسانی حقوق اور معاشی ترقی کے مابین تعلق |
|
جمہوریت تاریخی پس منظر اور عصری تقاضے (محترمہ حنا جیلانی) |
37 |
جمہوری کلچر کے فروغ کےلیے سیاسی جماعتوں کا کردار(ڈاکٹرمہدی حسن) |
71 |
پاکستان میں آمریت کے مختلف ادوار ایک سرسری نظر(ڈاکٹر مہدی حسن ) |
82 |
بجٹ میں انسانی حقوق کےلیے مختص شدہ رقم ۔ایک جائزہ(ڈاکٹر پرویز طاہرہ ڈاکٹر نادیہ طاہر) |
86 |
جمہوریت انسانی حقوق اور ترقی(ڈاکٹر حسن عسکری رضوی) |
100 |
تیسراباب: انتہا پسندی اس کے پھیلا اور انسداد میں ریاست کا کردار |
|
انتہا پسندی تاریخی پس منظر(ڈاکٹر منظور آغا) |
109 |
مذہب کی من مانی تشریح انتہا پسندی کےلیے آلہ کار ایک تاریخی جائزہ (اجمل کمال |
112 |
پاکستان میں انتہا پسندی کی مختلف صورتیں(عامررانا) |
124 |
پاکستان میں انتہا پسندی پس منظر اور اسباب (آئی ۔اے رحمٰن) |
119 |
جدیدیت سےدوری انتہاری پسندی سے قربت (خالد احمد) |
127 |
انتہا پسندی کے فروغ میں جاگیرواری نظام کا کردار (مہتاب راشدی) |
130 |
انتہا پسندی کی راہ ہموار کرنا نظام تعلیمی (آئی۔اے۔رحمٰن) |
133 |
پاکستانی میں مذہبیت کا بڑھتا ہوا رجحان (عامر رانا) |
139 |
قدامت پرستی انتہا پسند نہ سوچ کی محرک (پریوز ہوا بھائی |
142 |
ریاست کامعذرت خواہانہ رویہ انتہا پسندوں کی قوت کا موجب (آئی ۔اے۔ رحمٰن) |
145 |
انتہاپسندوں کےمشترکہ مقاصد(عامررانا) |
148 |
انتہاپسندی کے عوامل اور اثرات (آئی۔اے۔رحمٰن) |
151 |
انتہاپسندی کی وجوہات اور ساخت مختلف ممالک سےچند ایک مثالیں(خالداحمد) |
158 |
انتہا پسندی کے خاتمے کےلیے ہماری ذمہ داریاں (آئی۔ اے۔ رحمٰن) |
162 |
چوتھا باب :انتہاپسندی کے انسدادیافروغ میں میڈیاکاکردار |
|
جاننے کاحق(آئی۔ اے۔ رحمٰن) |
169 |
الیکٹرانک میڈیامیں غیرتربیت یافتہ عملہ کی بھرمار اوراس کے اثرات (ڈاکٹرمہدی حسن) |
177 |
نوزائیدہ نجی ٹی وی چینلزکی مقابلہ بازی اور لاشعوری طورپر انتہا پسندی کا فروغ (ڈاکٹر مہدی حسن) |
180 |
انتہا پسندی کے انسداد یافروغ میں میڈیا کا کردار(امجدعلی شاکر) |
183 |
فکر کے زاویے (حفیظ بزدار) |
186 |
ذرائع ابلاغ میں اخلاقی اقدار کافروغ اور عملہ کی تربیت وقت کی اہم ضرورت(زہرہ یوسف) |
188 |
پانچواں باب:پاکستان میں بین المذاہب آہنگی اور عدم برداشت کے مسائل |
|
مذہبی رواداری ۔تاریخی پس منظر(ڈاکٹر مبارک علی) |
195 |
رواداری مفہوم تاریخی حوالہ اور عصری تقاضے(جہدحق) |
200 |
مذہبی ہم آہنگی اور رواداری (حفظ بزدار) |
205 |
ذاتی مقاصد کےلیے مذہب کا استعمال ۔تکفیر مذہب کے چند اہم مقدمات (جہدحق) |
206 |
اسلام کی لبرل اقدار۔ رواداری اوربھائی چارہ کےلیے مشعل راہ (خالدرحمان) |
209 |
فرقہ واریت سے نجات کا راستہ (ڈاکٹر مہدی حسن) |
215 |
چھٹا باب: مختلف مذاہب میں انسانی حقوق کا تصور |
|
انسانی حقوق کاتصور مذہبی اور تاریخی پس منظر (پروفیسر رفیق محمد) |
221 |
مذاہب میں انسان کی عظمت اور حقوق کا تصور (عدنان عادل) |
231 |
اقلیتوں کو درپیش مسائل کو مذہبی نہیں سیاسی بصیرت سے دیکھنے کی ضرورت (آئی۔اے۔رحمٰن) |
235 |
ساتواں باب :انسانی حقوق کے نفاذ حقوق کے فروغ حقو ق کی تحریک کو مستحکم کرنے کےلیے حکمت کی تشکیل اور عوام تک رسائل حاصل کرنے میں سول سوسائٹی کا کردر |
|
پاکستان میں انسانی حقوق پر عملدرآمد آمد کی راہ میں رکاوٹیں (حناجیلانی) |
241 |
ریاستی سرپرستی میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ناقابل تلافی نقصان(آئی ۔اے۔رحمٰن) |
246 |
حقوق تک رسائی حاصل کرنے میں سول سوسائٹی کا کردار(ایم ابو الفضل) |
250 |
جاگیردارانہ نظام انسانی حقوق کے حصول میں رکاوٹ (آئی۔ اے ۔رحمٰن) |
252 |
قائدگی سوچ حقوق کے فروغ کےلیے مشعل راہ (اورشیرکاؤس جی) |
256 |
انتظامیہ کی بے حسی حقوق کی حصول میں بڑی روکاٹ ( آئی۔ اے ۔رحمٰن) |
259 |
حقوق کے فروغ کےلیے حکمت عملی (پرویز ہود بھائی) |
263 |