#2270

مصنف : خلیل الرحمن چشتی

مشاہدات : 17951

درس قرآن کی تیاری کیسے؟

  • صفحات: 86
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3440 (PKR)
(اتوار 25 جنوری 2015ء) ناشر : ادارہ منشورات اسلامی، لاہور

کسی بھی ملک میں صحیح معنوں میں ایک اسلامی معاشرہ اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتاہے جب تک اس کے بااثر افراد ،تعلیم یافتہ لوگ ،دانشور، ماہر ینِ تعلیم ، فوجی وپولیس افسران ،سیاست دان ،جج اوروکلاء وغیرہ شعوری ایمان کے ساتھ قرآن مجید ، احادیث رسول ﷺ اور دیگر اسلامی علوم کا عمیق مطالعہ نہ کریں اوراسلام او رقانون شریعت کی حقانیت کے قائل ہونے کے ساتھ ساتھ ، دنیا اور آخرت میں اللہ کی پکڑ کے خوف سے لرزاں نہ ہوں یعنی ایک ایسی قیادت جوشعور عصر حاضر کے ساتھ ساتھ اسلامی علوم وحی قرآن وسنت پر راست اور گہری نظر نہ رکھتی ہو۔لہذا جو شخص بھی دعوت وتبلیغِ اسلام اور اقامت دین کا پیغمبرانہ مشن اختیار کرنا چاہتا ہے اس کےلیے لازمی اور ضروری ہے کہ وقرآن سیکھے اور دعوت وتبلیغ کے ہرہر مرحلے میں اسے استعمال کرے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ درس قرآن کی تیاری کیسے ؟‘‘ محترم خلیل الرحمٰن چشتی صاحب کی کاوش ہے جس میں انہوں نے قرآ ن مجید کی تفہیم وترجمہ اور اس کی تلاوت کی اہمیت وضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے فہم قرآن کی کلاسز کوپڑھانے والے مدرسین اور درسِ قرآن دینے والے واعظین کے لیے درسِ قرآن کی تیاری کےلیے بنیادی اصولوں کو بڑے احسن انداز میں پیش کرنے کےبعد درس قرآن کی تیاری کےلیے مفید ومعاون کتب اور ان کا تعارف بھی پیش کردیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف موصوف تمام کاوشوں کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

4

درس قرآن کے بنیادی اصول

11

فہم قرآن کے بنیادی اصول

21

درس قرآن کے لیے وقت وقت کی تقسیم

28

مخصوص سورۃ کے درس کی تیاری

29

موضوعاتی درس قرآن کی تیاری کے مراحل

36

درس قرآن کے چند موضوعات

53

مدرس کے لیے مفید کتابیں

60

مفردات القرآن کا تعارف

63

مترادافات القرآن کا تعارف

64

المعجم الفہرس کا تعارف

65

چند اردو تفسیروں کا مختصر تعارف

75

مختلف موضوعات پر تین تفاسیر کے حوالہ جات

77

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 99392
  • اس ہفتے کے قارئین 312147
  • اس ماہ کے قارئین 99392
  • کل قارئین113991392
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست