#3551

مصنف : ابو علی اثری

مشاہدات : 4928

امام الہند مولانا ابو الکلام آزاد(ابو علی اثری)

  • صفحات: 205
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8200 (PKR)
(جمعرات 10 مارچ 2016ء) ناشر : عبد المجید کھوکھر یادگار لائبریری، گوجرانوالہ

مولانا ابو الکلام11نومبر 1888ء کو پیدا ہوئے اور 22 فروری 1958ء کو وفات پائی۔ مولانا ابوالکلام آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔آپ کے والد بزرگوارمحمد خیر الدین انہیں فیروزبخت (تاریخی نام) کہہ کر پکارتے تھے۔ آپ مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ والدہ کا تعلق مدینہ سے تھا۔ سلسلہ نسب شیخ جمال الدین سے ملتا ہے جو اکبر اعظم کے عہد میں ہندوستان آئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کرلی۔1857ء کی جنگ آزادی میں آزاد کے والد کو ہندوستان سے ہجرت کرنا پڑی کئی سال عرب میں رہے۔ مولانا کا بچپن مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں گزرا ۔ابتدائی تعلیم والد سے حاصل کی۔ پھر جامعہ ازہرمصر چلے گئے۔ چودہ سال کی عمر میں علوم مشرقی کا تمام نصاب مکمل کر لیا تھا۔مولانا کی ذہنی صلاحتیوں کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ انہوں نے پندرہ سال کی عمر میں ماہوار جریدہ لسان الصدق جاری کیا۔ جس کی مولانا الطاف حسین حالی نے بھی بڑی تعریف کی۔ 1914ء میں الہلال نکالا۔ یہ اپنی طرز کا پہلا پرچہ تھا۔ ۔ مولانا ایک نادر روزگار شخصیت تھے ۔ اور اللہ تعالیٰ نے ان کی ذات میں ایسے اوصاف ومحاسن جمع کردیے تھےکہ انہوں نے زندگی کے ہر دائرہ میں بلند مقام حاصل کیا۔مولانا علم وفضل کے اعتبار سے ایک جامع اور ہمہ گیر شخصیت تھے۔ مولانا ابو الکلام آزاد کو قدرت نے فکر ونظر کی بے شمار دولتوں، علم وفضل کی بے مثال نعمتوں اور بہت سے اخلاقی کمالات سے نوازا تھا۔ بر صغیر پاک وہند میں موصوف ایک ایسی شخصیت ہیں جن پر سب سے زیادہ لکھا گیا ہے۔ زیرتبصرہ کتاب’’ امام الہند مولانا ابو الکلام آزاد‘‘ اعظم گڑھ انڈیا کے معروف سوانح نگار مولانا ا بو علی اثری کے مولانا ابواالکلام آزاد کے بارے میں وقتاً وفوقتاً لکھے گئے مقالات کا مجموعہ ہے۔ گو جرانوالہ کی علم دوست شخصیت جناب ضیاء اللہ کھوکھر صاحب نے مختلف رسائل میں بکھرے مطبوعہ مضامین کو مرتب کرکے 2005ء میں کتابی صورت میں شائع کیا۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تعارف

7

مقدمہ

9

دیباچہ

31

حرف آغاز

39

امام الہند ابو الکلام آزاد اور خاکسار

47

مولانا آزاد کی یاد

57

مولانا ابو الکلام آزاد اور اکابر و معاصر

 

حضرت سید محمد جون پوری اور مولانا ابو الکلام آزاد

81

مولانا شبلی کی مولانا ابو الکلام آزاد سے ڈرامائی ملاقات

91

مولانا شبلی کے نام مولانا ابو الکلام آزاد کے چند خطوط

97

مولانا ابو الکلام آزاد اور مولانا حبیب الرحمٰن خاں شروانی

107

مولانا خدا بخش مرحورم اور صحیفہ الہلال۔ کلکتہ

11

مولانا آزاد اور مولانا حمید الدین فراہی کے آثار علمیہ

115

مولانا ابو الکلام آزاد اور مولانا عبد اللہ العمادی

121

مولانا ابو الکلام آزاد اور مولانا ابو الحسنات ندوی

127

مولانا ابو الکلام آزاد اور مولانا عبد السلام ندوی

131

مولانا ابو الکلام آزاد اور عبد الماجد دریا بادی

143

مولانا ابو الکلام آزاد اور مولانا عبد الرزاق ملیح آبادی

149

مولانا ابو الکلام آزاد۔۔۔ اہل نظر کی نظر میں

155

آثار و افادات

 

تذکرہ مولانا ابو الکلام آزاد (1)

163

تذکرہ مولانا ابو الکلام آزاد (2)

127

غبار خاطر ایک تاثر

171

غبار خاطر اور کاروان خیال

181

غبار خاطر کی بعض غیر معروف شخصیات

185

تحریر اسلوب تحریر

 

مولانا ابو الکلام آزاد کا اسلوب تحریر

203

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53412
  • اس ہفتے کے قارئین 87240
  • اس ماہ کے قارئین 1703967
  • کل قارئین111025405
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست